Tag: ISB high court

  • منی لانڈرنگ کیس : میاں منشا اوران کے اہل خانہ کو حتمی نوٹس جاری

    منی لانڈرنگ کیس : میاں منشا اوران کے اہل خانہ کو حتمی نوٹس جاری

    اسلام آباد : عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں میاں منشا اوران کے اہل خانہ کو حتمی نوٹس جاری کردیئے، میاں منشا کا مؤقف ہے کہ سینیٹ جونز ہوٹل میرا نہیں میرے بچوں کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز صنعت کار اور حکومت کی اہم ترین شخصیت کے قریبی دوست میاں منشاء کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی درخواست کی سماعت ہوئی، مذکورہ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس محسن کیانی نے کی۔

    عدالت نے میاں منشا اوران کے اہل خانہ کو حتمی نوٹس جاری کردیئے۔ میاں منشا پر چھ کروڑ پونڈز غیرقانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ منتقل کرنے کا مقدمہ ہے۔ میاں منشا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ جونز ہوٹل میرا نہیں میرے بچوں کا ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے حتمی نوٹس جاری کردیئے۔ جبکہ عمرمنشا،حسن منشا اور ایمن منشا کو پہلے بھی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : میاں منشا کی سینٹ جمیز ہوٹل کی خریداری پر ایف بی آر کی تحقیقات شروع

    استغاثہ کا کہنا ہے میاں منشا نے 6 کروڑ پاؤنڈ غیرقانونی طور پر برطانیہ منتقل کیے۔ مقدمے کی سماعت کے موقع پر میاں منشا نے کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • ڈاکٹرشاہد مسعود کے پروگرام سے متعلق فیصلہ کل سنائےجانے کا امکان

    ڈاکٹرشاہد مسعود کے پروگرام سے متعلق فیصلہ کل سنائےجانے کا امکان

    اسلام آباد : اے آر وائی نیوز کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، مذکورہ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام لائیو ودھ شاہد مسعود کے معطلی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

    پیمرا کی جانب سے ڈی جی لائسنس اور علی شاہ گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر اے آروائی نیوز کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ذکرتک نہیں کیا، پیمرا دل بڑا کرے اور ہر خاص و عوام کا ایک نظر سے دیکھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ذکرتک نہیں کیا، پیمرا کو کس نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جو بات کی وہ چیف جسٹس سے متعلق تھی۔

    شاہ خاور کہنا تھا کہ کونسل آف کمپلین کے پاس پروگرام بند کرنے کا اختیار ہی نہیں، کونسل آف کمپلین نے ڈاکٹر شاہد کاپروگرام بند کرکے پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی کی ہے۔

    وکیل اے آروائی شاہ خاور کہنا تھا کہ ان ہی دنوں میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور مقتول سلمان تاثیر کا بیٹا شہباز تاثیر بھی بازیاب ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر پابندی غیر قانونی قرار دے دی

    شاہ خاور نے کہا کہ ایک ہی دن کونسل کا اجلاس اور پیمرا اتھارٹی کا اجلاس کیسے ہوگیا، انہوں نے کہا کہ پیمرا نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو صفائی کا موقع بھی فراہم نہیں کیا۔

    عدالت نے دونوں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ کل سنائے جانے کاامکان ہے۔

     

  • ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کا حکم ایف آئی اے نے چیلنج کردیا

    ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کا حکم ایف آئی اے نے چیلنج کردیا

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کا حکم چیلنج کردیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر محمد خالد قریشی نے ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کے حکم کو چیلنچ کر دیا ہے۔

    ایف آئی ا ے کے ڈائر یکٹرنے اپنے وکیل اعزاز چوہدری کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ذکی الرحمٰن لکھوی کوبارہ فروری دو ہزار نو کو انسدادا دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے پاسپورٹ ایکٹ اور فارن ایکٹ کی دفعات کوبھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا تھا ۔

    ذکی الرحمن کو ممبئی حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے جو درست نہں اس لیے ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قراردے۔

