Tag: ISIS

  • جرمنی: داعش سے تعلق کے شبے میں خاتون گرفتار

    جرمنی: داعش سے تعلق کے شبے میں خاتون گرفتار

    برلن : دہشت گرد تنظیم داعش کے تعلقات اور  شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں جرمن پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار  کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک جرمنی کے شہر کارلسرؤے میں پولیس نے جمعرات کے روز خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی ایک خاتون رکن کو گرفتار کیا ہے جو شام میں حکومت کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہی تھی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے حراست میں لی جانے والی 31 سالہ خاتون پر شبہ ہے کہ وہ شام میں شدت پسندانہ کارروائیاں کرکے واپس آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی حکام نے مذکورہ خاتون کو تفیش کے سلسلے میں دوسری مرتبہ طلب کیا تھا، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

    عدالت دستاویزات کے مطابق رواں برس پولیس نے گرفتار خاتون کی حراست میں لینے کے لیے عدالت سے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ محض ’شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں رہائش کی بنیاد پر کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا‘۔

    عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے درخواست خارج ہونے کے بعد بھی پولیس کی تحقیقات جاری رہی، جس میں پتہ چلا کہ خاتون سنہ 2013 میں جرمنی سے شام گئی تھی جہاں اس نے داعش کے ایک دہشت گرد سے شادی بھی کرلی لی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسی برس خاتون کا شوہر شدت پسندانہ کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے شوہر کی ہلاکت کے بعد ایک اور شادی کی تھی اور داعش کی جانب سے کیے جانے والے خودکش حملوں میں بھی ملوث تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے ان ثبوتوں اور معلومات کی بنیاد پر عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کینیڈا میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

    کینیڈا میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

    اوٹاوا: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ڈینفوٹ اور لوگان ایوینو پر نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے، واضح رہے کہ ٹورنٹو حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    عسکریت پسند تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کو خاص مقصد کے لیے بھیجا گیا تھا، جبکہ داعش نے حملے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔


    ٹورنٹو میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، ایک خاتون ہلاک، متعدد افراد زخمی


    خیال رہے کہ مذکورہ حملے کے بعد ٹورنٹو پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا تھا کہ واقعے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں ایک بچی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پولیس ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ مسلح شخص نے خود کو گولی مارنے سے قبل پولیس پر بھی فائرنگ  کی تھی۔

    علاوہ ازیں پولیس ترجمان نے کہا تھا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملے کی وجہ کیا تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی عرب: سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ، ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

    سعودی عرب: سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ، ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

    ریاض: سعودی عرب کے ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے صوبے قاسم میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر عالمی شدت پسند گروہ داعش نے حملہ کیا تھا کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ حملے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے جبکہ اس حملے میں داعش کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    صوبہ قاسم کے علاقے بریدہ میں ہونے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار سمیت ایک غیر ملکی باشندہ بھی مارا گیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں داعش کے تین شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔


    ترکی: داعش سے تعلقات کا الزام، 18 مشتبہ افراد گرفتار


    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے باقاعدہ حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے تاہم انہوں نے ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جس سے اندازہ ہوسکے کہ واقعی یہ حملہ انہوں نے کیا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں چین، پاکستان، روس اور ایران کے انٹیلی جنس سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں‌ افغانستان سے داعش کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا تھا۔


    داعش سے نمٹنے کے لیے چین، پاکستان، روس، ایران کا مشترکہ اجلاس


    علاوہ ازیں گذشتہ ماہ ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبے میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • داعش سے نمٹنے کے لیے چین، پاکستان، روس، ایران کا مشترکہ اجلاس

    داعش سے نمٹنے کے لیے چین، پاکستان، روس، ایران کا مشترکہ اجلاس

    اسلام آباد: چین، پاکستان، روس، ایران کے انٹیلی جنس سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں‌ افغانستان سے داعش کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں پر اتفاق کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان، ایران، چین اور روس کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=” افغانستان میں داعش کی موجودگی اجلاس بلانے کی فوری وجہ بنی. اس اجلاس میں شام، عراق سے داعش کی افغانستان آمد روکنے کے لئے تجاویز پرغور ہوا” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون سے متعلق بات چیت کی گئی، افغانستان کی صورت حال کا خصوصی جائزہ لیا گیا، ملاقات میں‌ مشرق وسطی کے دہشت گرد گروپس سے درپیش خطرات بھی زیرغور آئے.

