Tag: ISI

  • ایم کیو ایم جرائم پیشہ افراد کےساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے، خورشید شاہ

    ایم کیو ایم جرائم پیشہ افراد کےساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: ایم کیو ایم جرائم پیشہ افراد کےساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے ، ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائد قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پا رٹی کے سینیئررہنما سیدخورشید شاہ نےاسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا,

    انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ تو جان ہو گی ؟ لہٰذا متحدہ قومی موومنٹ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے۔

    خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ آرمی اور آئی ایس آئی کو ظا لم وجا بر کہنا کسی طرح بھی درست نہیں، ما ضی میں الذولفقار نا می تنظیم سے پا کستان پیپلز پارٹی نے کھلے عام اپنی لا تعلقی ظا ہر کی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے حوالے سے پیسے لینے کی بات میں کو ئی صداقت نہیں۔

  • آئی ایس آئی ملک دشمنوں کیلئے خوف کی علامت ہے،چودہری نثار

    آئی ایس آئی ملک دشمنوں کیلئے خوف کی علامت ہے،چودہری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چودہری نثار کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی پاکستان کی اسٹریٹیجک، دفاعی اور داخلی سلامتی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور یہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر اسلام کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سےوزارت داخلہ اور آئی ایس آئی کے درمیان مثالی ہم آہنگی رہی ہے ۔

    چوہدری نثار نے مستقبل میں بھی یہی ہم آہنگی جاری رکھنے کا عزم کیا ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی پاکستان کی اسٹریٹیجک، دفاعی اور داخلی سلامتی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل ظہیرالسلام نے آئی ایس آئی کے پیشہ وارانہ کردا ر میں اضافہ کیا۔

  • نوازشریف، میرشکیل ودیگرکیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست

    نوازشریف، میرشکیل ودیگرکیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست

    کراچی: وزیراعظم نوازشریف، میرشکیل ودیگرکیخلاف غداری کے مقدمے کیلئے درخواست دائرکردی گئی، تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک سماجی کارکن کی جانب سے وزیرِاعظم میاں نوازشریف، جیو اورجنگ گروپ کے سربراہ میرشکیل الرحمٰن، وجاہت علی ودیگر کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائرکی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیو/جنگ گروپ پاک فوج اورآئی ایس آئی کو بدنام کررہاہے اوروزیراعظم میاں نواز شریف کی حکومت اس گروپ کی مسلسل حمایت کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ  جیو کی خبروں میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنے آئی ایس آئی اور پاک فوج کا اسکرپٹ ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرحدوں کے محافظوں کیخلاف پروپیگنڈا کسی غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ تو نہیں؟؟

  • الزامات لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الطاف حسین

    الزامات لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الطاف حسین

    کرچی:ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نےکہا ہےکہ سرکاری ایجنسیوں اور رینجرز کے چند افسران ایم کیو ایم کےخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں کسی کارکن یا رہنماء کے خلاف ایجنسیوں کے پاس ثبوت ہیں تو وہ ایم کیو ایم کے فرد کوسرعام پھانسی پرلٹکا دیں۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نےاپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہےکے ایم کیو ایم کے کچھ لوگ فرقہ ورانہ قتل غارت گری میں ملوث ہیں،آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی یاکسی بھی ایجنسی کےپاس ثبوت ہیں توسامنےلائے اور ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کےملوث افراد کو سرعام پھانسی دے دیں،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر الزامات لگانے والےالزامات ثابت نہ کرسکے تو الزامات لگانے والوں  کو لٹکایا جائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا ہے کہ  فوج اورعسکری اداروں نےجو جہادی گروپ بنائے وہی آج شہریوں کو مار رہے ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلح افواج کےاندرموجود انتہا پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ایسے تمام مدرسے جہاں نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے انہیں دہشت گردی کی ترغیب دی جاتی ہے، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ الزامات لگا کراصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے ہمیشہ شعیہ سنی بھائی چارے اور اتحاد بین المسلین کی بات کی ہے۔

  • جیوکا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے

    جیوکا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے

    کراچی : جیو گروپ کی جانب سے کروڑوں روپے کے نقصانات کا واویلاریاستی ادروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، ملک بھر میں جیو گروپ کی نشریات بحال ہیں اور نشریات بند ہونے کا پروپیگنڈہ جھوٹ پرمبنی ہے۔

    آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا اور توہین آمیز نشریات پیش کیئے جانے کے بعد عوام کی جانب سے جیو کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھااورملک کے تمام چھوٹے بڑوں شہروں میں جیو کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئےجن میں پیمرا کی جانب سے صرف ایک ماہ کی بندش کی سزا کو عوام نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

    ایک ماہ بعد جیو کی نشریات ملک بھر میں بحال ہونے کے بعد عوام نے ملک دشمن چینل جیو کی جھوٹ پر مبنی نشریات کا بائیکاٹ کیا،جس کی وجہ سے جیو کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ملک بھر میں جیو کی نشریات بحال ہیں اس کے باوجود عوام نے جیو کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے جیوکو زد پر قائم رہنے کے بجائےاس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیئے کہ عوام کا اس کی نشریات سے اعتبار اٹھ گیا ہے،اب عوام کی نفرت کا بدلہ ایک بار پھر آئی ایس آئی پر الزامات لگا کر کیوں لیا جارہا ہے۔