Tag: islamabad airport

  • دنیا کا سب سے بڑا مسافرطیارہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا

    دنیا کا سب سے بڑا مسافرطیارہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا

    اسلام آباد : دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار ڈبل ڈیکر طیارہ ایئربس اے 380 اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مسافربردار طیارے اے 380 نے پہلی بار اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی جہاں اسے واٹرسلیوٹ دیا گیا۔

    دبئی سے پہنچنے والے ڈبل ڈیکرطیارے میں 650 مسافرتھے، طیارے سے مسافروں کواتارنے کے لیے2 بورڈنگ برجز لگائے گئے۔

    دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور
    اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لیے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    ڈبل ڈیکر طیارے ایئربس اے 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے گئے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ’ایئر بس‘ نے بنایا ہے، اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ ایک فٹ بال گراؤنڈ جتنا ہے جب کہ اس کی لمبائی دو بلیو وھیل مچھلیوں جتنی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدالت نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی لاگت کا ریکارڈ طلب کرلیا

    عدالت نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی لاگت کا ریکارڈ طلب کرلیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں  تعمیر کیے جانے والے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر آنے والی لاگت کا مکمل ریکارڈ 13 جون کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر پانی کھڑا ہوگیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا۔

    از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ایئر پورٹ پر پانی بھرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج لائی جائے۔ چیف جسٹس نے پی آئی اے کے ایم ڈی اور اسٹیشن منیجراسلام آباد کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیوز پرانی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز ڈیڑھ سال قبل کی ہیں۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے جھیل میں تبدیل


    چیف جسٹس نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سرحد پار سے چلائے جا رہے ہیں، ریاستی اداروں پر حملے ہو رہے ہیں اور عوام کوگم راہ کیا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جو ایئرپورٹ بنتے ہیں ان پر بہ یک وقت دو دو جہاز لینڈ اور ٹیک آف کر سکتے ہیں جب کہ آپ نے اربوں لگا دیے اور اس ایئر پورٹ پر صرف ایک جہاز لینڈ کرسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد ائیرپورٹ: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھل گیا

    اسلام آباد ائیرپورٹ: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھل گیا

    اسلام آباد : نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ناکافی انتظامات نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا،  اے ایس ایف بیس کیمپ کی عمارت تاحال مکمل نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ناکافی انتظامات سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح کھٹائی میں پڑ گیا، اے ایس ایف بیس کیمپ کی عمارت تاحال نامکمل ہے اب تک صرف دو بلاک تیار کیے جا سکے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی اے ایس ایف بلاک کا اسٹرکچر تیار کرکے مطمئن ہو گئی، لیڈیز ہاسٹل، یوایس بلاک، میس ، یوٹیلیٹی بلاک ، ایڈمن بلاک، کوٹ میگزین بھی مکمل نہ ہو سکا۔

    ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے ڈھائی ہزار کی بجائے صرف گیارہ سو ایس ایف اہلکار ہی پہنچ پائے، نیو ائیرپورٹ پر نہ پینے کا پانی اور نہ ہی سوئی گیس اور بجلی موجود ہے، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرٹھیکیدار جنریٹر کا استعمال کر کے بجلی چلانے لگا۔

    اے ایس ایف بیس کیمپ تک پہنچنے کیلئے تاحال گلیاں بھی پختہ نہ کی جا سکیں، ناکافی اقدامات پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیداران کی سرزنش بھی کی۔

    نیو ائرپورٹ کے اندر جا بجا گندگی کے ڈھیر موجود ہیں، کیفے ٹیریا کی سہولت بھی میسر نہیں، ڈومیسٹک ڈیپارچر کی متعدد جگہوں پر کام باقی ہے۔

    اس کے علاوہ  مسافروں کی آمد کے راستوں پر بھی تاحال کوئی صفائی نہیں ہوئی وزیر اعظم نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

     

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پرماں بیٹی پرایف آئی اے کا تشدد، اہلکارمعطل

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرماں بیٹی پرایف آئی اے کا تشدد، اہلکارمعطل