    ذرایع نے واضح کیا ہے کہ چاروں ممالک میں تعاون کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں، افغانستان میں داعش کی موجودگی اجلاس بلانے کی فوری وجہ بنی. اس اجلاس میں شام، عراق سے داعش کی افغانستان آمد روکنے کے لئے تجاویز پرغور ہوا.

    اجلاس میں روس کی خفیہ ایجنسی کی نمائندگی سرگئی نرشکن نے کی، روسی ایجنسی کے مطابق 10 ہزار دہشت گرد 9 افغان صوبوں میں فعال ہیں، حکومتی عمل داری سے محروم افغان علاقے دہشت گردوں کا گڑھ ہیں، ایران نے بھی داعش کے بڑھتے اثرورسوخ پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    ذرایع کے مطابق افغانستان میں متحرک داعش گروپ خراسان کہلاتا ہے، داعش افغانستان میں مسلسل خود کش حملے کرارہی ہے، داعش پاکستان میں بھی خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے.

    البتہ افغان حکام کا مؤقف ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ نہیں۔ 


    داعش نے ابو بکر البغدادی کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کردی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • داعش نے ابو بکر البغدادی کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کردی

    داعش نے ابو بکر البغدادی کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کردی

    دمشق : دہشت گرد تنظیم داعش نے شامی افواج کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے جانے والے ابوبکر البغدادی کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے سربراہ ابو بکر البغدادی بیٹا حذیفہ البدری شامی صوبے حمص میں بشار الااسد کی اتحادی افواج سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوا تھا۔ جس کی ہلاکت کی تصدیق داعش نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شامی صدر بشار الااسد کی اتحادی افواج کی جانب سے ابو بکر البغدادی کے بیٹے کی جھڑپ کے دوران ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

    شامی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی فورسز داعش کے خلاف گھیرا مزید تنگ کریں گے اور جب تک ایک دہشت گرد بھی زندہ ہے جنگ جاری رہے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گرد تنظیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر حذیفہ البدری کی تصویر شائع کی گئی تھی ’جس میں نوجوان کو ہاتھوں میں خودکار اسلحہ اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے‘ تصویر کے ساتھ درج تھا کہ حذیفہ البدری داعش کا بہترین مجاہد اور جنگوؤں میں سے تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حذیفہ البغدادی داعشی دہشت گردوں اور شامی افواج کے درمیان حمص شہر کے پاور اسٹیشن پر جاری جھڑپ کے دوران گذشتہ روز ہلاک ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ شام کے صوبے حمص کا بڑا حصّہ بشار الااسد کی افواج داعش سے خالی کرواچکی ہیں، مذکورہ علاقے میں حالیہ آپریشن رواں برس جون میں شروع کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی ہلاکت کی ماضی میں متعدد متضاد خبریں سامنے آتی رہی ہیں، تاہم تنظیم کی جانب سے البغدادی کی ہلاکت کے حوالے سے کسی بھی خبر کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عراق کا تباہ حال شہر موصل موسیقی کے سروں سے گونج اٹھا

    عراق کا تباہ حال شہر موصل موسیقی کے سروں سے گونج اٹھا

    موصل: عراق کے جنگ سے شدید متاثر تباہ حال شہر موصل میں وائلن کی پرفارمنس پیش کی گئی جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ امڈ آئے۔

    عراق کے معروف وائلن ساز کریم واصفی نے کھنڈرات میں تبدیل ہو جانے والے شہر موصل میں اپنی پرفارمنس پیش کی۔ اپنی اس پرفارمنس کو انہوں نے ’امن‘ سے منسوب کیا۔

    کنسرٹ میں کریم واصفی کے ساتھ ایک مقامی میوزک بینڈ نے بھی شرکت کی اور موصل کا ملبہ شدہ شہر موسیقی کے سروں سے گونج اٹھا۔

    واصفی کا کہنا تھا کہ یہ موسیقی موصل کی طرف سے دنیا کے لیے امن کا پیغام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ موصل میں جنگ ختم ہوچکی، اب آئیں اور موصل کی تعمیر نو میں عراقیوں کا ساتھ دیں۔

