Tag: ISIS

  • امریکہ اورترکی کا داعش کے خاتمے کی مشترکہ کوشش پراتفاق

    امریکہ اورترکی کا داعش کے خاتمے کی مشترکہ کوشش پراتفاق

    انقرہ: امریکہ اورترکی نے شام کے شمالی علاقے سے داعش کے خاتمے کے لیےمشترکہ کوششوں پراتفاق کرلیاہے۔

    خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترکی کے وزیراعظم احمد داووداغلو کا کہنا ہے کہ ان کی فوج خطے میں توازن کو تبدیل کرسکتی ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس تعاون کا مقصد ترکی کی سرحدوں کے ساتھ منسلک شام کی سرحدوں سے داعش سے پاک علاقے کا قیام ہے۔

    امریکی صدر اوباما کے ایتھوپیا کے دورے کے موقع پرایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے کے حوالے سے تفصیلات تاحال آنا باقی ہیں۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تاہم نو فلائے زون کے نفاذ کے لیے مشترکہ فوجی تعاون اس میں شامل نہیں۔

    خیال رہے کہ ترکی نیٹو کا وہ واحد مسلم اتحادی ہے جو کہ داعش کے خلاف زمینی جنگ کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ ترکی نے نیٹو حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے تاکہ داعش اور کردوں کے خلاف سرحد پار انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں عمل میں لائی جاسکیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نیٹو کے چیف جینس اسٹولٹین برگ نے ترکی کے دفاعی حقوق کو تسلیم کیا ہے تاہم کہا ہے کہ اس ذاتی دفاع کا تناسب بھی ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترک حکومت اورکردوں کے درمیان کئی سالوں سے موجود کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے طویل عرصے سے پرامن سیاسی حل کی کوششیں جاری ہیں تاہم طویل عرصے کے امن و امان کے لیے جنگ حل نہیں ہے۔

  • ننگرہار : ڈرون حملہ، داعش سربراہ سعید اورکزئی ہلاک

    ننگرہار : ڈرون حملہ، داعش سربراہ سعید اورکزئی ہلاک

    ننگرہار: افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں دو روز قبل ہونے والے ڈرون حملے میں پاکستان اور افغانستان میں داعش کا سربراہ سعید اورکزئی بھی مارا گیا۔

    افغان میڈیا کے مطابق داعش کا سربراہ سعید اورکزائی افغان صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا،افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے مکان پر دو میزائل داغے ، جس کے نتیجےمیں سعید اورکزئی ہلاک ہوا۔

    سعید اورکزئی کا تعلق پاکستان کے قبائلی علاقےاورکزئی ایجنسی سے تھا،اس سے قبل وہ کالعدم تحڑیک طالبان کے کمانڈر تھے، سعید اورکزئی کو رواں برس ستائیس جنوری کو پاکستان اور افغانستان کیلئے داعش کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

  • افغان صوبہ ننگر ہار میں ڈرون حملہ ، داعش کمانڈر گل زمان ہلاک

    افغان صوبہ ننگر ہار میں ڈرون حملہ ، داعش کمانڈر گل زمان ہلاک

    کابل: افغان صوبے ننگر ہار میں داعش نے قدم جمانا شروع کردیئے ہیں، آج ننگر ہار میں داعش کا کمانڈر گل زمان ڈرون حملے میں مارا گیا۔

     افغان قومی سلامتی کے ترجمان کے مطابق اتحادی فورسز کے اسپیشل یونٹ کی کارروائی مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع آچن میں مارا گیا۔

    داعش کمانڈر گل زمان عراق اور شام میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے،پاکستان سے متصل افغان صوبے ننگر ہار صوبے میں داعش نے قدم جما لیئے۔

     ڈرون حملے میں ڈپٹی کمانڈر مارا گیا، افغان صوبہ ننگر ہار پاکستان سے متصل ہے، لنڈی کوتل سے ننگر ہار ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

  • کویت ،مسجد میں خودکش حملہ ،25نمازی جاں بحق

    کویت ،مسجد میں خودکش حملہ ،25نمازی جاں بحق

    کویت سٹی : کویت کی مسجد میں خود کش حملے میں پچیس نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت سٹی کی امام صادق مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    حکام نے کود کش حملہ میں دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش ) نے مسجد  پر خود کش حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے. واضح رہے کہ کویت کی کسی بھی مسجد میں خود کش دھماکہ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

  • کویت میں خود کش حملہ،13جاں بحق متعددزخمی

    کویت میں خود کش حملہ،13جاں بحق متعددزخمی

    کویت: نماز جمعہ کے دوران ہونےوالے خودکش حملے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ امام صادق مسجد میں ہوا جس میں اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    آج کویت میں رمضان کا نواں روزہ ہے اوریہ دھماکہ امام صادق مسجد میں عین نمازِجمعہ کے دوران ہوا جو کہ انتہائی مصروف ضلع میں واقعہ ہے۔

    سوشل میڈیا پرنشر ہونے والی تصاویر کے مطابق دھماکہ انتہائی شدید تھا اورہرجانب خون بکھرا ہوا ہے جبکہ تباہی کے مناظر بھی دیکھےجاسکتے ہیں۔   کویت میں دہشت گرد حملے خال خال ہی ہوتے ہیں اور داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


    اس سے قبل سعودی عرب میں شعیہ مساجد پرہونے ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