    اسلام آباد : ایف آئی اے اہلکار کی خواتین مسافروں سے بدتمیزی اورتشدد پر وزیرداخلہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہونے والے واقعے میں ملوث اہلکاروں کی معطلی کا حکم دیدیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار کے ویڈیو بنانے پر خواتین مسافر سراپا احتجاج بن گئیں، جس پر ایف آئی اے اہلکار آپے سے باہر ہوگئی اور ایک خاتون مسافر پر خاتون اہلکار نے بہیمانہ تشدد کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مسافر کے شور کرنے پر ایف آئی اے کی خاتون اہلکار غصے سے پاگل ہوگئی اور ماں بیٹی مسافر خواتین کو کو بیدردی سےبالوں سےجکڑ کرتھپڑ مار رہی ہے۔

    بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا لاؤنج بےبس و لاچار خواتین مسافروں کی چیخوں سےگونجتارہا، خاتون ایف آئی اے اہلکار کو کسی نے روکنے کی کوشش کی نہیں، سب خاموش تماشائی بنے رہے۔

    میڈیا پر ویڈیو نشر ہونے کے بعد ایف آئی اے حکام حرکت میں آگئے، ڈی جی ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر مسافرخواتین پرتشدد کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے غزالہ نامی خاتون اہلکار کو معطل کردیا۔

    اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے متعلقہ اہلکاروں کی فوری معطلی کاحکم دیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی میں تاخیر پر ایف آئی اے حکام کی سرزنش اوران سےجواب طلب کرلیا ہے۔

  • پاپا زندہ باد، جنید صفدر کاسوشل میڈیا پر نعرہ

    پاپا زندہ باد، جنید صفدر کاسوشل میڈیا پر نعرہ

    اسلام آباد : کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری پر بیٹے جنید صفدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاپازندہ باد کا نعرہ لگایا اور کہا کہ آج والد کے پاکستان سے متعلق کہے الفاظ یاد آگئے، مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اتارے جوواجب بھی نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کواسلام آباد پہنچتے ہی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    جنید صفدر نے کہا کہ آج والد کے پاکستان سے متعلق کہے الفاظ یاد آگئے، مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہیں تھے۔

    انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا پاپازندہ باد کا نعرہ لگایا اور کہا کہ این اے21 کےعوام کو اپنے منتخب نمائندے پر فخرہونا چاہیے۔


    مزید پڑھیں :  کیپٹن (ر) صفدرکو وطن واپسی پرگرفتارکرلیا گیا


    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کے داماد اورمریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو وطن واپسی پر گرفتارکرلیا تھا ، مریم نواز اور ان کے شوہر لندن سے وطن واپس آئے تھے۔

    ن لیگ کے وزرا نے کیپٹن(ر)صفدر کو لے جانے والی نیب کی گاڑی کو گھیرلیا تھا اور ن لیگ کے کارکنان گاڑی کے آگے  لیٹ گئےتھے۔

    زرائع کے مطابق نیب عدالت نے گزشتہ پیر کو کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پر احتساب عدالت کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے، جس پر گرفتاری کے لیے عدالتی احکامات پرفوری عمل کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے جھیل میں تبدیل

    اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے جھیل میں تبدیل

    اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت و لاپرواہی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے بارشوں کے بعد جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔ رن وے پر بے تحاشہ پانی کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس وقت سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت اور بد اتنظامی کا بدترین ثبوت پیش کررہا ہے۔

    ائیرپورٹ کے رن وے پر بے تحاشہ پانی کھڑا ہے جس کے باعث رن وے کسی جھیل کا منظر پیش کررہا ہے۔

    بارش کے پانی کی نکاسی کا کام تاحال نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوگئی ہیں۔

    رن وے کے کارگو ایریا میں جہاں سے مسافروں کا سامان اتارا اور چڑھایا جاتا ہے، کنٹینر بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں مون سون میں غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں جس کے بعد شہر کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

    شہر میں جا بجا بارش کا پانی کھڑا ہے جس کو نکالنے کے لیے مقامی انتظامیہ کا کام جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سے سعودی عرب منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

    پاکستان سے سعودی عرب منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

    راولپنڈی: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سے سعودی عرب منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والے پرواز سے خاتون مسافر کو گرفتار کرکے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی دو کلوگرام آئس (ہیروئن) برآمد کرلی۔

    اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق گرفتار خاتون مسقط کے راستے سعودی عرب جا رہی تھی اور خاتون کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے، ملزمہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد


    ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کی بہ نسبت اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن لے جانے اور پکڑے جانے والے واقعات زیادہ ہیں۔

