Tag: isis in pakistan

  • پاکستان میں داعش موجود ہے ، رحمان ملک

    پاکستان میں داعش موجود ہے ، رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اس وقت تک داعش کا پاکستان میں وجو دعمل میں آچکا ہے، یوسف سلفی نامی شخص پاکستان میں داعش کا سربراہ ہے ۔

    لاپتہ افراد کے کمیشن کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے، حکومت نے ہمارے خط کا جوا ب نہیں دیا تو کوئی بات نہیں مگر دونوں فریقین مذاکرات شروع کر دیتے ہیں تو سیاسی جرگے کی کامیابی ہے ۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آر ٹیکل 6 کے کیس کا پنڈروہ بکس مزید کھولا گیا تو اس میں مزید اور نام بھی سامنے آئیں گے، حکومت کو دوبارہ سے تحقیقات کرالینی چاہیے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خوش آئند ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی ن لیگ کا ساتھ نہیں دیا، جمہوریت کی بقاء کے لیے پارلمینٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، آئندہ چند روز میں بتاؤں گا کہ داعش کے کہاں کہاں اجلاس ہوچکے ہیں۔

  • داعش پاکستان کیلئے طالبان سے بھی بڑا خطرہ ہے، الطاف حسین

    داعش پاکستان کیلئے طالبان سے بھی بڑا خطرہ ہے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ داعش طالبان سے بھی بڑا خطرہ ہے جو پاکستان میں داخل ہوچکا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ داعش سے نمٹنا صرف حکومت کا کام  نہیں بلکہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اختلافات پس پشت رکھ کر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، داعش کی موجودگی کے شواہد ملک کے مختلف شہروں میں سامنے آرہے ہیں، حکومت کو انکارکرنے کے بجائے اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے افسران اورجوان مشکل ترین علاقوں میں جاکردہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمت اور بہادری سے حصہ لے رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں، الطاف حسین نے متاثرہ علاقوں میں رپورٹنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔

  • داعش کی پاکستان میں کاروائیوں کےلئے منصوبہ بندی

    داعش کی پاکستان میں کاروائیوں کےلئے منصوبہ بندی

    اسلام آباد: داعش کی جانب سے پاکستان میں کاروائیوں کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔داعش اس حوالے سے پاکستان میں پہلے سے موجود شدت پسند اور مذہبی تنظیموں سے رابطہ کر رہی ہے۔

    اے آروائی نیوز نے بلوچستان حکومت کا نیکٹا سمیت حساس اداروں کو لکھے جانے والے خفیہ مراسلہ حاصل کرلیا، جس میں کالعدم تنظیم داعش کی مختلف شہروں میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور مذہبی تنظیموں سے رابطے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    جنگجو تنظیم داعش نے عراق اور شام کے بعد اب پاکستان کا رخ کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس بات سے انکار کر دیا ہے۔ لیکن بلوچستان حکومت نے داعش کی موجودگی اور ان کے رابطوں کا نہ صرف اعتراف کرلیا ہے بلکہ اس بارے میں نیکٹا اور حساس اداروں کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔ جس کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ داعش نے پاکستان میں اپنا نیٹ ورک مظبوط کرنے کیلئے مذہبی تنظیموں سے رابطے کیلئے  دس رکنی خصوصی ونگ تشکیل دے دیا ہے۔ جو لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والی پاک آرمی کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    مراسلے کے مطابق داعش نے ہنگو اور کرم ایجنسی میں اپنے دس سے بارہ ہزار حامیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا ہے۔ داعش کا پہلا ہدف خیبر پختونخوا میں سرکاری تنصیبات ہونگی۔ خفیہ مراسلہ رواں برس اکتیس اکتوبر کو لکھا گیا تھا۔ جس میں آئی جی پولیس ،ڈویژنل کمشنر ،ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسرز کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئیں ہیں۔