     

    واقعے کے فوراً بعد کویتی امیر نے متاثرہ  مسجد کا دورہ بھی کیا۔

  • دولت اسلامیہ نے سفاک مناظرپرمبنی ویڈیو جاری کردی

    دولت اسلامیہ نے سفاک مناظرپرمبنی ویڈیو جاری کردی

    داعش نے سفاکیت اورپرتشدد مناظرپرمبنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تنظیم نے اپنے کئی قیدیوں کو انہتائی بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا ہے۔

    بین الاقوامی اخبارکے مطابق اس ہولناک ویڈیو کلپ کی ابتدا میں دولت اسلامیہ یعنی داعش کے قیدی نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس ایک گاڑی میں بند ہوتے ہیں اور گاڑی پر راکٹ فائر کردیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں پھنسے تمام افراد جل کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

    ایک اور کلپ میں منظر ایک سوئمنگ پول اور ایک پڑے پنجرے کاہے جس میں پانچ افراد قید ہیں اور اسے پانی میں اتارا جارہا ہے۔ اگلامنظر ان افراد کے پانی میں تڑپنے اوردم گھٹ کرہلاک ہونے کا ہے۔

    فلم میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال بھی کیا گیا ہے ایک منظر میں 7 افراد کی گردنیں دھماکہ خیزتار کے ساتھ بندھی ہیں اوراس کے بعد دھماکہ کردیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں موجود موجود تمام پرتشدد مناظر اعلیٰ کوالٹی کے کیمروں سے فلمائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ ماضی میں بھی ایسی لرزہ خیز ویڈیوز کا استعمال خوف اوردہشت پھیلانے کے لئے استعمال کرتی رہی ہے۔

  • بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بغداد: عراق میں دو فائیواسٹارہوٹل کے پارکنگ ایریا میں خودکش دھماکوں میں دس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسندوں نے شہرکےمرکزی علاقے میں واقع دو مختلف فائیواسٹار ہوٹلوں کو نشانہ بنایا۔

    ذرائع کے مطابق دھماکےاس قدر شدید تھے کہ آس پاس کی کئی عمارتوں کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکوں میں اب تک دس افراد جاں بحق اورتیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    دھماکوں کے بعد حکام نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافد کردی ہے جبکہ فائربریگیڈ کا عملہ آگ پرقابو پانےاور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

  • داعش کےاہم رہنماابوسیاف کی ہلاکت کا دعویٰ

    داعش کےاہم رہنماابوسیاف کی ہلاکت کا دعویٰ

     واشنگٹن: امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف کوہلاک کردیا گیا۔

    پینٹا گون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے مشرقی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کے حملے میں داعش کا اہم رہنماابوسیاف ہلاک جب کہ اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ابو سیاف داعش کے ملٹری ونگ کا اہم کمانڈر تھا اور جنگجوؤں کی قیادت کرتا تھا،حملے کا حکم امریکی صدر نے دیا تھا، طالبان اور القاعدہ کے بعد داعش بنی ہے امن عالم کے لیے خطرہ اوراس کا ٹھکانہ ہے شام اورعراق جہاں دنیا بھرسےاس کےحمایتی جمع ہورہے ہیں۔

  • امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے دولت اسلامیہ پر19 فضائی حملے

    امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے دولت اسلامیہ پر19 فضائی حملے

    واشنگٹن: امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دولت اسلامیہ عراق اور شام کے مختلف ٹھکانوں پر24 گھنٹے میں 19 فضائی حملے کرڈالے۔

    امریکی افواج کی جانب سے کاری کردہ اعلامیے کے مطابق شام میں دولتِ اسلامیہ کی برتری ختم کرنے کے لئے تین حملے کئے گئے جن میں زمینی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب 16 فضائی حملے عراقی شہروں میں کیے گئے جن میں موصل، رمادی، بیجی،سنجر، تل افار اور فلوجہ شامل ہیں۔ حملوں میں داعش کے مختلف یونٹس، عمارتوں اوراہم جنگی پوزیشنزکو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی افواج کے مطابق یہ حملے جمعے اور ہفتے کو کیے گئے۔

    شام میں تعینات مبصر کے مطابق اتحادیوں کی جانب سے شام کے صوبے الیپو میں کیے گئے حملے میں 52 شہری مارے گئے۔

    امریکی افواج کے مطابق شہریوں کی ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور فی الحال اس کی حیثیت الزام سے زیادہ نہیں ہے۔

  • بغداد: شدت پسند تنظیم د اعش نے 300 یزدیوں کو ہلاک کردیا

    بغداد: شدت پسند تنظیم د اعش نے 300 یزدیوں کو ہلاک کردیا

    بغداد: شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے موصل شہر کے قریب تین سو یزدی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    یزدی پروگریس پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق موصل شہر کے قریب تل آفار ضلع میں دولتِ اسلامیہ نے یرغمال بنانے جانے والے تین سو افرادکو ہلاک کر دیاہے۔

     ہزاروں یزدی گذشتہ موسمِ گرما میں دولتِ اسلامیہ کی شمالی عراق کی جانب پیش قدمی کی وجہ سے اپنے دیہات چھوڑ کر چلے گئے تھے، جن میں سے بہت سے یا تو مارے گئے تھے یا انھیں قید کر لیا گیا تھا۔