Tag: Islamabad High Court (IHC)

  • پرویز مشرف آئین شکنی کیس: فیصلہ آج 4 بجے سنایا جائے گا

    پرویز مشرف آئین شکنی کیس: فیصلہ آج 4 بجے سنایا جائے گا

    اسلام آباد : خصوصی عدالت میں پرویز مشرف آئین شکنی کیس میں تحقیقات از سرنو شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ آج 4 بجے سنایا جائے گا۔

    جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت کے سامنے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ میں خود تسلیم کر چکی ہے کہ سابقہ تحقیقات میں خامیاں تھیں اور تحقیقات درست انداز میں نہیں کی گئیں۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ از سر نو تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ غیر جانبدارنہ تحقیقات ہو سکے ۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں پرویز مشرف سمیت دیگر کا ٹرائل ایک ساتھ کرنے میں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔حکومت کے وکیل پراسکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    انٹرا کورٹ اہپیل کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی حکومت اگلا قدم اٹحائے گی،خصوصی عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ مھفوظ کر لیا۔

    جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیہتے ہوئَ کہا کہ از سر نو تحقیقات شروع کرنے یا نیہ کرنے کی صوابدید وفاقی حکومت کی ہے۔

  • یوسف رضاگیلانی کی نویں مقدمے میں بھی ضمانت منظور

    یوسف رضاگیلانی کی نویں مقدمے میں بھی ضمانت منظور

    اسلام آباد : یوسف رضاگیلانی کی نویں مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نےسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی نویں مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    یوسف رضاگیلانی وکلاء کے پینل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی کردارکشی کی جارہی ہے جو برداشت نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ وہ عدالتوں کااحترام کرتےہیں۔ تمام کیسز کا سامناکریں گے۔ گزشتہ روزضمانت لی توایک اورکیس میں پھنسادیاگیا۔پیپلزپارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کرائی تو ایک اور مقدمہ بنا دیا گیا ،اب اس کی بھی ضمانت کرا لی ہے پتہ چلا ہے کہ پانچ چھ اور کیسز بنائے جا رہے ہیں جب بنیں گے دیکھ لیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیرِاعظم یوسف گیلانی کی مختلف مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی آٹھ درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔ اعتراضات دور کر نے کے بعد چیف جسٹس نے درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی تھی۔

  • چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد دوبارہ عہدے پربحال

    چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد دوبارہ عہدے پربحال

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر ممنون حسین کی جانب سے برطرف کئے گئے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نور الحق قریشی نے چوہدری رشید احمد کی درخواست کا فیصلہ سنایا، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ چیئرمین پیمرا کا عہدہ کنٹریکٹ نہیں بلکہ خاص مدت کے لئے ہے، چیئرمین پیمرا کو صرف ذہنی بیماری یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ہی برطرف کیا جاسکتا ہے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چوہدری رشید کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

    واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے دسمبر دوہزار تیرہ میں وزیرِاعظم نواز شریف کی سفارش پر چوہدری رشید احمد کی چیئرمین پیمرا تعیناتی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں برطرف کردیا تھا۔

  • شفقت حسین کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    شفقت حسین کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، مجرم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ شفقت حسین دس سال سے قید ہے، صدرِ پاکستان کو عمر کے تعین کےحوالے سے درخواست دی ہے۔

    جس پر جسٹس نور الحق قریشی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صدرِ پاکستان کیسےعمر کا تعین کرسکتے ہیں،عمر کا تعین ٹرائل کورٹ کرتی ہے۔

    جسٹس نور الحق قریشی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل پینتالیس کے تحت آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ موت کی سزا غلط ہے۔

    جسٹس شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں عمر کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے۔

  • ڈرون حملے، سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی خارج

    ڈرون حملے، سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی خارج

    اسلام آباد: پاکستان میں ڈرون حملوں پر سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی خارج کردیا گیا، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود کا نہیں ۔

    امریکی ڈرون حملے میں میرا خاندان بے قصور مارا گیا، امریکی سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، قبائلی شہری کریم خان کی درخواست پر بالاآخر شنوائی ہوئی اور مہینوں کی تگ ودو کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ سیکریٹریٹ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد پولیس نے سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ نمبر اکیانوے درج کرنے کے چند لمحوں بعد ہی خارج کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانے کی حدود سے باہر ہوا، اس لئے مزید پیشرفت نہیں کرسکتے۔

    اکتیس دسمبر دوہزار نو میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ڈرون حملے سے کریم خان کا بیٹا ذہین اللہ اور بھائی آصف اقبال جاں بحق ہوگئےتھے۔

    دو ہزار دس میں ڈرون حملوں کے خلاف دائر درخواست میں سی آئی اے اسٹیشن چیف جوناتھن بینکس اور لیگل کونسل کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کو توہین عدالت کانوٹس جاری

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کو توہین عدالت کانوٹس جاری

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ایس پی آفیسر کے بطور کمرشل کونسلر تعیناتی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ ہونے پروزیرِاعظم نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

    سی ایس پی آفیسر چوہدری محمد اسلم کے بطورکمرشل کونسلر تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی، چوہدری محمد اسلم کے وکیل بیرسٹر افضل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے نومبر دوہزار چودہ میں چوہدری محمد اسلم کو کمرشل کونسلر تعینات کرنے کے احکامات دیئے تھے مگر تاحال عدالتی حکم نامہ پرعمل نہیں ہو سکا۔

    انھوں نےعدالت کو بتایا کہ وزیرِاعظم کے پرنسپل سیکرٹری کیجانب اعتراضا ت لگائے گئے ہیں، جس پر ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

    سماعت کے دوران جسٹس نور الحق قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم سیکرٹیریٹ میں کیا ہو رہا ہے وزیر اعظم کو بھی علم نہیں، ستائیس نومبر دو ہزار چودہ کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا بجلی اووربلنگ کیس میں حکم امتناع جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا بجلی اووربلنگ کیس میں حکم امتناع جاری

    اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے بجلی اووربلنگ کیس میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سماعت چوبیس نومبرتک ملتوی کردی۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فرخ ڈاراورقیصر محمود عدالت میں پیش ہوئے، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیپرا حکام کے پیش نہ ہونے پردوبارہ نوٹس جاری کردیا ۔

     جوائنٹ سیکریٹری پا نی و بجلی نے عدالت کو بتایا کہ پینتیس فیصد میٹرتیز چل رہے ہیں، عدالت نے تقسیم کارکمپنیوں کے نمائندے پیش نہ ہونے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کیس کی سماعت چوبیس نومبرتک ملتوی کردی۔

  • میرشکیل اور حامد میر کوگرفتار کرکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم

    میرشکیل اور حامد میر کوگرفتار کرکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم

    لاہور:عدالت نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان ، میر ابراہیم اور حامد میر کو گرفتار کر ک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
    لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر فوجداری استغاثے کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ دو مئی کو حامد میر نے پاک فوج کے خلاف توہین آمیز کالم لکھا جو جنگ گروپ کے تمام اخبارات میں شائع ہوا ۔جس سے پاک فوج کی بدنامی اور کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ، درخواست گزارکا کہنا تھا حامد میر نے توہین آمیز کالم میر شکیل اور میر ابراہیم کی ایما پر لکھا۔ لہذا عدالت ان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے ۔عدالت نےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ میر شکیل ، میر ابراہیم اور حامد میر کو چھ اگست کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