Tag: Islamabad and rawalpindi

  • اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں  گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ، موسم سرد ہوگیا

    اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ، موسم سرد ہوگیا

    راولپنڈی : اسلام آباد اورراولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا، جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے دوران واسا  نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اورراولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک شمس آ باد کے مقام پر سب سے زیادہ 115 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ چکلالہ 67، پی ایم ڈی 65، بوکڑہ 29 اور سیدپور کے مقام پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش کے دوران واسا نے الرٹ جاری کردیا ، جس کے بعد واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں پہنچ گیا۔

    منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارش سےپیدا ہونے والی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے، نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اب تک کٹاریاں کے مقام پر 9فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پانی کی سطح 8فٹ تک ہے۔

    ایم ڈی واسا نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن , جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجود ہیں۔

    دوسری جانب بارش کے باعث بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز ٹرپنگ اور فالٹ کی باعث بند ہے ، ترجمان آئیسکو نے بتایا ہے آپریشن ٹیمیں الرٹ ہیں ،موسم بہترہوتے ہی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے۔

    آئیسکوچیف نے لائن اسٹاف کوکام کےدوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • اسلام آباد،راولپنڈی اورآزاد کشمیرسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد،راولپنڈی اورآزاد کشمیرسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا، زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے شدید جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، ہری پور، مردان ، بٹگرام اور آزاد کشمیر میں میں محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال مشرق تھا، جس کی گہرائی زیرِ زمین دس کلومیٹر تھی ، مقامی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں 800سے زائد کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں 800سے زائد کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    اسلام آباد:  اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹھ سو سے زائد کنٹینرز پہنچا دیئے گئے جبکہ فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کا عملہ کنٹینر لینے ڈرائی پورٹ پہنچ گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں فیض آباد ،ایکسپریس وے سمیت پانچ سے زائد مقامات کو سیل کیا جائے گا، دوسری جانب فیصل آباد میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈرائی پورٹ سے کنٹینرز شہر کے مختلف داخلی راستوں پر موجود ناکوں پر رکھنے کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ موٹر وے کو بھی کنٹینرز کے ذریعے بلاک کیے جانے کا خدشہ ہے۔

    تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے خائف حکومت نے اسلام آباد کو سیل کرنا شروع کردیا۔

    اس سال چودہ اگست کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں یوم آزادی کی خوشیوں کی جگہ سیاسی دھمال ہوتا نظر آرہا ہے، اس دھمال کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے انتظامی مشینری متحرک کر دی ہے، جڑواں شہر سیل کئے جا رہے ہیں، دونوں شہروں میں آٹھ سو سے زائد کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ۔

    پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑا دھکڑی کے بعد ایسا لگتا ہے، جیسے یہ کنٹینرز ہر سڑک ہر گلی میں سجائے جائیں گے اور عوام کا سونامی روکنے کیلئے تمام گر آزمائے جائیں گے۔