Tag: islamabad airport

  • مشتبہ شخص کی اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخلے کی کوشش ناکام

    مشتبہ شخص کی اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخلے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد : اے ایس ایف اہلکاروں نے مشتبہ شخص کے اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی اور مشتبہ شخص کوپکڑکرپولیس کےحوالےکردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اےایس ایف نے رات گئے مشتبہ شخص کے اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخلےکی کوشش ناکام بنادی ، ترجمان اےایس ایف نے بتایا موٹر سائیکل سوار چیک پوسٹ نمبر 13 سےگھسناچاہتا تھا، روکنے پر موٹر سائیکل سوار نے غلط سمت سے بھاگنا چاہا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف اہلکار نے متعدد بار مشتبہ شخص کو وارننگ دی اور نہ رکنےپراےایس ایف اہلکارنےموٹرسائیکل کےٹائرپرفائرکیا۔

    اےایس ایف نے مشتبہ شخص کوپکڑکرپولیس کےحوالےکردیاگیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

  • اسلام آباد میں پی آئی اے  کا طیارہ  حادثے کا شکار

    اسلام آباد میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار

    کراچی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہوگیا ،جس کے بعد طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ پپش آیا ، حادثے میں ٹگ ماسٹر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث ایئر بس 320طیارے کے نوزوہیل (اگلے وہیل)کو نقصان پہنچا۔

    طیارے کے پش بیک کے دوران ٹگ ماسٹر کے کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے طیارے کے اگلے وہیل کو نقصان پہنچا ، جس کے بعد طیارے کو گراونڈ کردیا گیا اور مسافروں کو لاونچ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے ایئر بس 320طیارے کو حادثے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ٹگ ماسٹر کے بریک فیل ہوگئے تھے اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے پریشر پن ،کنکٹنگ راڈ بھی ٹوٹ گیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پریشر پن ،کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے کے باعث ایئر بس 320طیارے کے اگلے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا، جس پر طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے اور طیارے کو ٹھیک کرنے کیلئے انجینئر کی ٹیم کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

    پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کو متبادل پرواز پی کے325کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔

  • افغانستان سے غیر ملکیوں کا انخلا،   اسلام آبادائیرپورٹ پرسیکیورٹی کے سخت  انتظامات

    افغانستان سے غیر ملکیوں کا انخلا، اسلام آبادائیرپورٹ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد : اسلام آبادائیرپورٹ پرافغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے پیش نظر سخت سیکیورٹی کردی گئی اور غیر ملکیوں کیلئے خصوصی حفاظتی اسکواڈ تشکیل دیاگیا ہے۔

    تفصلات کے مطابق افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے پیش نظر اسلام آبادائیرپورٹ پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے، اس حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    ائیرپورٹ پر گاڑیوں کی آمدورفت،مسافروں کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے اورغیرملکیوں کیلئےخصوصی حفاظتی اسکواڈ تشکیل دیاگیا ہے، پولیس اور رینجرز  غیر  ملکیوں کی حفاظت پر مامور ہوں گے جبکہ اہلکار وں کی اہم عمارتوں اور ہوٹلز پر تعیناتی کا عمل شروع کر دیاگیا ہے۔

    دوسری جانب افغانستان سے انخلا کے پیش نظر ڈی جی سی اےاےکی ہدایت پر افغانستان سے آنے والوں کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اس سلسلے  میں پشاور،کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اےکےخصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے ہیں۔

    غیرملکیوں کومختص ہوٹلزمنتقل کرنےکیلئےٹرانسپورٹ کےبھی انتظامات مکمل کرلئے ہیں ، افغانستان سےآنےوالوں کوفوری 20دن کےویزےجاری کردیے جائیں گے۔

    گذشہ روز افغانستان سےغیرملکیوں کےانخلا کے معاملے پر اسلام آبادکےتمام ہوٹلزکونئی بکنگ سےروک دیاگیا تھا اور ہوٹلوں کےکمرےخالی کرائےجارہےہیں، انتظامیہ کی ٹیمیں ہوٹلز پہنچیں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

  • ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ، متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان

    ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ، متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان

    اسلام آباد : ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی، جس کے بعد دبئی اور ابو ظہبی جانے 343مسافروں کےریپڈ ٹیسٹ کرکے منزل مقصود کیلئے روانہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی مشکل آسان ہوگئی ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔

    ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر نجی لیبارٹریز کو ایئرپورٹ پر کاونٹر کی اجازت دے دی ہے ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 2پروازوں کےمسافروں کے ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کئے گئے۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ دبئی ،ابو ظہبی جانے والی پرواز کے مسافروں کے ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کئے گئے، اس دوران 343مسافروں کےریپڈ ٹیسٹ کرکے منزل مقصود کیلئے روانہ کیا گیا۔

    ایئرپورٹ منیجر نے مزید کہا کہ مسافروں کو 5گھنٹےقبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قائم باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی ، اس حوالے سے ایئرپورٹ مینجر نے بتایا تھا کہ یو اے ای جانے والے مسافروں کو پرواز سے 4 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنےکی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد ان کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت بارش میں کیوں ٹپکتی ہے؟ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشافات

    اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت بارش میں کیوں ٹپکتی ہے؟ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشافات

    اسلام آباد : آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر نکاسی آب سسٹم کی خامیوں پر رپورٹ میں انکشافات سامنے آگئے ، جس میں کہا ہے کہ پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ کی چھت کیلئے سیفن ڈرینیج سسٹم میں لاپرواہی  کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹرجنرل نے اسلام آبادایئرپورٹ پرنکاسی آب سسٹم کی خامیوں پر رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ کی چھت کیلئے سیفن ڈرینیج سسٹم میں لاپرواہی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14،13اگست2020کی رات بارش میں نکاسی آب نظام ناکام ہوا، بارش سےکنکورس ہال،ڈومیسٹک ایرائیول لاؤنج ، سی آئی پی لاؤنج، اور انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں پانی داخل ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے سیلنگ بھی نیچے جاگری، اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت کیلئے مناسب ڈرینیج سسٹم کاانتخاب نہیں کیا گیا، اور نہ ہی سیفن ڈرین ایج سسٹم کے ڈیزائن کو بارش کے مطابق ڈیزائن کیا گیا۔

    آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی اے اے حکام کی لاپرواہی سے7کروڑ روپے 20لاکھ روپے کا نکاسی آب نظام ناکارہ ہوگیا تاہم بارش سےسیلنگ گرنے ،پانی سے متعددانسٹالیشن کےنقصان کاتخمینہ نہیں لگایاگیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا ہے کہ آڈٹ حکام نے اگست،ستمبر2020میں معاملہ اٹھایا تاہم پراجیکٹ مینجمنٹ نے جواب نہ دیا ، آڈٹ حکام معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تجویز دیتے ہیں۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کا ایکشن ،کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر  مسافروں کو روک لیا گیا

    اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کا ایکشن ،کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسافروں کو روک لیا گیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 10 مسافروں کو روک لیا گیا،اندرون ملک پروازوں کوروناویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہ ہونےپر ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد سے کراچی اور لاہور جانیوالے مسافروں کو روک لیا۔

    اسلام آبادایئرپورٹ منیجرعدنان خان نے کہا کہ مجموعی طور 110مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ، سی اےاےٹاسک ٹیم متحرک ہیں بغیر سرٹیفکیٹ سفر کی اجازت نہیں،اندرون ملک پروازوں کوروناویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔

    یاد رہے یکم اگست کو کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 8 مسافر آف لوڈ کیے گئے تھے، سی اےاے حکام کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ منیجر کی زیرنگرانی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کے جارہے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی اندرون ملک جانے والی پروازوں پرلاگو ہے جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، مذکورہ اقدام کوروناوائرس کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر چینی شہریوں کے لیے بڑی سہولت

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر چینی شہریوں کے لیے بڑی سہولت

    اسلام آباد: انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر چینی شہریوں کے لیے خصوصی امیگریشن کاؤنٹر قائم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج جمعے کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کے لیے اسپیشل امیگریشن کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا۔

    اس خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے چینی مسافروں کی تیز ترین امیگریشن ہو سکے گی، اور اس کے ذریعے سی پیک ویزا ہولڈرز بھی استفادہ کر سکیں گے۔

    خیال رہے کہ اس خصوصی کاؤنٹر کا قیام وزیر داخلہ شیخ رشید کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے، وزارت داخلہ کی طرف سے سی پیک کی علیحدہ کیٹیگری کا ویزا بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹر کے افتتاح کے موقع پر ڈی جی ایف آئی اے بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل پاکستان میں قراقرم ہائے وے پر صبح 7 بجے داسو پاور پراجیکٹ کی بس پر دھماکہ ہوا تھا، جس میں 9 چینی باشندے، 2 ایف سی اہل کار اور 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

    داسو بس دھماکے کی تحقیقات کے لیے چینی حکام بھی پاکستان آئے، وزیر اعظم عمران خان نے داسو واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    اسی سلسلے میں آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

  • کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    اسلام آباد : ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کی اور ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث مسافر کو حراست میں لےلیا، ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق حامد خان ولد مومن خان نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 287کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ جارہا تھا اس دوران عملے نے اس کی مشکوک حرکات پر اسے روکا۔

    مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو انکشاف ہوا کہ مسافر نے انتہائی مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں ہیروئن چھپا کر رکھی ہوئی تھی جسے
    فوری پر عملے نے قبضے میں لے لیا۔

    ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ مسافر کے سامان سے دو کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

    مسافر حامد خان ولد مومن خان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، کووڈ ٹیسٹنگ انتظامات کا جائزہ

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، کووڈ ٹیسٹنگ انتظامات کا جائزہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کووڈ اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری صحت بھی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ موجود تھے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر بھرپور اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اور مؤثر نظام موجود ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف انٹریز پر ٹیسٹنگ اور اسکریننگ نظام کو مضبوط بنایا ہے، سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

    انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ماسک کا استعمال کریں اور ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر شارجہ سے آنے والے 4 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر شارجہ سے آنے والے 4 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    اسلام آباد : شارجہ سے اسلام آباد آنے والے چار مسافر کورونا میں مبتلا نکلے ، کورونا مثبت آنے کے بعد مسافروں کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے 4مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، جس کے بعد چاروں مسافروں کو او جی ڈی سی ایل کے اسلام آباد میں واقع قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ مسافروں کےجسم کادرجہ حرارت بھی زیادہ تھا ، تاہم مسافروں کو کورونا نیگٹو رپورٹ پرگھرجانےکی اجازت ہوگی۔

    خیال رہے پشاور میں باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

    گذشتہ ہفتے شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے 166 مسافر پشاور پہنچے تھے ، جہاں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے اُن کی جانچ کی گئی، جس میں سے 14 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔

    واضح رہے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا تشخیص پشاور ایئرپورٹ پر 24 مئی کو کتے تعینات کیے گئے، جنہوں نے پہلے ہی روز 1 مریض کی نشاندہی کی تھی، بعد ازاں 26 مئی کو ان کتوں نے مزید پانچ مسافروں میں وائرس کی نشاندہی کی تھی۔