    اس سے قبل بھی پاکستان سے منشیات اسمگل کی کرنے کی کئی کوششوں کو ایئرپورٹ پر ناکام بنایا گیا تھا لیکن اس کے مکمل روک تھام اور سدباب کے لیے سخت قوانین کے ساتھ ساتھ موثر سیکیورٹی کے نظام کی بھی ضرورت ہے۔

    ضرور پڑھیں: سعودی عرب:‌ تین پاکستانیوں کا سر قلم

    خیال رہے کہ پاکستان سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں سعودی عرب میں کئی پاکستانیوں کے سرقلم کیے جاچکے ہیں۔

    یہ بھی  پڑھیں: ’’ سعودی عرب: منشیات فروشی پر پاکستانی اور سعودی شہری کا سر قلم ‘‘


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مولانا اعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی گرفتار

    مولانا اعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی گرفتار

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے مولانا اعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی اور مولانا اعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    ملزم نجی پرواز کے ذریعے دوحہ کے راستے برطانیہ جانے کی کوشش کررہا تھا ۔

    ایف آئی اے کے مطابق حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی مگر ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا ۔

    ملزم سبطین کاظمی کیخلاف دوہزار تین میں تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہوا تھا اور سبطین کاظمی کواس مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا ، ملزم پر رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کو قتل کرنے کا الزام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر خواتین پرتشدد  ،ایک اور ویڈیو سامنےآگئی

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر خواتین پرتشدد ،ایک اور ویڈیو سامنےآگئی

    اسلام آباد :  بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے خاتون اہلکار کی مسافرخواتین پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں مسافر خواتین ایف آئی اے اہلکار سے مسلسل الجھ رہی ہے جبکہ اہلکار معاملے کوسلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے خاتون اہلکار کی مسافر خواتین پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، جس میں مسافر خاتون ایف آئی اے کے کاونٹر سے اندر گھس جاتی ہے جبکہ خاتون نے پاکستان کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر خاتون ایف آئی اے اہلکار کو کہتی ہے دیکھو تمھارا میں حشر کیا کرتی ہوں، مسافرخاتون نے ایف آئی اے اہلکار سے موبائل چھیننے کی بھی کوشش کی جبکہ ایف آئی اے اہلکار ٹوٹا ہوا موبائل دکھاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ مسافر خاتون نے موبائل توڑ دیا۔

    مسافر خاتون دوبارہ غصے سے کاؤنٹر کی جانب بڑھتی ہے اور چیختے ہوئے ایف آئی اے اہلکار کو کہتی ہے موبائل نیچے کرو۔

    دوسری جانب مسافرخواتین پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے خاتون اہلکار معطل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرا رکھے ہیں، اس حوالے سے آج فریقین کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے،ڈی جی ایف آئی ے کے مطابق اگر ایف آئی اے کی اہلکار قصور وار ہوئی تو سخت سزا دی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : خواتین مسافر پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار معطل


    گزشتہ روز ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں پر ایف آئی اے کی خاتون اہلکار کے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ  ایف آئی اے کی خاتون اہلکار مسافر خواتین کو بے دردی سے بالوں سے جکڑ کر تھپڑ مار رہی ہے۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا لاؤنج بے بس و لاچار خواتین مسافروں کی چیخوں سے گونجتا رہا۔

    اہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو نشر ہونے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مسافر خواتین پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ناروے کی خواتین سیاحوں کے ساتھ ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں کی جانب سے روا رکھے گئے سلوک کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ایوی ایشن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • اسلام آباد: ائیرپورٹ پر خواتین کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

    اسلام آباد: ائیرپورٹ پر خواتین کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کو زدوکوب کرنے کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر گزشتہ روز ایک واقعے پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایف آئی اے کی اہلکار نے خاتون مسافر کو زدوکوب کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیا اور ملوث خاتون اہلکار کو معطل کردیا تاہم ایف آئی اے نے بھی ردعمل کے طور پر ایک ویڈیو جاری کی۔

    پڑھیں: ’’ خواتین مسافر پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار معطل ‘‘

    بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعےاور خاتون کو زدکوب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری ایوی ایشن سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

    یاد رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے تین روز کے درمیان دوسرے واقعے کا نوٹس لیا ہے، ایک روز قبل چیف جسٹس نے مردان کی یونیورسٹی میں جاں بحق ہونے والے طالب علم مشال خان کے قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