  • عدالت نے بجلی سپلائی کمپنیوں کو بلوں کی وصولی سےروک دیا

    عدالت نے بجلی سپلائی کمپنیوں کو بلوں کی وصولی سےروک دیا

    اسلام آباد :بجلی کے اضافی بلوں سے متعلقاسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست پر عدالت نے اضافی اور زائد بلوں کی وصولی سے   بجلی سپلائر کمپنیوں کوروک دیا ہے ۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بجلی کے اضافی بلوں سےمتعلق پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت جسٹس اطہرمن اللہ نےکی۔سماعت کے دوران عدالت نےاضافی اورزائدبلوں کےوصولی سےبجلی سپلائر کمپنیوں کوروک دیااورتمام بجلی سپلائرکمپنیوں سےجواب طلب کرلیا۔

    عدالت نےچئیرمین واپڈااور وزارت پانی وبجلی سےایک سال کی اووربلنگ کی رپورٹ طلب کر لی۔ رپورٹ دوہفتوں میں عدالت میں پیش کرنےکاحکم دیا۔عدالت نےاٹارنی جنرل کوبھی نوٹس جاری کردیا۔

    پی ٹی آئی رہنمااسدعمرکےوکیل کاکہناتھا کہ واپڈانےنیپراایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔نیپرا کی اجازت کےبغیربلوں میں اضافہ کرنا قانونی جرم ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نےکہاکہ بجلی کی سپلائر کمپنیاں قانون کے مطابق بلوں کی وصولی کریں

  • توہین عدالت کیس: عدالت کا جیو چینل پراظہار برہمی

    توہین عدالت کیس: عدالت کا جیو چینل پراظہار برہمی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیا توہین عدالت کیس میں جیو کا جواب نہ آنےپربرہمی کا اظہار کیااور بیس اکتوبر تک تفصیلی جواب داخل کرنے کاحکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی ۔

    عدالت نے جیوکی غیر موجودگی پرشدید برہمی کا اظہارکیا۔۔اور تحریری جواب دائر نہ کرنے پر جیو کو ایک اور نوٹس جاری کردیا ۔۔ عدالت نے آئندہ سماعت بیس اکتوبر کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ریمارکس میں کہناتھا جیو اور جنگ غلط رپورٹنگ کرتے ہیں ، جنگ نے غلط رپورٹنگ کرکے عدالت کی تضحیک کی ،ہم جیو کا قبلہ درست کریں گے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی یہ کہتے ہوئے سماعت ملتوی کردی کہ عدالت کسی میڈیا کے حق یا مخالفت میں نہیں ہے۔

  • سیکریٹری داخلہ اورآ ئی جی اسلام آباد کو شوکازنو ٹس جاری

    سیکریٹری داخلہ اورآ ئی جی اسلام آباد کو شوکازنو ٹس جاری

    اسلام آباد: دفعہ ایک سو چوالیس کیس میں عدالتی حکم عدولی پراسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اورآ ئی جی اسلام آباد کو شوکاز نو ٹس جا ری کر دیا،جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

    عدالت نےنو ستمبر کو اسکولوں کو کھو لنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کو آئندہ سماعت پر بذات خود پیش ہونے کاحکم دیتےہوئےکہاکہ عدالتی حکم پر مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم نے اگردھرنوں کی اجا زت دی ہے تو دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت کسی کو گر فتارنہیں کیا جا سکتا، جسٹس اطہر نے ریمارکس میں کہا کہ قانون کے مطابق وزارت داخلہ اور وزیراعظم مجسٹریٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔

  • پرویزراٹھورنےاپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    پرویزراٹھورنےاپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    اسلام آباد : چیئر مین پیمراپرویزراٹھورنےاپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔

    معطل چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ پیمر امیں اُن کا تقرر وزیر اعظم نے اپنے قانونی اختیار کے تحت کیاتھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا ان کی معطلی کا فیصلہ وزیراعظم کے اختیارت میں مداخلت کے مترداف اور قانون کے منافی ہے۔ اُن کے تقرر میں کسی قانون اور ضابطے کی کوئی خلاف وزری نہیں کی گئی، لہذا استدعا کی جاتی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں۔