Tag: ISIS

  • پینٹاگون نے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت تسلیم کرلی

    پینٹاگون نے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت تسلیم کرلی

    واشنگٹن: امریکہ کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وہ عراق اورشام میں داعش کے خلاف ہونے والے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    تاریخ میں پہلی بارامریکی فوج نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ فضائی حملوں میں عام شہری بھی نشانہ بنتے ہیں۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ نے عام شہریوں کی ہلاکت کے 18 واقعات کا جائزہ لےکر ان میں سے 13 کو داخلِ دفترکردیا جبکہ 05 واقعات پر تحقیقات کے دائرے کو مزید وسیع کردیا ہے۔

    امریکہ کے دفاعی حکام کے مطابق جن واقعات پرتفتیش جاری ہے ان میں 26 دسمبر کو ہونے والا تازہ ترین حملہ بھی شامل ہے۔

    پینٹاگون کے ترجمان’جان کربی‘نے صحافیوں کو اس حوالے سے بتایا کہ وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ سینٹرل کمانڈ عام شہریوں کی ہلاکت کے الزامات کا جائزہ لے رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا امرہے جس کو ہم انتہائی سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم جب اور جہاں بھی آپریٹ کریں عام شہریوں کی ہلاکت کم سے کم ہو۔

    ان کا یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے قبل پینٹا گون کی جانب سےعام شہریوں کی ہلاکت کی بابت اطلاعات کی کبھی تصدیق نہیں کی۔

    اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکی ہیں کہ امریکی حملوں میں درجنوں کے حساب سے عام شہری مارے جارہے ہیں اور ان ہلاکتوں کی تعداد شام میں زیادہ ہے۔

  • سال 2014 کے سفاک ترین واقعات

    سال 2014 کے سفاک ترین واقعات

    دہشت گردی کے خلاف جنگ جو کہ گزشتہ 14 سال سے جاری ہے لاکھوں قیمتی جانوں کا نذرانہ لے کر بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اوراس جنگ میں بعض اوقات ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں کہ پوری دنیا ان کی مذمت کرتے ہے لیکن ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

    ایسے ہی کچھ سانحے سال 2014 میں ہوئے جنہیں انسانی المیہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

    اپریل 14 – بوکو حرام نامی جہادی تنظیم نے نائجیریا کے ایک اسکول سے 250 سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا۔

    جولائی 7 – اسرائیل نے ’ آپریشن پروٹیکٹو ایج‘ کے نام سے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں حماس کے لوگوں کے ساتھ ہزاروں معصوم افراد مارے گئے۔ 15 جولائی کو اسرائیل نے جنگ بندی کا اعلان کیا جسے مصر نے قبول کرلیا لیکن حماس نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    اکتوبر 01 – شام میں ایک اسکول میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 41 معصوم طلبہ کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے۔

    نومبر 23 – میکسیکو میں لاپتہ ہوئے 43 طلبہ کے رشتے دار احتجاجاً سڑکوں پر آگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کو ڈرگ مافیا نے قتل کردیا ہے۔

    دسمبر 16 – تحریک طالبان پاکستان نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر ایک خون آشام حملہ کیا جس کے نتیجے میں لگ بھگ ڈیڑھ سو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 132 بچے تھے ۔ بعد ازاں مزید دو بچے اسپتال میں جاں بحق ہوئے۔

  • امریکہ، اتحادیوں کے داعش کے ٹھکانوں پر12 حملے

    امریکہ، اتحادیوں کے داعش کے ٹھکانوں پر12 حملے

    واشنگٹن: امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک نے گذشتہ روز عراق اور شام میں داعش کے زیرِ تسلط علاقوں میں 12 فضائی حملے کئے ہیں۔

    ترکی کے بارڈر کے ساتھ واقع قصبے ’کوبانی‘ میں چھ حملے کئے گئے جن میں داعش کی عمارتوں ، مورچوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

    دوسری جانب عراق میں موصل، فلوجہ، الاسد، القائم اور بیجی میں چھ حملےکئے گئے جس میں اہم عمارتوں اور گاڑیوں پر حملے کئے گئے۔

    داعش نے عراق اورشام کے کئی علاقوں میں اپنا تسلط قائم کررکھا ہے اور ان کے زیرِاثر علاقوں میں عراق اور شام کی حکومتوں کی رٹ ختم ہوچکی ہے۔

  • داعش نےاردن کے پائلٹ کوقیدی بنالیا

    داعش نےاردن کے پائلٹ کوقیدی بنالیا

    اردن: اردن سے تعلق رکھنے والا پائلٹ جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے نتیجے میں داعش کے دہشت گردوں کے قبضے میں چلاگیا، شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے جنگ میں شامل ہونے کے بعد یہ پہلا جنگی قیدی ہے۔ا

    اردن کی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ رقاء پر کئے گئے حملے میں یہ پائلٹ قیدی بنا ہے لیکن اس بات کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا پائلٹ کے طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھا یا پھرکسی اور وجہ کی بنا پرپائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    اردن نے سرکاری ٹی وی پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دولت اسلامیہ اور اسکے حامی ان کے پائلٹ کی زندگی کے ذمے دار ہیں ۔

