Tag: ISIS

  • سعودی سکیورٹی فورسز کی کاروائی 93 دہشتگرد گرفتار

    سعودی سکیورٹی فورسز کی کاروائی 93 دہشتگرد گرفتار

    دبئی: سعودی سکیورٹی فورسز نے داعش کے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کاروائی میں 61 افراد پر مشتمل گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے سعودیہ میں تربیتی کیمپ بھی قائم کرلیا تھا۔

    سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسزنے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرکے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ افراد میں دو افراد ہیں جنہوں نے ریاض میں واقع امریکی سفارتخانے پر ناکام خود کش حملہ کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار 93دہشت گردوں میں سے 77 سعودی شہری ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہےگرفتار شدگان میں مبینہ طورپرداعش کے لیے کام کرتے ہیں جب کہ یہ دہشت گرد ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل اور امریکی سفارت خانے پرخود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایک گروہ جو کہ  61 افراد پر مشتمل ہے کہ سوشل میڈیا کے زریعے اپنے گروہ لوگوں کو شامل کرہا تھا، فنڈ اکھٹا کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے سعودی ریاست کے اندر ایک تربیتی کیمپ بھی بنالیا تھا۔

  • عراقی افواج نے داعش سے آئل ریفائنری واپس چھین لی

    عراقی افواج نے داعش سے آئل ریفائنری واپس چھین لی

    بغداد: عراقی فورسز نے داعش کے مسلح دہشت گردوں سے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کے بیشتر حصے واگزارکرالئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق داعش کے مسلح جھتوں نےایک ہفتہ قبل حفاظتی حصارتوڑ کر ریفائنری کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا تھا جن میں اسٹوریج ٹینک بھی شامل ہیں۔

    عراقی انسدادِ دہشت گردی فورسز کے ترجمان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فوجی دستوں نے زیادہ تر حصوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لیکن ابھی بھی ریفائنری کے کچھ حصے شدت پسندوں کے قابض ہیں۔

    ترجمان سباح النومانی کے مطابق اگلے چندگھنٹوں میں مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جائے گا۔

    عراقی فورسز بیجی نامی اس ریفائنری کو اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں داعش سے چھین چکی ہیں لیکن داعش اس پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

    دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کو عراقی افواج اور شیعہ ملیشیاؤں کے ہاتھوں اسی ماہ تکریت میں ہزیمت خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • بغداد: داعش نے رمادی کے 3 دیہات پر قبضہ کرلیا

    بغداد: داعش نے رمادی کے 3 دیہات پر قبضہ کرلیا

    بغداد :عراق میں داعش نے سیکیورٹی فورسز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے تین دیہات پر قبضہ کرلیا۔

    عراق کے شہر رمادی کے مشرقی علاقوں سجاریہ ،البو غنیم اور صوفیہ پر داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کرتے ہوئے قبضہ کر لیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔

    کشیدہ صورتحال اور شدید جھڑپوں کے باعث نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    عراقی حکومت کی جانب سے اتحادی ممالک سے فوری طور پر داعش کے جنگجوؤں پر فضائی حملوں اور ہتھیار فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • شام جانے کی کوشش کرنے والے چار برطانوی شہری گرفتار

    شام جانے کی کوشش کرنے والے چار برطانوی شہری گرفتار

    لندن: غیرقانونی طریقے سے شام جانے کی کوشش کرنے والےبرطانیہ کے چار شہری میں گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    چاروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے اور یہ کل نو افراد کا گروہ تھا جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    ان میں سے ایک برطانیہ کے مقامی سیاستدان کا بیٹا ہے جسکی عمر اکیس سال ہے اور اس کانام وحید احمد بتا یا جارہا ہے اسے برطانیہ واپس آںے پر گرفتارکیا گیا۔

    پولیس کے مطابق تمام افراد کے دہشتر گردی کے منصوبوں کی تیاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہزاروں جہادی مزاج کے حامل افراد ترکی کے راستے شام پہنچ کر داعش میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں جن میں محمد اموازی العمروف جہادی جان بھی شامل ہے جو کہ داعش کی بیشتر سر قلم کرنے والی ویڈیوز میں موجود ہوتا ہے۔

