Tag: ishtahari qarar

  • عبدالرشید غازی قتل کیس : سابق صدرپرویزمشرف اشتہاری ملزم قرار

    عبدالرشید غازی قتل کیس : سابق صدرپرویزمشرف اشتہاری ملزم قرار

    اسلام آباد : عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔ ان کی زر ضمانت ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد پرویز قادر میمن کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی عدم پیشی پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جانب سے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی مزید سماعت 25 جون کو ہوگی۔

    یاد رہے کہ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر 14جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس سے قبل عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

    عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ وفاق کی جانب سے نام ای سی ایل سےنکالنےکےبعد سابق صدربیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔

    گزشتہ ماہ کے اوائل میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادرمیمن نے بھی سابق صدر کی بیرونِ ملک روانگی پراظہارِ برہمی کیا تھا۔

     

  • عدالت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو اشتہاری ملزم قراردےدیا

    عدالت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو اشتہاری ملزم قراردےدیا

    راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو با ضابطہ اشتہاری ملزم قرار دے کر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو للہ انٹرچینج راولپنڈی ہنگامہ آرائی کیس میں اشتہاری ملزم قرار دےدیا ہے۔

    عدالت نے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود ان کی غیر حاضری کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کو ایسے وقت اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے جب وہ ملک سے باہر علاج کے غرض سے گئے ہوئے ہیں۔

    گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر طاہر القادری  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، جس کے باوجود داکٹر طاہر القادری عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت کے روبرو پیش ہوا۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس وقت امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی انجیو گرافی کی گئی  ہے، ڈاکٹرز کے مطابق علامہ طاہر القادری کی دل کی شریانیں عارضی طور پر بند ہیں۔

  • ایک اورعدالت نے میرشکیل ودیگرکو اشتہاری قراردیدیا

    ایک اورعدالت نے میرشکیل ودیگرکو اشتہاری قراردیدیا

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کی ایک اور عدالت نے توہین آمیز پروگرام سے متعلق کیس میں جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل کواشتہاری قرار دے دیا۔ایبٹ آباد میں سول جج اور مقامی مجسٹریٹ نجیب الحق کی عدالت میں جیوکے توہین آمیز پروگرام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل سمیت مقدمے میں نامزد چاروں ملزم پیش نہیں ہوئے۔ متعدد بار حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے میر شکیل، شائستہ لودھی اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او میر پور تفتیشی افسران سمیت مدعی کو بھی بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا۔ جیو کے توہین آمیز شو کیخلاف سردار بلال مرتضی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    ایبٹ آباد:شہرکی مقامی عدالت نے توہین آمیز پروگرام کیس میں جیونیوز کے مالک میرشکیل الرحمٰن ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سول جج اور مقامی مجسٹریٹ نجیب الحق کی عدالت میں جیو مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں چاروں ملزمان جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، وینا ملک، اسد خٹک، اور شائستہ لودھی کو متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

    پیش نہ ہونے پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او میر پور ، تفتیشی افسران سمیت مدعی کو بھی بیابات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا گیا ۔

    عدالت میں جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیخلاف سردار بلال مرتضی نے درخواست دائر کی تھی

  • کوئٹہ:عدالت نے میر شکیل کواشتہاری قرارد یدیا

    کوئٹہ:عدالت نے میر شکیل کواشتہاری قرارد یدیا

    کوئٹہ : عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر جیو کے مالک میر شکیل کو اشتہاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں توہین آمیز پروگرام کیس کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزارنسیم ترین نے جیو پر توہین آمیزپروگرام نشر کرنے پرمیرشکیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل کو اشہاری قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسڑیٹ نے ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان شائستہ لودھی اسد خٹک اور وینا ملک کو بھی مقدمے میں اشہاری قراردیا ہے۔