Tag: ISB Bar Association

  • جج نے شام تک معافی نہ مانگی تو۔۔۔۔؟ وکلاء نے دھمکی دے دی

    جج نے شام تک معافی نہ مانگی تو۔۔۔۔؟ وکلاء نے دھمکی دے دی

    اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی سینئر بار اراکین و دیگر وکلاء سے ہتک آمیر رویہ کی سخت الفاظ مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں اراکین اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کی جانب سے بار اراکین سے ہتک آمیز رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

    بار اراکین نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شام تک معزز اراکین بار سے معافی مانگی جائے، بصورت دیگر وکلاء ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت گزرنے کے بعد اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

    اراکین نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی جوڈیشل آفیسر کی طرف سے وکلاء سے ہتک آمیز رویہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

    مزید پڑھیں : توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کالعدم قرار

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا پوسٹس کا معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو دس دن میں فیس بک پوسٹس پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے ٹرائل کورٹ کے جج کی تبدیلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا جج ہمایوں دلاور کی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ فیس بک پوسٹس موجود ہیں اس لیے انہیں اس مقدمے سے الگ کیا جائے۔

  • اسلام آباد : وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو عدالت سے باہر نکال دیا

    اسلام آباد : وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو عدالت سے باہر نکال دیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی پر وکیل کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو عدالت سے باہر نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک وکیل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد بار کے وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بار کی جانب سے کچہری کے احاطے میں پولیس اہلکاروں کا داخلہ اپنے مطالبات کی منظوری تک بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

    احتجاجی وکلاء نے کچہری آنے والے پولیس اہلکاروں کو باہر نکالنا شروع کردیا، مشتعل وکلاء مختلف عدالتوں میں جا کر وہاں موجود اہلکاروں کو باہر نکال رہے ہیں۔

    کچہری میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج بھی جاری ہے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ترنول کی معطلی، اندراج مقدمہ اور پولیس کی معافی تک احتجاج جاری رہے گا۔