Tag: islamabad arrival

  • بنگلا دیش کی اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

    بنگلا دیش کی اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

    اسلام آباد : بنگلا دیش کی اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، مذکورہ ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی ہے۔

    بنگلا دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف 2 چار روزہ میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کےدرمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے جائیگی۔

    تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا چار روزہ میچ 13 سے 16 اگست تک ہوگا جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز ریڈ بال، وائٹ بال سیریز13 سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائیگی، جبکہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست کو کھیلاجائے گا۔

     

  • خزانے کے چور اورماڈل ٹاؤن کےقاتل اب باقی عمر سڑکوں پر گزاریں گے، طاہر القادری

    خزانے کے چور اورماڈل ٹاؤن کےقاتل اب باقی عمر سڑکوں پر گزاریں گے، طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ خزانے کے چور اورماڈل ٹاؤن کےقاتل اب باقی عمر سڑکوں پر گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے نوازشریف کے اسلام آباداستقبال کو سیاسی جنازے کا نام دے دیا، متوالوں کومشورہ بھی دیا اور کہا کہ لیگی سیاسی مردہ کب تک کندھوں پراٹھائےپھریں گے؟ سیاسی لاش کو متعفن ہونے سے پہلے دفنا دیں۔

    نااہل نوازشریف کی بذریعہ سڑک اسلام آباد آمد کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا خزانےکےچوراورماڈل ٹاؤن کےقاتلوں کی بقیہ زندگی سڑکوں پر ہی گزرے گی،آج کے استقبال پر خوش ہونے والوں کو بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کی مقبولیت یاد رکھنا چاہئے، نااہل نوازشریف کی مقبولیت کا نظارہ قوم 12اکتوبر1999کو کر چکی ہے۔


    مزید پڑھیں : قصاص تحریک کا دوسرا راؤنڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، طاہر القادری


    عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ 8 اگست کو وطن پہنچوں گا،شریف برادران کارکنوں کے قاتل ہیں، سڑکوں پر گواہیاں دینے والے شریف خاندان کو ابھی بے گناہ کارکنوں کے قتل کا حساب دینا ہے۔

    اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کارکن تیار رہیں اور انشاءاللہ گاڈ فادر کی نااہلی سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف ملے گا ، دوسرا راؤنڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ کے حصول کیلئے ہائیکورٹ میں بیٹھےہیں اور ہمیں امید ہے کہ تمام چھوٹے بڑے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کی روحوں کو سکون میسر آئے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 8 اگست کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، پی اےٹی کے کارکن لاہور ایئرپورٹ پر انکا استقبال کرینگے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