    سرکاری ترجمان محمد المومانی کے مطابق ایف 16 طیارے کوزمین سے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے لیکن بعد ازاں ایک اوربیان میں ابتدائی بیان کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاز کو نشانہ بنانے کے شواہد نہیں ملے ہیں اور فی الحال کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔

  • شام: امریکی حملوں میں 1000 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    شام: امریکی حملوں میں 1000 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مونیٹری ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں امریکہ کی جانب سے کئے گئے حملوں میں داعش کے 1،171 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    شام میں تعینات انسانی حقوق کے مبصررامی عبدالرحمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اب تک مارےجانے والے افراد میں 52 عام شہری تھے۔

    عبد الرحمن کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ اپنے جانی نقصان کے اعداد و شمارکو ظاہر ہونے سے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

    فی الحال امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے شام حملوں کی تعداد کم کر رکھی ہے۔

    اب تک امریکہ نے کل 488 فضائی حملے کئے ہیں۔ انسانی حقوق کے مبصرین کی رپورٹ میں ان افراد کی تعداد شامل نہیں ہے جو کہ ایراق میں ہونے والے حملوں میں ہلاک ہوئے۔

  • پاکستان میں داعش موجود ہے ، رحمان ملک

    پاکستان میں داعش موجود ہے ، رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اس وقت تک داعش کا پاکستان میں وجو دعمل میں آچکا ہے، یوسف سلفی نامی شخص پاکستان میں داعش کا سربراہ ہے ۔

    لاپتہ افراد کے کمیشن کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے، حکومت نے ہمارے خط کا جوا ب نہیں دیا تو کوئی بات نہیں مگر دونوں فریقین مذاکرات شروع کر دیتے ہیں تو سیاسی جرگے کی کامیابی ہے ۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آر ٹیکل 6 کے کیس کا پنڈروہ بکس مزید کھولا گیا تو اس میں مزید اور نام بھی سامنے آئیں گے، حکومت کو دوبارہ سے تحقیقات کرالینی چاہیے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خوش آئند ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی ن لیگ کا ساتھ نہیں دیا، جمہوریت کی بقاء کے لیے پارلمینٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، آئندہ چند روز میں بتاؤں گا کہ داعش کے کہاں کہاں اجلاس ہوچکے ہیں۔

  • کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    لاہور: قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے داعش سے تعلق کے شبہ میں اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق محمد عمر ملزم کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاہنہ کے علاقے سے گرفتارکیا ، ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ اور حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ، ملزم کی نشادہی پر اسلام آباد اور راولپندی میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • ایرانی طیاروں نےبھی داعش کےٹھکانوں پربم  بر سادیئے

    ایرانی طیاروں نےبھی داعش کےٹھکانوں پربم بر سادیئے

    واشنگٹن:ایرانی طیاروں نےبھی داعش کےٹھکانوں پربم برسا دیئے،امریکی حکام کہتے ہیں ایرنی طیاروں کی کارروائی سے آگاہ ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزایرانی فضائیہ نےعراقی صوبے دیالہ میں شدت پسند تنظیم داعش کےٹھکانوں کونشانہ بنایا،کارروائی میں ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ ایف فور فینٹم طیاروں نےحصہ لیا۔

    عراقی فوجی حکام ایرانی جیٹ طیاروں کی مدد کر رہے ہیں،امریکی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیالہ میں ایرانی طیاروں کی کارروائی کےثبوت ملےہیں۔

  • داعش کے کتابچے تقسیم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم جاری

    داعش کے کتابچے تقسیم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم جاری

    لاہور:پولیس نے داعش کے کتابچے تقسیم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے شہر میں داعش کے کتابچوں کی تقسیم پر سخت نوٹس لیا ہے اور شہر بھر کے ایس ایچ اوز کو داعش کا لٹریچر تقسیم کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ داعش کا لٹریچر تقسیم کرنے والوں کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں داعش کے کتابچے کی تقسیم شروع کردی گئی ہے، داعش کے تقسیم ہونے والے کتابچے میں داعش کے امیر مولانا ابوبکر حسینی بغدادی کے بیانات کے چودہ صفحے شامل کئے گئے ہیں۔

  • جماعت اسلامی، القاعدہ اورداعش کاگٹھ جوڑہے، واسع جلیل

    جماعت اسلامی، القاعدہ اورداعش کاگٹھ جوڑہے، واسع جلیل

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنماء واسع جلیل کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے داعش کے ساتھ روابط سامنے آچکے ہیں،اگرداعش کیخلاف کارروائی نہیں گئی تو ملک وقوم کو نقصان پہنچے گا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رہنماء واسع جلیل نے کہا کہ ملک میں داعش کی وال چاکنگ ،جھنڈوں اور بڑھتی ہوئی کارروائی پر سخت تشویش کا اظہار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ داعش کا کوئی وجود نہیں تو پاکستان کی سڑکوں پر وال چاکنگ کون کر رہا ہے؟۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے منور حسن کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک جنونی جماعت وجود میں آگئی ہے، شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔

    ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے داعش کے حوالے سے آرمی چیف کے بیان کو مثبت قرار دیتے ہوئے پاک فوج سے اپیل کی کہ وہ داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لیں، متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ داعش کے خطرے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں داعش کے معاملے کو اٹھائیں گے۔