    خیال رہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے سنہ 2014 میں موصل پر حملہ کرنے کے بعد 3 سال تک یہاں اپنا قبضہ جمائے رکھا۔

    اس دوران داعش اور ان کے خلاف برسر پیکار فوجوں کے درمیان خونریز جھڑپوں میں شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جبکہ سینکڑوں افراد نے اپنی جانیں گنوائیں۔

    ان 3 سالوں میں 10 لاکھ افراد نے یہاں سے ہجرت کی۔

    سنہ 2017 میں عراقی اور اتحادی افواج نے بالآخر داعش کو شکست دی اور شہر کو ان کے قبضے سے چھڑانا شروع کیا جس کے بعد یہاں سے جانے والے واپس لوٹنا شروع ہوگئے۔

    جنگ ختم ہونے کے بعد عراق کا یہ خوبصورت شہر اب ملبے کی شکل اختیار کرچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ترکی: داعش سے تعلقات کا الزام، 18 مشتبہ افراد گرفتار

    ترکی: داعش سے تعلقات کا الزام، 18 مشتبہ افراد گرفتار

    انقرہ: ترکی میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) سے تعلقات کے الزام میں 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبے میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو دو بڑے شہروں (استنبول اور ازمیر) سے حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے یہ اہم کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی تھی۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق دس مشتبہ عسکریت پسندوں کو ساحلی شہر ازمیز سے گرفتار کیا گیا جبکہ آٹھ مشتبہ افراد کی گرفتاری ترک شہر استنبول میں عمل میں آئی۔


    ترکی کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 4 افراد جاں بحق


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے براہ راست داعش سے تعلقات ہیں جس کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، مشتبہ افراد ترکی میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے حکمت عملی بھی تیار کرر ہے تھے، داعش سے روابط رکھنے والے افراد کی مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔

    خیال رہے کہ داعش نے ترک شہر استنبول میں گذشتہ سال 1 جنوری کو دہشت گرد حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔


    ترکی نائٹ کلب فائرنگ، معروف بالی ووڈ فلمساز ہلاک ہونے والوں میں شامل


    واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم نے ترکی میں اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، جبکہ 2016 میں بھی داعش نے استنبول کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا جہاں ایک خود کش بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہزادہ جارج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص نے جرم کا اعتراف کرلیا

    شہزادہ جارج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص نے جرم کا اعتراف کرلیا

    لندن : برطانوی شہزادہ ولیم کے 4 سالہ بیٹے جارج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد نے ایک سال بعد دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔ .

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت میں شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے جارج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے دہشت گرد نے دوران تفتیش اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے پرنس جارج پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 32 سالہ حملہ آور حسنین راشد نے پولیس حراست قبول کرلیا ہے کہ داعش کے حمایتی نے اس پر شہزادے جارج پر اسکول میں حملہ کرنے کے لیے زور دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حسنین راشد کو گذشتہ سال نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا، تاہم حسنین نے ابھی تک اپنے جرم کا اقرار نہیں کیا تھا لیکن آج اچانک حسنین راشد نے شہزادے جارج پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ حملہ آور نے داعش کے حامی سے سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام کے ذریعے 4 سالہ شہزادے جارج پر تھومس بیٹرسیا اسکول میں حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    خیال رہے کہ شہزادہ جارج تھومس بیٹرسیا اسکول تعلیم کے سلسلے جاتے ہوئے ایک ماہ ہی ہوا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ راشد حسنین نے دوران تفتیش بتایا برطانیہ کے فٹبال گراؤنڈ میں دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ہے اور اس کے بعد ایسا ہی حملہ ترکی کے بیسیکٹاس باہر بھی ہوسکتا ہے۔

    پراسٹیکیوٹر کا کہنا تھا حسنین راشد نے دہشت گردی پھیلانے کے لیے پرنس جارج کے اسکول کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کو دیکھ کر ایسے لگ رہا تھا کہ پرنس دو ماسک پہنے دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت نے مذکورہ شخص کو تین مرتبہ دہشت گردی پھیلانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حسنین راشد پر اکتوبر 2016 سے اپریل 2018 تک کے الزامات کے تحت مقدمات بنائے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ حسنین راشد کو گذشتہ برس اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے حسنین راشد پر شدت پسندانہ مواد کی تشہیر کرنے کرنے کا بھی مقدمہ بنایا گیا ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • داعش یورپ میں مزید تباہ کن حملے کرسکتی ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی

