Tag: ishaq dar

  • ٹیکسٹائل کے شعبے کو متعدد بارمراعات دی ہیں: اسحاق ڈار

    ٹیکسٹائل کے شعبے کو متعدد بارمراعات دی ہیں: اسحاق ڈار

    اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تجارت کے فروغ کے اقدامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کو متعدد مرتبہ مراعات سے نوازا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تجارت کے فروغ کے اقدامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسیع ترمعاشی مفاد کی خاطر ٹیکسٹائل کے شعبے کو متعدد مرتبہ مراعات سے نوازا ہے ۔ وزیرمملیکت کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے بجٹ میں برآمدات کے پانج اہم شعبوں کو زیرو ریٹ کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے مخلتف پیکچ تشکیل دئیے ۔ تجارت کے فروغ کے اقدامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحٓق ڈار نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان سے جامع مذاکرات کے نتیجے میں پیکج تشکیل دیا گیا ہے ۔

    انہوں کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں معاشی طور پر مستحکم کرنے کا عزم لیکر آئیں ہیں اور اس کے تحت ہی ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں انشا اللہ آگے بھی ایسے ہی خدمت کرتے رہیں گے ۔

  • سونے اور ڈالرز کے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    سونے اور ڈالرز کے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے پراپرٹی ویلیو ایشن پر قائمہ کمیٹی برائے قومی اسمبلی کی سفارشات تسلیم کرلیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سونے کی اسمگلنگ اورڈالرباہر لے جانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جائیداد کی رجسٹری کرانے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تین فیصد کی سفارش کی ہے جو حکومت نے قبول کرلی جس کے بعد اب ڈی سی ریٹ اور ایف بی آر ریٹس میں فرق کا تین فیصد لیا جائے گا۔

    جائیداد کی رجسٹری کرانے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر اسمگل کرنےو الوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررہے ہیں اور آئندہ 72 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کے اثرات نظر آئیں گے اس کے لیے ہم نے اگلے دو سے تین رز میں کرنسی ڈیلرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    کرنسی ڈیلرز ڈالر ملک سے باہر اسمگل کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں، سونے کی اسمگلنگ کے لیے ڈالرپاکستان سے باہر لے جایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دبئی میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے سونے کی اسمگلنگ ہو رہی ہے، دبئی میں سونے کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں 2ہزار روپے فی تولہ کم ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ سونے کی اسمگلنگ ہے۔

    دریں اثنا حکومت کے حکم پر اسلام آباد کے بے نظیر ایئرپورٹ پر کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

    کلکٹر کسٹم ڈاکٹر ارسلان کی سربراہ میں 9 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کام کرے گی۔

  • اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ

    اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہوں میں اوسطاً ستر ہزار روپےماہانہ اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2016 سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم ایجنڈےمیں سرفہرست ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فوری اعلان کردیا گیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ارکان سینیٹ کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری دی تو اراکین پارلیمنٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیسک بجائیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ارکان سینیٹ، قومی اسمبلی کی تخواہ 61 ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے،  چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 62 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 5 ہزار کردی گئی ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تنخواہ 1 لاکھ 44 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کی گئی ہے، وزیر اعظم کی تنخواہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سے کم رکھی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 85 ہزار کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہو گی ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2016 سے ہوگا۔

    تنخواہوں میں اضافے کے بعد بھی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ممبر صوبائی اسمبلی کی تنخواہیں اب بھی زیادہ ہیں۔ خیال رہے ارکان پارلیمنٹ ماہانہ تنخواہ کےساتھ سفری الاؤنس اورعلاج معالجے سمیت دیگرمراعات کی مد میں بھی لاکھوں روپےماہانہ وصول کرتےہیں۔

  • پی ٹی آئی دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

    پی ٹی آئی دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی، اسحاق ڈار کی قیادت میں تین رکنی وفد نے خورشید شاہ کی رہائش گاہ پرآمد ملاقات کی، پاناما لیکس اور پی ٹی آئی کے دھرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا، پیپلزپارٹی کے وفد نے حکومت کی حمایت کو بلاول بھٹو کے چار مطالبات کی منظوری سے مشروط کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر سنیٹر حاصل بزنجو پر مشتمل وفد نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، اس موقع پرسنیٹر چوہدری اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

    مزید پڑھیں دھرنا روکنے کیلئے، وزیر داخلہ کا پولیس کو انتظامات کرنے کا حکم

     ملاقات میں پانامہ لیکس کی تحقیقات، پی ٹی ائی کا دو نومبرکو اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا اور اپوزیشن کے ٹی او ارز اور دیگر اہم ملکی اورسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا دھرنا رکوانے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل

     پیپلز پارٹی رہنماؤں نے حکومتی وفد کو دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو چار نکات حکومت کے سامنے رکھے ہیں اور یہی ہمارا روڈ میپ ہے اور اسی روڈ میپ کے ذریعے اگے بڑھا جا سکتا ہے۔

     

  • اسحاق ڈار کا تیز لہجہ مشکوک ہے، مولا بخش چانڈیو

    اسحاق ڈار کا تیز لہجہ مشکوک ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اسحاق داڑ جیسے دھیمے لہجے میں بات کرنے والا تیز لہجے میں خطاب کرے تو لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

    مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ بولنا کچھ چاہتے تھے اور بول کچھ رہے تھے، اُن کے جوشِ خطابت سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کاروباری شخصیات سے نہیں بلکہ ن لیگ کے کنونشن سے خطاب کررہے ہیں۔

    وزیر خزانہ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی وضاحتیں اور وزراء کی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے کہ ’’دل کا جانا ٹھہر گیا آج گیا کل گیا‘‘، انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے جوشِ خطابت سے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

