Tag: ishaq dar

  • اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت

    اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے شریک ملزمان کی فرد جرم آج عائد نہ کرنے کی درخواست خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت میں شریک ملزمان نے فرد جرم آج عائد نہ کرنے کی درخواست کی جس پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

    احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ 700 سے زائد صفحات مبہم ہیں، جائزہ لینے کے لیے وقت دیا جائے۔

    نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق کا کہنا تھا کہ یہ درخواست تاخیری حربے کے لیے پیش کی گئی۔ ایف آئی آر، پولیس رپورٹ، گواہوں کے بیانات کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔ عربی زبان کی 2 دستاویزات ان سے متعلق نہیں۔

    انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کی درخواست خارج کرے۔

    بعد ازاں عدالت نے ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا کے نیب دستاویز پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی درخواست خارج کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے کہا تھا کہ ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر کے آج ہی فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

    جس پر ملزم سعید احمد خان کے وکیل نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونے میں کافی رکاوٹیں ہیں، ریفرنس کی نقول تقسیم کرنے کے بعد اس کا جائزہ لینے کے لیے وقت دیا جائے۔

    بعد ازاں دستاویزات صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کے حوالے کر دی گئیں۔ عدالت نے کہا تھا کہ ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی

    اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

    عدالت میں ریفرنس میں نامزد ملزم سعید احمد خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرکے آج ہی فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

    ملزم سعید احمد خان کے وکیل نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونے میں کافی رکاوٹیں ہیں، ریفرنس کی نقول تقسیم کرنے کے بعد اس کا جائزہ لینے کے لیے وقت دیا جائے، جس پرعدالت نے ریفرنس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا۔

    اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو صدرنیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود ، منصوررضا کو دستاویزات حوالے کر دی گئیں۔

    نیب کے تفتیشی نادر عباس نے ریفرنس کی نقول عدالت میں جمع کرائیں، عدالت نے کہا کہ ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی جس کے بعد سماعت 12مارچ تک ملتوی ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 28 فروری کو احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی تھی جس میں تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    ملزم سعید احمد خان کے وکیل نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف پورے نیب ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں جس پر عدالت نے نامزد ملزمان کو پورے ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔


    اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور


    یاد رہے کہ 26 فروری کو احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 فروری کو طلب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 فروری کو نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

    اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

    لاہور : اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی،لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینٹ کا الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں  جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار عدالتی مفرور ہیں اور الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جس کے بعد اسحاق ڈار نے اپیل دائر کی تاہم مفرور اپیل نہیں کر سکتا، الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس اسحاق ڈار کو جنرل سیٹ پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ٹربیونل کی جانب سے الیکشن لڑنے کی اجازت قوانین کے خلاف ہے لہذا عدالت اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور اسحاق ڈار کو سینٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

    اسحاق ڈار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار نے اعتراض ریٹرننگ افسر کے روبرو نہیں کیا،  ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

    عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار انتخابات کے بعد الیکشن پیٹیشن دائر کر سکتا ہے اور اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے نوازش علی کی جانب سے اسحاق ڈارکیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار مقدمات میں اشتہاری ہے، اشتہاری شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے۔


    سینیٹ انتخابات کے لیے اسحاق ڈارکے کاغذات نامزدگی مسترد


    خیال رہے کہ 12 فروری کوالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے، جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا تھا۔

    واضح رہے کہ آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

     نیب نے اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرلیا اور ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، اسحاق ڈارکی واپسی کیلئے وزارت داخلہ سے ریڈ وارنٹ کی استدعا کی جائے گی اور اسحاق ڈارکیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے انٹرپول کوآگاہ کیا جائے گا۔


    .خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • نیب کا اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ

    نیب کا اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اثاثہ جات کیس میں نیب نے اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرلیا اور ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اثاثہ جات کیس میں نیب نے اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرلیا اور اسحاق ڈار کولانے کیلئےنیب نے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارکی واپسی کیلئے وزارت داخلہ سے ریڈ وارنٹ کی استدعا کی جائے گی، اسحاق ڈارکیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سےانٹرپول کوآگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکواشتہاری قرار دینےکے احکامات سے بھی انٹرپول کوآگاہ کیاجائیگا، وزارت داخلہ نے تعاون نہ کیا تو پھر اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیاجائے گا۔

    خیال رہے کہ وزارت داخلہ نیب کی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی استدعامسترد کرچکی ہے۔


    مزید پڑھیں : اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور


    گذشتہ روز نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کیخلاف کیس میں دائر ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا تھا ، ضمنی ریفرنس میں مزید شواہد اور گواہوں کو حصہ بنایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں دس سے زائد گواہ اور چار ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ضمنی ریفرنس میں تین نئے ملزمان کوشامل کیا گیا ہے، جن میں سابق صدرنیشنل بینک سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود شامل ہیں، ریفرنس کے سات والیم ہیں، مزید اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

