Tag: isb Airport

  • اسلام آباد ایئرپورٹ: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

    اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، مسافر نے آئس ہیروئین نمکو کے پیکٹس میں چھپارکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 03 کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

    صوابی کا رہائشی بختی رحمان پرواز ای وائے 234 سے سعودی عرب جارہا تھا، ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود نمکو کے پیکٹس میں آئس ہیروئین چھپا کر رکھی گئی تھی۔

    اس حوالے سے اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بختی رحمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    مزیہد پڑھیں : دوران پرواز ویڈیو بنانے پر مسافروں میں جھگڑا، منشیات اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو مرتبہ اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

     

  • کسٹم عملے کی نااہلی کے باعث مسافر لندن جانے سے رہ گیا

    کسٹم عملے کی نااہلی کے باعث مسافر لندن جانے سے رہ گیا

    کراچی : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم کے عملے نے مسافر کے سامان کی چیکنگ میں اتنی دیر لگادی کہ مسافر لندن جانے کی فلائٹ میں سوار ہی نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لندن جانے والا مسافر کسٹم چیکنگ کے باعث سفر سے محروم رہ گیا، پرواز چھوٹنے کے باعث مسافر نے کسٹم عملے کے خلاف احتجاج کیا.

    برطانوی نژاد پاکستانی راجہ سرفراز قومی ایئرلائن کی پرواز 785 سے لندن جانا چاہتے تھے، کسٹم حکام نے سونے کے بریسلٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

    اس دوران مسافر نے اے ایس ایف اور کسٹم حکام کی ویڈیو بنائی، اے ایس ایف اور کسٹم حکام نے مسافر سے موبائل فون لے کر اس میں سے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔

    مسافر کا مؤقف تھا کہ مجھ کو غیر ضروری چیکنگ میں الجھا کر بلاوجہ تاخیر کی گئی۔ چیکنگ میں تاخیر کے باعث پی آئی اے نے بکنگ کاؤنٹر بند کردیا جس کے باعث مسافر لندن روانہ نہ ہوسکا۔