Tag: ishqya

  • ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    ’’میں مجرم ہوں، سزا آپ کیوں بھگت رہے ہیں؟‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان (حمنہ) نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ہانیا عامر اور رمشا اور فیروز خان کی جاندار اداکاری کی سبب ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

    ڈرامہ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور یونیورسٹی میں اپنے دوست حمزہ (فیروز خان) سے محبت کرنے لگتی ہے لیکن والد (شبیر جان) کی خواہش پر محبت کو قربان کردیتی ہے اور والد کی مرضی سے عظیم (گوہر رشید) سے شادی کرلیتی ہے۔

    حمنہ کا یہ اقدام حمزہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ اس سے بدلہ لینے کی تھان لیتا ہے، حمزہ کے ذہن میں حمنہ کی بے وفائی کو لے کر کئی سوال اٹھتے ہیں اور وہ اس سے بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومی سے شادی کرلیتا ہے۔

    رومی اپنی بہن اور شوہر کی محبت سے لاعلم ہوتی ہے لیکن عظیم کو حمزہ کے بارے میں سب کچھ پتا چل جاتا ہے اور اپنی بیوی سے روٹھ جاتا ہے تو حمنہ کہتی ہے کہ میں آپ اور رومی کی مجرم ہوں تو سزا آپ کیوں کاٹ رہے ہیں، میں رومی کا جاکر سب کچھ سچ بتادوں گی۔

    ادھر حمزہ کی کزن کو جب حمزہ کو یہ اطلاع ملتی ہے کہ حمزہ اور رومی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے وہ جل جاتی ہے، اس خوشی کی خبر پر حمنہ کا ردعمل بھی حیران ہوتا ہے۔

    عظیم حمنہ کو خبردار کرتا ہے کہ رومی اور اس کے ہونے والے بچے کو اگر کوئی بھی نقصان پہنچا تو میں اپنے ہاتھوں سے سب کچھ برباد کردوں گا۔

    حمزہ کی کزن رومی کو سب بتادیتی ہے کہ چار سال پہلے حمنہ اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، رومی سے یہ سب برداشت نہیں ہوتا اور اس کی کزن کو تھپڑ جڑ دیتی ہے، وہ کہتی ہے بہتر ہوتا کہ تم یہ تھپڑ حمنہ کے منہ پر مارتیں۔

    رومی آنے والی 26ویں قسط میں اپنی بہن حمنہ سے سوال کرے گی تم کتنے سال سے جانتی ہوں حمزہ کو جس پر حمنہ خاموش رہ جاتی ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا دونوں بہنوں کے درمیان تلخیاں بڑھ جائیں گی یا حمنہ کے دکھ کو سمجھ پائے گی رومیسا اور حمزہ کو کیا معاف کرے گی رومیسا، یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے عشقیہ صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر پیر کی رات 8 بجے۔

  • ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں حمنا اور رومیسا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ مداحوں میں بے پناہ مقبول ہورہا ہے، ڈرامہ کی گزشتہ قسط میں رمشا خان (حمنا) اور ہانیا عامر (رومیسا) کے والد شبیر جان (صدیقی صاحب) انتقال کرگئے۔

    گزشتہ روز ڈرامہ سیریل عشقیہ کی 22ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ رومیسا اور حمنا کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، دونوں بہنیں والد کے انتقال پر غمزدہ ہیں جبکہ فیروز خان (حمزہ) اور گوہر رشید (عظیم) اپنی اہلیہ کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

    ادھر عظیم اور رومیسا کو حمزہ اور حمنا کی محبت کے بارے میں بھی پتا چل چکا ہے جس کے سبب حمنا دہری اذیت سے گزر رہی ہے۔

    ڈرامہ کی 23ویں قسط میں عظیم کو حمزہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ فی الحال تمہاری بہتری اسی حال میں‌ ہوگی کہ تم میری بیوی حمنا سے دور رہنا۔

    ڈرامہ کی کہانی ہر گزرتے دن کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا عظیم حمنا کو چھوڑ دے گا؟ یا پھر حمنا عظیم کے ساتھ ہی اپنی پوری زندگی بسر کرے گی؟

    واضح رہے کہ ڈرامہ کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حمنا اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن حمنا اپنے والد کی خواہش پر اپنی کی مرضی سے عظیم سے شادی کرلی تھی۔

    حمزہ حمنا کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومیسا سے شادی کرلیتا ہے، ڈرامے کا اختتام کس موڑ پر ہوگا یہ جاننے کے لیے دیکھتے رہی ڈرامہ سیریل عشقیہ ہر پیر کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