    اس سے قبل لندن میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لندن میں علاج چل رہاہے ڈاکٹروں نےاجازت دی توہی پاکستان جاؤں گا، پاکستان میرا ملک ہے، ضرور پاکستان جاؤں گا۔

    یاد رہے کہ آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کی سربراہی میں نیب پراسیکیوشن ونگ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں ، داماد اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسزدائرکیے تھے۔قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 1 ریفرنس دائر کیا تھا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سیکشن 14 سی لگائی گئی ہے، جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔ نیب کی دفعہ 14 سی کی سزا 14 سال مقرر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور

    اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 فروری کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔

    نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جبکہ ضمنی ریفرنس اور اس سے متعلقہ دستاویزات احتساب عدالت پہنچائی گئیں۔

    قومی احتساب بیورو(نیب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق اور تفتیشی افسر نے ریفرنس رجسٹرار آفس میں جمع کراویا۔

    نیب کی جانب سے مزید شواہد اور گواہوں کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے، ضمنی ریفرنس تفتیشی افسرنادر عباس نے تیار کیا۔

    نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کوبتایا کہ نیب نے 7 والیمز پرمشتمل ضمنی ریفرنس دائرکیا ہے جس میں 3 نئے ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    عمران شفیق نے احتساب عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے اکاؤنٹس میں 4.06 ملین ڈالرز کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

    بعدازاں عدالت نے نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 فروری کو طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ 23 فروری کو نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاناما فیصلے کی روشنی میں نیب نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    لندن: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیگم کلثوم نواز کی رہائش گاہ پارک لین پہنچے اور ان کی عیادت کی۔

    اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراعلاج چل رہا ہے ڈاکٹرزکہیں گے تو واپس پاکستان جاؤں گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے، ضرور واپس جاؤں گا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ انعام الحق نے اسحاق ڈار، تبسم اسحاق ڈار اور علی ڈار کے پلاٹوں کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں تھی۔

    استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار، تبسم اسحاق اورعلی ڈار نے لاہور میں 2،2 کنال کے 3 پلاٹ خریدے۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ایک پلاٹ کی قیمت 23 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ پلاٹوں کی قیمت 2004 سے 2009 کے دوران ادا کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسحاق ڈارکےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی

    اسحاق ڈارکےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

    استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے اسحاق ڈار، تبسم اسحاق ڈار اور علی ڈار کے پلاٹوں کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں۔

    گواہ انعام الحق نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار، تبسم اسحاق اورعلی ڈار نے لاہور میں 2،2 کنال کے 3 پلاٹ خریدے۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک پلاٹ کی قیمت 23 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ پلاٹوں کی قیمت 2004 سے 2009 کے دوران ادا کی گئی۔

    بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پرنیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ گواہ کی طبعیت خراب تھی لیکن اب وہ بہترہے لیکن اس کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

    احتساب عدالت نے استغاثہ کے گواہ کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا تھا۔


    اثاثہ جات ریفرنس : جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا بیان ریکارڈ


    یاد رہے کہ 12 فروری کو پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بیان قلمبند کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈارنےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے

    سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈارنےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لے لیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

    اسحاق ڈار نے جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

    سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے اور شام 4 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے 12 فروری کوالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔


    اسحاق ڈارکوسینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت


    یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قراردیا تھا ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • لاہور ہائی کورٹ نےاسحاق ڈارکوسینیٹ الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی

    لاہور ہائی کورٹ نےاسحاق ڈارکوسینیٹ الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    اسحاق ڈار نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔

    درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے اور الیکشن لڑنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔

    سابق وزیرخزانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو دفاع کا موقع دیے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ٹربیونل نے ریٹرنک افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیرخزانہ کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔


    سینیٹ انتخابات کے لیے اسحاق ڈارکے کاغذات نامزدگی مسترد


    یاد رہے کہ رواں ہفتے 12 فروری کوالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • احتساب عدالت نےاسحاق ڈارکی جائیداد ضبطگی کےخلاف درخواست مسترد کردی

    احتساب عدالت نےاسحاق ڈارکی جائیداد ضبطگی کےخلاف درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائردرخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ جائیداد ضبطگی کا فیصلہ یہ تھا کہ جائیداد فروخت نہ کی جائے۔

    معزز جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا وہ فیصلہ برقرار رہے گا، جائیداد فروخت نہیں کی جا سکتی۔

    خیال رہے کہ 7 فروری کوہونے والی سماعت میں اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ہجویری فاونڈیشن ایک ادارہ ہے جس میں خریدو فروخت نہیں کرسکتے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جائیداد ضبطگی کے 14 دن کے اندر رجوع کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔

    اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ ہمیں آرڈر دیر سے ملا ورنہ ہم فوراََ رجوع کرتے، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔


    اسحاق ڈارکےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی


    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