Tag: ISIS Allies Target

  • واشنگٹن: داعش سے منسلک ہونے پر مختلف گروہوں پر پابندی عائد

    واشنگٹن: داعش سے منسلک ہونے پر مختلف گروہوں پر پابندی عائد

    واشنگٹن:امریکہ نے داعش سے منسلک ہونے کے شبے میں پینتیس افراد سمیت مختلف گروہوں پر پابندی عائد کردی۔

    امریکہ کی جانب سےچاربرطانوی اور تین فرانسیسی شہریوں سمیت چندروسی شہریوں اورگروہ پر پابندی عائد کی گئی ہے،واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے پابندی کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آخرمیں صدربراک اوبامانے دولت اسلامیہ سے نمٹنے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیاتھا۔

    صدر اوباما کا کہنا تھا بشارالاسد کے اقتدارچھوڑنے کی صورت میں ہی دولت اسلامیہ کو شام میں ہراناممکن ہوپائےگا۔

    اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دولتِ اسلامیہ کے پروپیگینڈا کا مقابلہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

  • سعودی عرب میں داعش کے 431 دہشتگرد گرفتار

    سعودی عرب میں داعش کے 431 دہشتگرد گرفتار

    ریاض: سعودی سیکورٹی فورسز نے داعش کےچھ خود کش حمہ آوروں سمیت چار سو اکتیس دہشتگرد گرفتار کر کےدہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    سعودی سیکورٹی فورسز نے داعش سے تعلق رکھنے والے چارسو اکتیس دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دہشتگرد حملوں کو ناکام بنا دیا ۔ گرفتار دہشتگردوں میں چھ خود کش حملہ آور بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

     غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار کئےگئےافراد میں زیادہ تعدد سعودی باشندوں کی جبکہ کچھ غیر ملکی ہیں ۔

     سعودی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد صوبہ شارورہ میں سفارتی مشنز، سعودی فوج اور سرکاری تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

     داعش نے شام اور دیگر ملکوں میں ہزاروں دہشتگرد بھرتی کر رکھے ہیں،گزشتہ دنوں کویت کی مسجد پر خود کش حملہ کرنے والے دہشتگرد کا تعلق بھی سعودی عرب سےبتایا جاتا ہے۔

  • داعش کا مصری بحریہ کے جہاز پر حملے کا دعویٰ

    داعش کا مصری بحریہ کے جہاز پر حملے کا دعویٰ

    شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بحیرۂ روم میں مصری بحریہ کے ایک جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

    سینائی پرووینس نامی تنظیم نے انٹرنیٹ پر اس حملے کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں بظاہر ایک میزائل اور پھر جہاز پر دھماکہ ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔

    مصری حکام کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے اس بحری جہاز پر شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد آگ لگ گئی۔

    مصری فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں جو کہ شدت پسندوں کے دعوے کے برعکس ہے۔
    یہ واقعہ غزہ پٹی کے قریب شمالی سینا کے علاقے رافع کے قریب ہوا۔

    انٹرنیٹ پر سائٹ انٹیلیجنس گروپ نامی ویب سائٹ نے شدت پسندوں کی جانب سے جادی کیا گیا بیان اور تصاویر شائع کی ہیں۔

  • داعش نے غزہ میں حماس کا تختہ الٹنے کی دھمکی دیدی

    داعش نے غزہ میں حماس کا تختہ الٹنے کی دھمکی دیدی

    عراق: داعش نے غزہ میں حماس کا تختہ الٹنے کی دھمکی دیدی، داعش کے جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کا نام ونشان مٹادیں گے۔

    داعش کے نقاب پوش جنگجوؤں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں فلسطین کی سیاسی قوت حماس اور الفتح کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں فلسطین میں اسلامی قوانین نافد کرنے میں ناکام ہوگئی۔

    انہوں نے حماس پرالزام عائد کیا کہ وہ اسرائیلی فوجیوں سے نبردآزما جہادیوں گرفتار کررہی ہے۔

    داعش نے کہا وہ ناصرف اسرائیلی ریاست کو صحفہ ہستی سے مٹا دیدگی بلکہ فلسطین میں تمام لادینی قوتوں کا خاتمہ کردیگی۔