Tag: islamabad airport

  • معمولی بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹرمنل کی چھت ٹپکنے لگی

    معمولی بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹرمنل کی چھت ٹپکنے لگی

    اسلام آباد: گزشتہ شب شہر میں ہونے والی معمولی بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹرمنل کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی جس سے مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق معمولی بارش نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا، کل رات ہونے والی بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹرمنل کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی۔

    پانی ٹپکنے کا سی اے اے نے انوکھا حل ڈھونڈ لیا، ٹپکتی چھت کے نیچھے تین لوہے کے ڈسٹ بن رکھ دیے گئے۔

    ٹرمنل کے فرش پر پانی گرنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد ایئر پورٹ کے مینیجر مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کی فارسیلنگ کی پٹی طوفانی ہواؤں کے باعث ہٹ گئی تھی جس کی وجہ سے چھت ٹپکنا شروع ہوگئی۔ کنٹریکٹرز سے مرمت کا کام شروع کروا دیا گیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت و لاپرواہی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے بھی مسافروں کو مختلف مشکلات پیش آتی رہی ہیں۔

    گزشتہ برس مون سون کی بارشوں کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے پر بے تحاشہ پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث رن وے کسی جھیل کا منظر پیش کرنے لگا۔

    بارش کے پانی کی نکاسی کا کام دو سے 3 روز تک نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔

  • سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتخاب کرلیا

    سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتخاب کرلیا

    اسلام آباد : سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ میں اسلام آبادایئرپورٹ کاانتخاب کرلیاگیا، عازمین حج کی براہ راست پروازوالی ایئرلائن روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سےمستفیدہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وفد نے روڈٹومکہ پائلٹ پراجیکٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ کاانتخاب کرلیا ہے،سعودی وفدکےسربراہ سلیمان الیحی نے انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا ہے اور ایئر لائن، ایوی ایشن سے متعلق اصلاحات کا بھی کہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سعودی امیگریشن رپورٹ سعودی وزارت مذہبی امورکودیں گے، سعودی عرب کی منظوری کےبعدامیگریشن،کسٹم ڈیسک بنائےجائیں گے، روڈٹومکہ پراجیکٹ میں صرف عازمین حج جائیں گے، سعودی عرب ملازمت یاوزٹ ویزےوالوں کویہ سہولت نہیں ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق عازمین حج کی براہ راست پروازوالی ایئرلائن روڈٹومکہ پراجیکٹ سےمستفیدہوگی۔

    گذشتہ روز سعودی عرب نے پاکستان کوروڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سعودی وفد پاکستان کے دورہ کے بعد روانہ ہوگیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا پاکستان نے 5 ائیر پورٹ روڈ ٹومکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن پائلٹ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب کا پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ

    اس سے قبل سعودی عرب کے علی سطح کے وفد ڈی جی امیگریشن میجر جنرل سلیمان الیحی کی قیادت میں ا سلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر سعودی وفد کو عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    سیکرٹری ایوی ایشن و ڈی جی سی اے اے ، ایف آئی اے، کسٹم،  امیگریشن حکام بھی موجود تھے۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی، پہلے مرحلے مین عازمین کو اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر پری کلیئرنس دی جائےگی۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    اے ایس ایف کے مطابق مسافر اقبال نے آئس ہیروئین بریڈ میں چھپا رکھی تھی،ملزم صوابی کا رہائشی ہے جو پرواز ایکس وائی 316 پر ریاض جا رہا تھا۔

    مسافر کو اے ایس ایف حکام نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    اے این ایف کے مطابق ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمزاوراے این ایف کی مشترکہ کارروائی‘ ملزم گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمزاوراے این ایف کی مشترکہ کارروائی‘ ملزم گرفتار

    اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافرکے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی 610 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

    اے این ایف حکام کے مطابق ملزم سمیع پرواز ای کے 615 سے دبئی جا رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 12 اکتوبرکو اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے قطر جانے والے مسافروں کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    اے این ایف کے مطابق ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ مسافرکے جوتوں سے کروڑوں مالیت کی 798 گرام آئس ہیروئین برآمد ہوئی تھی، ملزم راشد خان پرواز اے کے 615 سے دبئی جا رہا تھا۔

    اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی تھی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    راولپنڈی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    اے این ایف کے مطابق مسافرکے جوتوں سے کروڑوں مالیت کی 798 گرام آئس ہیروئین برآمد ہوئی ہے، ملزم راشد خان پرواز اے کے 615 سے دبئی جا رہا تھا۔

    اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی تھی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 12 اکتوبرکو اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

  • اسلام آباد : بلاول بھٹو کا طیارہ رن وے سے اتر گیا، تمام مسافر محفوظ رہے

    اسلام آباد : بلاول بھٹو کا طیارہ رن وے سے اتر گیا، تمام مسافر محفوظ رہے

    اسلام آباد : بینظیر ایئرپورٹ پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا طیارہ رن وے سے اتر گیا، خوش قسمتی سے نجی طیارے میں سوار بلاول بھٹو محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کے پرائیویٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، ان کا طیارہ پائلٹ سے بے قابو ہوکر رن وے پر کچے میں اتر گیا، تاہم نجی طیارے میں سوار بلاول بھٹو محفوظ رہے۔

    ریسکیو ٹیمیں فوری طور پرجائے وقوع پرطلب کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور طیارے میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو خیریت سے ان کے گھر روانہ کردیا گیا ہے، ایئر پورٹ انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ طیارے کے ہائیڈرولک بریک فیل ہوگئے تھے جس کے باعث وہ رن وے سے پھسلا، طیارہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے، واقعے کے بعد بے نظیر ایئر پورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

    اسلام آباد: وفاقی داالحکومت میں واقع اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے کو حادثہ، زینہ بردار ٹرک گراؤنڈ پر کھڑے طیارے سے جا ٹکرایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے پرگاڑی ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا ہے ، پی آئی اے انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی بی ایل ٹی ایئربس اے 320رجسٹریشن کے حامل طیارے کے پروں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے،ایئربس اے 320 سے جہاز کو سیڑھی لگانے والی گاڑی ٹکراگئی تھی ۔

    پی آئی ا ے جو کہ پہلے ہی طیاروں کی قلت کا سامنا کررہا ہے ، سسٹم میں ایک اور طیارے کی کمی کے سبب ا س کا فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق حادثے کے سبب اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے373 کی روانگی متاثر ہوئی ہے ، اب یہ پرواز دوپہر کو روانہ کی جائے گی۔اسی طرح دوپہر کو اسلام آباد سے کراچی آنے والی ایک اور پرواز پی کے369کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا، اب اس پرواز کو شام میں روانہ کیا جائے گا۔

    پروازوں کی روانگی پر تاخیر پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کو تاخیر کی زحمت پرپی آئی اے انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ مہینے پی آئی اے کے دو اے ٹی آر طیارے بھی حادثات کا شکار ہوئے تھے ، ایک حادثہ کراچی میں پیش آیا تھا جب طیارے کو ٹیسٹنگ کے لیے ہینگر سے نکالا گیا اور وہ بے قابو ہو کرسامنے کھڑے ناکارہ طیارے سے جا ٹکرایا تھا۔

    اس واقعے سے دو ہفتے قبل یعنی 10 نومبر کو پنج گور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اے ٹی آر طیارے کے بریک فیل ہونے کے سبب اسے کچے میں اتار دیا گیا تھا۔

    پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں رواں سال ہونے والے یہ دوحادثے ایئر لائن کے خسارے میں اضافے کا سبب بتائے گئے تھے ۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کا سالہا سال سے جاری مجموری خسارہ 450 ارب روپے سے تجاو ز کرچکا ہے ، رواں سال پی آئی اے کا خسارہ 56 ارب روپے ہے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    راولپنڈی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے ابوظہبی جانے والے مسافر کے قبضے سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نے آئس ہیروئن چائے کے پیکٹ میں چھپا رکھی تھی، مسافر پروازای وائی 232 کے ذریعے ریاض سے براستہ ابوظہبی جا رہا تھا۔

    اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی تھی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    واضح رہے کہ رواں سال 12 اکتوبرکو اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 4 افراد گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ 4 افراد گرفتار

    اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی غیرملکی خاتون سے 1838 گرام کوکین برآمد کرلی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسقط جانے والی پرواز کے مسافرعارف شاہ اور گل زائد شاہ کو گرفتار کرلیا، گل زائد سے 1600 گرام، عارف شاہ سے 866 گرام آئس ہیروئین برآمد ہوئی۔

    اے این ایف نے دبئی جانے والے فضل حق کے سامان سے 1500 گرام منشیات برآمد کی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد


    یاد رہے کہ رواں ماہ 11 ستمبر کواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی تھی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