  • داعش کے خلاف کینیڈین واعظین کا فتویٰ

    داعش کے خلاف کینیڈین واعظین کا فتویٰ

    کیلگری: مسجد کے پیش اماموں کے ایک گروہ نے کینیڈین شہریوں کو داعش میں شمولیت اختیارکرنے سے روکنے کے حکمت عملی وضع شروع کردی۔

    کئی اماموں نے داعش کے جہادیوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جس میں داعش کو کینیڈا کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے اورکینیڈین شہریوں کی داعش میں آن لائن شمولیت اختیار نا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    یہ فتوی درجنوں کینیڈین شہریوں کے داعش میں شمولیت کے لئے شام چلے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کیلگری سے ہے۔

    فتوے میں علما نے مسلم نوجوانوں کو داعش کے خلاف مدافعتی قوت بننے کا حکم دیا ہے، انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ داعش نے غیر انسانی اقدامات کرکے اسلام کے اصولوں کو پامال کیا ہے۔

    کیلگری کے المدینہ اسلامک سینٹر کے سربراہ خلیل خان کا کہنا ہے ککہ اس فتوے کے بعد مسلمان داعش میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل ایک بار ضرور سوچیں گے کہ ’’آیا یہ گروہ صحیح بھی ہے یا غلط‘‘۔

    خلیل خان پورے کینیڈا سے اس فتوے کی توثیق کرنے والے 37 علماء میں شامل ہیں جبکہ ایک عالم جن کا تعلق ٹیکساس سے ہے انہوں نے بھی فتوے کی توثیق کی ہے۔

  • تکریت میں عراقی افواج کی بڑی کامیابی

    تکریت میں عراقی افواج کی بڑی کامیابی

    تکریت:عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز اورشیعہ جنگجو گروہوں نے وسطی تکریت کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاحال سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کے آبائی شہر کو مکمل طور پرداعش کے قبضے سے واگزار نہیں کرایا جاسکا لیکن شہر کے کے اہم حصے واپس عراقی حکومت کے زیرِاثر آچکے ہیں۔

    ایک ماہ سے حکومتی اتحاد اس اہم شہر کے لئے داعش کے خلاف مصروفِ پیکار تھا جو کہ داعش کا مضبوط ترین قلعہ بن چکا تھا، اس معرکے میں امریکہ کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    تاحال شہر کے کم سے کم تین علاقے داعش کے زیرِ اثر ہیں اورسینکڑوں شدت پسند باغی وہاں موجود ہیں۔

    شہر کو مکمل طور پرداعش کے قبضےسے آزاد کرنے کے لئےعراقی افواج کی مزید تعداد شہر میں داخل کی گئی ہے حالانکہ ابھی گوریلا طرز کے حملوں کا خطرہ موجود ہے۔

    عراقی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عراقی افواج شہر کے وسطی علاقے میں اپنا تسلط جمانے میں کامیاب ہوچکی ہیں اور اب وہ مشرقی اور مغربی علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کی پیش بندی کررہی ہیں۔

    تکریت کی جنوبی سمت میں کی جانے والی حالیہ پیش قدمی میں گورنر ہیڈ کوارٹر اور شہر کا مرکزی اسپتال داعش کے قبضے سے آزاد کرائے جاچکے ہیں۔

  • عراق:تکریت میں دولتِ اسلامیہ پر امریکی فضائی حملوں کا آغاز

    عراق:تکریت میں دولتِ اسلامیہ پر امریکی فضائی حملوں کا آغاز

    عراق :تکریت میں امریکا نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کردیا۔

    تکریت میں امریکی جیٹ طیاروں نے دولت اسلامیہ کے خلاف باقاعدہ کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، عراقی سیکیورٹی فورسز کو تکریت میں دولت اسلامیہ سے مزاحمت میں ناکامی کا سامنا رہا۔

    جس پر عراقی وزیرِاعظم حیدر العبادی نے امریکا سے تکریت پر فضائی حملوں کی درخواست کی تھی ۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کا مقصد دولتِ اسلامیہ کے مضبوط ٹھکانوں کو درستگی سے نشانہ بنانا ہے تاکہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔

