Tag: ISB Security

  • ناجائزقبضہ کرنے والوں کےخلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،وزیراعظم

    ناجائزقبضہ کرنے والوں کےخلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،اسلام آباد میں میں لینڈ مافیابالکل برداشت نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد کی سیکیورٹی اور دیگر مسائل سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ اورپولیس افسران شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی سی ڈی اےعلی اعوان بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں اسلام آبادکی سیکیورٹی اور دیگرمسائل کا جائزہ لیا گیا اور سیکرٹری داخلہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو وفاقی دارالحکومت کی مجموعی صورتحال،امن و امان، قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن و دیگر امور پر بریفننگ دی۔

    [bs-quote quote=”اسلام آباد میں میں لینڈ مافیابالکل برداشت نہیں کروں گا” style=”default” align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے لیے خصوصی پیکج تیار کرنے اور لینڈمافیا،ڈرگ ڈیلرز،تعلیمی اداروں میں منشیات کےخلاف مہم میں تیزی کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، معاون خصوصی علی نوازاور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کریں گے جبکہ پولیس کی کاکردگی بہتر اور مؤثربنانے کے لئے آئی جی اسلام آباد سے سفارشات طلب کرلی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

    اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے وزیراعظم نے ہر ممکنہ سپورٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا اسلام آبادمیں میں لینڈمافیابالکل برداشت نہیں کروں گا،بدقسمتی سے ملک میں طبقاتی قانون کا رواج ہے جہاں بااثر لوگوں کے جرائم پر چشم پوشی جبکہ غرباء کو سزا دی جاتی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اس روایت کو بدلنے کے لئے پرعزم ہے۔

  • اسلام آباد چاروں طرف سے دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد چاروں طرف سے دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد چاروں طرف سے دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہے، سب سے زیادہ خطرہ قومی اسمبلی کو ہے، انہوں نے اسمبلی کی سیکورٹی رینجرز کو دینے کا مطالبہ کردیا۔

    سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے خطرات کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ دوہزارسولہ دہشتگردی کے حوالے سے خطرناک ہوگا، وفاق دارلحکومت اسلام آباد کو چاروں طرف سے خطرہ ہے، سب سے زیادہ خطرہ قومی اسمبلی کو ہے، جہاں سیکورٹی ناقص ہے، انہوں نے اسمبلی کی سیکورٹی رینجرز کو دینے کا مطالبہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ شام میں روس کے سخت بمبار کے بعد داعش وہاں سے نکل کرافغانستان میں جمع ہورہی ہے، جس کے بعد پاکستان بھی سخت خطرے میں ہے۔

    اے آروائی نیوز کے بیورو آفس پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ داعش کی موجودگی کے منکر ہیں، وہ آنکھیں کھول لیں اسلام آباد میں اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری داعش افغانستان نے قبول کی تھی۔