Tag: ISIS

  • امریکی عدالت نے پاکستانی شخص پر القاعدہ سے تعلق ہونے کا الزام لگا دیا

    امریکی عدالت نے پاکستانی شخص پر القاعدہ سے تعلق ہونے کا الزام لگا دیا

    نیویارک :امریکی عدالت نے پاکستانی شخص پر القاعدہ سے تعلق اوردہشتگرد حملوں کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا۔

     امریکی شہرنیویارک کی عدالت میں پاکستانی شہری عابد نصیر پردہشت گرد حملوں کی سازش کے الزامات عائد کردیے گئے ہیں۔

     امریکی وکیل نے عابدنصیرپربرطانوی شہرمانچسٹرمیں دہشتگردی سیل چلانے، نیویارک اورمانچسٹرمیں زیرزمین ریل سمیت اہم جگہوں پرحملوں کی سازش تیارکرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

     عابد نصیرنے الزامات کی صحت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کیلےبرطانیہ گئے تھے دہشتگردی کرنے نہیں، عابد کے دوساتھیوں نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

    الزامات ثابت ہونے پرعابد نصیرکوعمرقید کی سزاسنائی جاسکتی ہے، عابد نصیر کوبرطانوی شہرمانچسٹرکے شاپنگ مال پرحملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں دوہزارنومیں گرفتارکیا گیا تھا اورپھربے دخل کرکے امریکابھیج دیا گیا تھا۔

  • داعش نے مصر کے21 مغویوں کو قتل کردیا

    داعش نے مصر کے21 مغویوں کو قتل کردیا

    قاہرہ: داعش نے لیبیا سے مصر کے اکیس شہریوں کواغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ۔جوابی کارروائی میں مصر نے دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کردی۔

    دولت اسلامیہ نےمصرکےاکیس قبطیوں کےسرقلم کرنےکی ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں ایک گروپ کو نارنجی لباس میں زمین پر گھٹنے ٹیکے دکھایا گیا۔جس کے بعد ان کے سر قلم کردئیے گئے۔

    اغوا کیے جانے والے قبطیوں کو لیبیا کے مشرقی ساحلی شہر سرت سے اغوا کیا گیا تھا جو دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں ہے، مصر میں قبطی نے اکیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، جس پر مصر میں شہریوں کے قتل پر سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا۔

    ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مصر نے لیبیا میں شدت پسند تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کردی، پیر کی صبح کی جانے والی کارروائی میں تنظیم کے کیمپس، تربیتی مراکز اور گولہ بارود اور ہتھیاروں کے ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • صدر اوباما داعش کے خلاف فوج اتارنے کے خواہشمند

    صدر اوباما داعش کے خلاف فوج اتارنے کے خواہشمند

    واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما نے ایک اہم فیصلے میں داعش کے خلاف کاروائیوں کیلئے امریکہ کی زمینی فوج بھیجنے کیلئے کانگریس کی منظوری طلب کرلی ہے۔

    کانگریس کو لکھے گئے اپنے خط میں صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہر فیصلہ کرنے کا اختیار ہے تاہم اس اہم فیصلے میں وہ کانگریس کی منظوری کے خواہشمند ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر اوباما نے اپنے خط میں داعش کو شام ، عراق اور مشرق وسطی سمیت امریکہ کی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

    صدر اوباما کا کہنا ہے کہ داعش امریکی شہریوں کی ہلاکت کی بھی ذمہ داراوراگر فوری طورپرزمینی فوج کی کاروائی شروع نہ گئی تو یہ امریکی سرزمین کیلئے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

    صدر اوباما نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ داعش کیخلاف زمینی فوج کی کاروائی عراق اور افغانستان میں طویل جنگوں سے مختلف ہوگی اور امریکی فوج اب صرف محدود پیمانوں پر سپیشل آپریشنز میں حصہ لے گی۔

    صدراوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کانگریس ان کا ساتھ دے اور کانگریس کی منظوری ثابت کرے گی کہ داعش کیخلاف امریکہ متحد ہے۔

    کچھ روزقبل امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بین رہوڈز نے نئی قومی سلامتی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کہیں بھی امریکہ کی زمینی فوج کا استعمال نہیں کیا جائے گااورصدر اوباما کا حالیہ خط قومی سلامتی پالیسی سے متضاد نظرآتا ہے۔

  • داعش نے جاپانی صحافی کا سر قلم کردیا

    داعش نے جاپانی صحافی کا سر قلم کردیا

     

    دمشق: شام میں داعش کے جبگجوؤں نے مغوی جاپانی صحافی کنِ جی گوٹو کو قتل کرنے کی وڈیو جاری کردی، مغوی کو تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کیا گیا۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق تاوان کی عدم ادائیگی پرداعش نے مغوی جاپانی شہری کا سرقلم کردیا ہے۔ سینتالیس سالہ جاپانی صحافی کو اکتوبردوہزارچودہ میں شام سے اغواکیا تھا۔

    دوسری جانب جاپانی حکام نے دہشتگردی کے واقعے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    جاپانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کراپنے صحافی اور انسانیت کے قاتلوں کوکٹہرےمیں لائیں گے۔ جاپانی وزیراعظم نےکابینہ کاہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیاہے۔

    عالمی برادی سمیت بین الاقوامی صحافتی تنظیموں نے جاپانی صحافی کےقتل کی شدید مذمت کی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ داعش کی کاروائیاں قابلِ مذمت ہیں اورامریکہ غم کی اس گھڑی میں جاپان کےساتھ ہے۔