  • داعش کے شامی افواج پرحملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی

    داعش کے شامی افواج پرحملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی

    بیروت: داعش کے مسلح دہشت گردوں نے شام کے صوبے ہومز میں ایک فوجی ہوائی اڈے پردھاوا بول دیا۔

    شام کے مشرقی اورشمال مشرقی علاقوں میں قوت پکڑتی دولت اسلامیہ کے تازہ حملے صدربشارالاسد کی حکومت کے لئے شامی صوبوں ہوم اورہامہ میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

    شامی افواج علاقے میں موجود کئی چھوٹے باغی گروہوں کو شکست دے چکی ہیں اورانہوں نے ہومزاورہامہ سے دمشق تک کے راستے واگزارکرالئے ہیں۔

    شام میں انسانی حقوق کے مبصر کے مطابق داعش نے تاڈمور میں واقع ایئرپورٹ پرحملہ کیا جس میں انسانی حقوق کے ضابطوں کو پسِ پشت ڈال دیا گیا۔ تاحال یہ خبرسرکاری میڈیا پرنشرنہیں کی گئی ہے۔

    انسانی حقوق کے مبصر ادارے کے سربراہ رامی عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ 74 سپاہی ہامہ میں مارے جاچکے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ حملہ شمال مشرق میں کردوں کے ہاتھوں داعش کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر حملہ ہامہ کے گاؤں شیخ ہلال میں تین دن تک جاری جنگ کے بعد کیا گیا اورداعش کی کوشش ہے کہ ہامہ سے الیپو کی رابطہ سڑک کو کاٹ دیا جائے۔

    ایک شامی افسرکے مطابق داعش نے تازہ حملے میں 70 سے زائد شہریوں کو قتل کیا گیا ہے اوران کی نعشوں کی بے حرمتی بھی کی گئی ہے۔

    شام می 2011 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کی جانب سے شام اورعراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اتحادیوں کے حمایت یافتہ کرد فوجوں نے بھی داعش کو اس سال بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

  • عراقی فوج کی کارروائی میں البغدادی قصبہ آزاد

    عراقی فوج کی کارروائی میں البغدادی قصبہ آزاد

    بغداد: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی فوج نے البغدادی نامی قصبے کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے چھڑوا لیا ہے جو امریکہ کے تربیتی اڈے سے فقط آٹھ کلومیٹردورتھا۔

    دولتِ اسلامیہ نے البغدادی جو دریائے فرات کے کنارے پر واقع ہے پرگذشتہ ماہ قبضہ کیا تھا۔

    امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ٹھیک اور موثر انداز‘ میں امریکی فصائی حملے کے بعدعراقی فوج نے البغدادی پرواپس قبضہ کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ عراق کے شہر نمرود میں موجود آثارِ قدیمہ کے ’کھنڈرات‘ کو تباہ کرنے پر دولتِ اسلامیہ کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


    داعش نے نمرود شہر کے کھنڈرات پر بلڈوزر چلا دیئے


     

     

     

     

  • اقوامِ متحدہ نےآثارِ قدیمہ کی تباہی کوداعش کا جنگی جرم قراردے دیا

    اقوامِ متحدہ نےآثارِ قدیمہ کی تباہی کوداعش کا جنگی جرم قراردے دیا

     نیویارک: اقوامِ متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے عراق میں داعش کے ہاتھوں نمرود کے آثارِ قدیمہ کی تباہی کو جنگی جرم قراردیا ہے۔

    نمرود کے کھنڈرات کا شمارعراق کے اہم ترین آثارِقدیمہ میں ہوتا ہے۔ شدت پسندنمرود کے تاریخی کھنڈرات کو صحفہ ہستی سے مٹانے کیلئے داعش کے جنگجو بلڈوزراوربھاری مشینری کا استعمال کررہے ہیں۔۔

    اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے شدت پسندوں کے ہاتھوں آثار قدیمہ کی تباہی کو جنگی جرم کے مترادف قرار دیا ہے ۔۔یونیسکو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کا یہ اقدام عراقی عوام پر ایک اور حملہ ہے۔

    داعش کے شدت پسندوں نے کچھ عرصہ قبل موصل کے عجائب گھر میں موجود آثارِقدیمہ کے انمول مجسموں کو بھی ہتھوڑوں کی ضربوں سے ریزہ ریزہ کردیا تھا۔