    پڑھیں:  حکومت ملک کی تعمیر میں اور کنٹینر والےتخریب میں مصروف ہیں،اسحاق ڈار

     قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں اور خصوصاً تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ملک کی تعمیرِ عمل میں مصروف ہے مگر دھرنے کرنے والے پاکستان تخریب کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’تین سالوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 19 ارب تک پہنچ گئے ہیں اور دھرنا کرنے والوں کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی، اقتدار سنبھالتے ہی تین بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا تھا، جس سے لڑ کر اُن مسائل کو حل کیا اور عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

  • اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

    اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ اس لیے دیا گیا کہ انہوں نے قرضے حاصل کر کے ملک پر سودی قرضوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ انجینئرنگ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں میں کریشن کی وجہ سے پاکستان ناکام ریاست بن گیا ہے، بے پناہ وسائل کی موجودگی کے باوجود ملک کو قرضوں اور سود کے بوجھ تلے دبا دیا گیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ’’سی پیک منصوبے پر حکومتی سرگرمیاں عوام میں شک و شبہات پیدا کرررہی ہیں۔ اس حوالے سے حکومت صرف زبانی کلامی دعوے کرتی نظر آتی ہے تاہم عوام کے لیے ابھی تک کوئی عملی اقدمات بروئے کار نہیں لائے گئے‘‘۔

    پڑھیں:  عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا

     انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے عوام میں پریشانی اور تشیویش کی لہر موجود ہے ، آج بھی اگر حکومت وسائل کی تقسیم منصانہ طریقے سے کرے تو چھوٹے صوبوں میں پیدا ہونے والی احساس محرومی کو دور کیا جاسکتا ہے‘‘۔

    امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ  نوجوان انجینئرز کی بے روز گاری کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے اور  وفاقی حکومت انجینئرز کے سروس سٹریکچر کی فوری منظوری اورنوجوان انجینئرز کو اسپیشل الاﺅنس دے۔

     

  • عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا

    عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا

    واشنگٹن: عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کو سال 2016ء کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیتے ہوئے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی محمکہ برائے اطلاعات و نشریات سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیتے ہوئے ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا، یہ ایوارڈ انہیں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر دیا جائے گا۔

    لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورتحال اور جوائنٹ سیشن کے باعث اسحاق ڈار نے اپنا دورہ واشنگٹن مسنوخ کیا، سالانہ تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ کا ایوارڈ امریکا میں متعین سفیر جلیل عباس جیلانی وصول کریں گے۔

    یاد رہے کہ اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیر خزانہ مقرر کیے گئے تھے، وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضوں کی ادائیگی اور حصول کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔

    حالیہ دنوں اسمبلی کے جوائنٹ سیشن کے موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید علی شاہ نے حکمراں جماعت کو تجویز دی تھی کہ موجودہ صورتحال میں وزیر خارجہ کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے، حکومت کو اس خامی پر فوری قابو پانے کے لیے اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ تعینات کردینا چاہیے کیونکہ وہ بہت محنتی ہیں‘‘۔

  • غیر منقولہ جائیداد سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    غیر منقولہ جائیداد سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شہداء کو دیئے گئے پلاٹوں پر کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔ سول افسران کو سرکاری پلاٹ کی فروخت پر بھی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، جس کیلئے منی بل لایا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آرمڈ فورس کو سرکاری پلاٹ کی فروخت پر گین ٹیکس نہیں ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسران اوریجنل الاٹی ہیں تو کیپیٹل گین ٹیکس نہیں ہوگا، اسحاق ڈار نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں پاٹا پر کسٹم 1969ختم کر دیا جائے گا، صدر پاکستان نے اس آرڈیننس کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق نیا قانون نافذ ہوگا، اورفیصلوں کو قانون کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز کمیٹی کیلئے اسپیکر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن سے مشارت کی ہے انہوں نے 6 اگست کی تاریخ دی ہے۔

     

  • میرے بیٹے نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کا نوٹس دے دیا، اسحاق ڈار

    میرے بیٹے نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کا نوٹس دے دیا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے عمران خان کےخلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    عمران خان کواس کا جواب دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنیب سے کلین چٹ ملنے پر بےحد خوش ہیں۔

    مردم شماری کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی صٖفائی کے ساتھ ساتھ عمران خان کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کی خبربھی دے دی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف نیب میں کیس نامعلوم افراد نےدرج کروایا تھا۔ اس لیے کیس کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حق ہے کہ وہ ان کےمقدمہ خارج ہونے کےخلاف احتجاج کریں لیکن عدالتوں میں فیصلے دلائل اورثبوت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہ مردم شماری آخری بار انیس سو اٹھانوے میں مسلم لیگ ن کےدور میں ہوئی تھی۔ اس بار بھی مردم شماری ن لیگ حکومت ہی کرائےگی۔

     

  • الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری: اسحاق ڈار کی خورشید شاہ سے ملاقات

    الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری: اسحاق ڈار کی خورشید شاہ سے ملاقات

    الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے سیاسی رابطے جاری ہیں، اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں ممبران کی تقرری کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ارکان کی مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نامکمل ہے۔ جس پرسپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس میں ستائیس جولائی تک الیکشن کمیشن مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا عمل مدت ختم ہونے سے پہلے مکمل کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے دونوں رہنماء 12 اور 17 جولائی کو بھی ملاقا تیں کر چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ممبران کی تقرری میرٹ پر ہو گی تاکہ ملک میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ شفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج وزیر اعظم نواز شریف کو مذکورہ ملاقات سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے، اس کے علاوہ کل خورشید شاہ سے اسحاق ڈار کی دوبارہ ملاقات بھی ہوگی۔