  • داعش کا کیمائی ہتھیاروں کا ماہر بمباری میں ہلاک ،امریکا

    داعش کا کیمائی ہتھیاروں کا ماہر بمباری میں ہلاک ،امریکا

    واشنگٹن : داعش کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر اتحادی فوجیوں کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔

    امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر ابومالک اتحادیوں کی بمباری میں مارا گیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو مالک عراق کے سابق صدر صدام حسین کی حکومت میں کیمیائی ہتھیاروں کا انجینیئر تھا، جس نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    ابو مالک چوبیس جنوری کو موصل کے قریب بمباری میں ہلاک ہوئے، امریکی اور اتحادی فوجیوں نے داعش پر متعدد بار کلورین گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔

    بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابو مالک کی ہلاکت کے بعد کیمیائی ہتھیار بنانے اور استعمال کرنے کی دولت اسلامیہ کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور اتحادیوں نے دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر اب تک دو ہزار مرتبہ بمباری کی ہے۔

  • سانحہ پشاور جیسا واقعہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، جان کیری

    سانحہ پشاور جیسا واقعہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، جان کیری

     ڈیوس: امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور جیسے واقعہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا،سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    سوئزرلینڈ کےشہرڈیوس میں ورلڈ اکنامک فارم کے اجلاس سے خطاب میں جان کیری کا کہنا تھا کہ داعش پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے جس کاخاتمہ ناگزیر ہے۔

    داعش کے خلاف عرب اور یورپی ممالک مل کر لڑرے ہیں مسلمانوں پردہشتگردی کا لیبل لگانا درست نہیں ہے۔
    سانحہ پشاورپردکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ تاریخ میں دہشتگردی کا ایسابدترین واقعہ پیش نہیں آیا۔

    سانحہ میں جاں بحق اسکول ٹیچر کی تعریف کرتے ہوئے جان کیری نے ان کے الفاظ دہرائے کہ،’’میں ان بچوں کی ماں ہوں‘‘اورخاتون ٹیچر کے جذبے کو سراہا۔

    اپنے خطاب میں جان کیری نے سعودی فرمارواں شاہ عبداللہ کوخراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شاہ عبداللہ نے اہم کردار ادا کیا۔

  • پاکستانی اسکول سے پیرس تک دہشت گردی کے شکارمظلوموں کے ساتھ ہیں، اوبامہ

    پاکستانی اسکول سے پیرس تک دہشت گردی کے شکارمظلوموں کے ساتھ ہیں، اوبامہ

    واشنگٹن: امریکی صدرباراک اوبامہ کاکہنا ہے کہ واشنگٹن پاکستانی اسکول سے لے کر پیرس کی سڑکوں تک دہشت گردی کے شکارمظلوموں کے ساتھ ہیں۔

    اسٹیٹ آف یونین سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں اوران کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

    اوبامہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ داعش کے خلاف کاروائیاں کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اس میں وقت لگے گا لیکن ہم کامیاب ہوں گے۔

    باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ آج یہاں کانگریس میں داعش کے خلاف طاقت کے استعمال کی قرارداد منظورکرکے ہمیں دنیا کو دکھانا ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اس تاثر کی بھی حمایت نہیں کرتے کہ تمام مسلمان دہشت گرد ہیں، ایسا نہیں ہے زیادہ ترمسلمان امن قائم کرنے کی اس کوشش میں ہمارے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کا دور گزرچکا ہے امریکہ نے طویل جنگ اورمعاشی جدوجہد کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے 6 سال میں معیشت کی بہتری کے لئے کئی اقدامات کیے اورنئی نوکریاں بھی پیدا کیں۔

  • داعش کا مغوی جاپانیوں کے بدلے تاوان کا مطالبہ

    داعش کا مغوی جاپانیوں کے بدلے تاوان کا مطالبہ

    یروشلم: شدت پسند تنظیم داعش نے یرغمال جاپانی شہریوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم سے دو سو ملین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا، بہتر گھنٹوں میں تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کی دھمکی دے دی۔

    داعش کے ترجمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دو سو ملین ڈالرکی یہ رقم اس لیے مانگی گئی کہ حال ہی میں جاپان نے امریکہ کو داعش کے خلاف مہم کے عوض اتنی ہی رقم دی تھی۔

    ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جاپان کے وزیراعظم  جو ان دنوں مشرقی وسطیٰ کے 6 روزہ دورے کے سلسلے میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہیں۔

     اپنے ایک بیان میں  داعش  کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ داعش کی یہ حرکت ناقابل قبول ہے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدام کئے جائیں گے ،تاہم جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ وڈیو کی اصل ہونے کی تصدیق کررہے ہیں۔

  • عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری

    عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری

    واشنگٹن:امریکی اور اتحادی طیاروں کے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری۔

    پینٹا گون کے ذرائع کے مطابق شام میں جنگی طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گیارہ فضائی حملے کیے، کوبانی کے قریب نو فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا دوار از زوار میں فضائی حملے میں داعش کے زیراستعمال آئل ریفانری کو نشانہ بنایا گیا ۔ابو کمال کے قریب فضائی حملے میں داعش کے جنگجوؤں کی پناہ گاہ کو تباہ کیا گیا ۔

    پنٹاگون کے مطابق عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر سولہ فضائی حملے کئے گئے۔عراق پر کیے جانے والے فضائی حملے ڈرون اور جنگی طیاروں کے ذریعے کئے گئے۔