Tag: ISB

  • ملتان نے بتادیا کس کو عزت ملی کس کو ذلت ملی، عمران خان

    ملتان نے بتادیا کس کو عزت ملی کس کو ذلت ملی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ جاوید ہاشمی کی سیاست اس طرح ختم ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے غلط بیانی سے کام لیا۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کپتان نے نوجوانوں کو کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہ کریں کوئی چیز ناممکن نہیں بڑے کام کیلئے اپنے اندر کے خوف کو ختم کرنا ہو گا، جاوید ہاشمی کی سیاست اسطرح ختم ہونے پر افسوس ہے، جاوید ہاشمی نے غلط بیانی سے کام لیا۔

    جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے کہنے پر دھرنا دے رہی ہے، سرگودھا میں بڑا جلسہ ہوگا ، آئندہ بڑی عید سے پہلے نیا پاکستان بن جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج خوش ہونا چاہئے تھا لیکن مجھے افسوس ہے کہ ہاشمی صاحب کی سیاست ختم ہو جانے جا رہی ہے، یقیناً یہ افسوسناک ہے مگر مجھے آج بھی دکھ ہے کہ جاوید ہاشمی نے میرے اور پارٹی کے خلاف غلط بیانی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل سرگودھا میں تاریخی دھرنا ہوگا، میری عوام سے پرزور اپیل ہے کہ اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور کل میرا پیغام سننے ضرور آئیں۔

  • گو نواز گو کا مقصد کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے،عمران خان

    گو نواز گو کا مقصد کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیتے تو کبھی عوام کے سامنے آ نے سے نہ ڈرتے، پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی کوڈیڑھ کروڑ ووٹ نہیں ملے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کے نعرے کا مقصد صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ ملک سے اس پورے کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے۔

    انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  نواز شریف میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں آپ کے استعفیٰ کے بغیر یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیس فیصد بچے اور چالیس فیصد بچیاں اسکول نہیں جاتیں اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا؟؟ انہوں نے کہا کہ ملک پرقابض حکمران ایمانداری سے اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

    عمران خان اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بتا ئیں کہ بغیر کام کئے پیسہ کیسے کمایا جاتا ہے؟ اربوں روپے کی دولت کیسے منتقل کی جاتی ہے ؟ انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی کے کراچی جلسے میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگیں گے۔