    داعش یورپ میں مزید تباہ کن حملے کرسکتی ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی

    لندن/برسلز : برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ اینڈریو پارکر نے خبردار کیا ہے کہ داعش مشرق وسطیٰ میں ناکامی کے بعد یورپ میں مزید تباہ کن حملے کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش مشرق وسطیٰ میں اپنی ناکامی کے بعد یورپ میں مزید تباہ کن حملے کرنے کی خواہش مند ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسی ایم آئی 5 کے ڈائریکٹر جنرل اینڈریو پارکر نے یورپین یونین کے سیکیورٹی چیف سے میٹینگ کرتے ہوئے داعش کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے دوران میٹینگ سالسبری میں سابق روسی جاسوس پر اعصاب شکن کیمیل کے حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

    اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں سنہ 2017 ویسٹ مینسٹر میں ہونے والے حملے کے بعد سے اب تک 12 دہشت گرد حملوں کو ناکام بناچکے ہیں۔


     لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی


    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایم آئی 5 کے سربراہ نے یہ خطاب پیرس میں ہونے والے چاقو بردار شخص کے حملے کے بعد کی تھی، جس کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش قبول کرچکی ہے۔

    اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے گذستہ سال دسمبر میں برطانوی پولیس اور خفیہ اداروں کے دفتروں پر 9 دہشت گرد حملوں کو کامیاب ہونے سے روکا ہے۔


    لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی


    یورپی یونین کی سیکیورٹی چیف سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں خود پر پورا یقین ہے کہ ہم داعش کے حملوں کو روک سکتے ہیں، ہمارے جمہوری نظام میں دفاع کی صلاحیت موجود ہے‘۔

    برطانوی خیفہ ایجنسی کے سربراہ نے یورپی خفیہ ایجنسیوں کا مینچسٹر میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یورپی خفیہ ایجنسیاں ہمارے ساتھ داعش کے خلاف آپریشن میں مزید تعاون کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیرس میں چاقو بردار شخص کا حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

    پیرس میں چاقو بردار شخص کا حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

    فرانس :پیرس میں چاقو بردار شخص کے حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کرلی۔ چاقو زنی کے واقعے میں ایک شخص ہلاک 5 زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو برادر شخص نے راہ چلتے شہریوں پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے باعث ایک شہری ہلاک ہوگیا تھا، بعد ازاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا، تاہم اس حملے میں 5 شہری زخمی ہوئے تھے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پیرس میں ہونے والے چاقو بردار شخص کے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے کہ ’ہمارے ایک سپاہی نے گذشتہ روز کامیاب حملہ کیا ہے‘۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص نے حملہ کرتے ہوئے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔

    واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا جائے حادثہ پیرس کی مہشور جگہ ہے جہاں شہریوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے، حملہ ہوتے ہی عوام اپنی جان بچانے کے لیے کیفے اور ریستورانٹ کی طرف بھاگ رہی تھی۔

    فرانس کے صدر ایمیئنول مکرون کا کہنا تھا کہ ’فرانس نے ایک مرتبہ پھر خون سے قیمت ادا کی ہے لیکن ہم دشمنوں کو ذرہ بھی آزادی نہیں دیں گے۔


    فرانس:پولیس نے سپرمارکیٹ پر حملہ کرنے والے شخص کوہلاک کردیا


    خیال رہے کہ پیرس میں اس قسم کے واقعات معمول بن چکے ہیں، 2016 سے 2018 کے آغاز تک فرانس میں درجنوں افراد چھرے اور چاقو کے حملوں میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، البتہ ایسے حملوں سے بچنے کے لیے فرانس کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔


    فرانس: مسلح شخص کا سپر مارکیٹ پر حملہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی


    یاد رہے کہ گذشتہ برس پیرس میں دو ملسح افراد نے مقامی سپر مارکیٹ میں موجود شہریوں کو یرغمال بنایا تھا بعد ازاں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال 12 نومبر کو فرانس کے شہر کلیشی میں سڑک کنارے نماز پڑھتے مسلمان شہریوں پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