Tag: islamabad high court

  • حج کو کاروبار بنا رکھا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ حکومت پر برہم

    حج کو کاروبار بنا رکھا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ حکومت پر برہم

    اسلام آباد : حج کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں حکومت پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کو کاروبار بنا رکھا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ے کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس محمد انورخان کاسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حاجیوں کو دی گئی رہائش نامناسب تھی، باتھ روم تھانہ اس کی چھت، ان غیر معیاری حالات کو سعودی حکومت نے بھی محسوس کیا اور معاوضہ کی رقم بھی دی گئی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بھارت اور دیگر ممالک کے حجاج کے لئے اعلٰی انتظامات کیے جاتے ہیں لیکن ہم نے حج کو کاروبار بنایا ہوا ہے، استغفار کریں کہیں اللہ کی پکڑ میں نہ آجائیں۔

    عدالت نے وزارت مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سیکریٹری آفتاب الاسلام کی سزا کی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، راؤ شکیل کی درخواست وکیل کی عدم حاضری کے باعث مزید کاروائی کے بغیر گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔


     

    مزید پڑھیں : حج کرپشن کیس: سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کو16 سال قید کی سزا


     

    واضح رہے حج اسکینڈل دو ہزار دس میں سامنے آیا تھا، جس میں حج انتظامات میں بد عنوانی اور بدنظمی کے نتیجے میں پاکستانی حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

    سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب احمد پر 2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد تھا، اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حامد سعید کاظمی کو وزارت مذہبی امور سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

  • حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

    حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں مجرم سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ان کے وکیل جاوید اقبال نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتیس جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج چیف جسٹس انور خان کاسی نے سنایا۔

    واضح رہے کہ حج کرپشن کیس میں اسپیشل جج سنٹرل نے سابق وفاقی وزیر کو سولہ سال قید کی سزا سنائی تھی، حامد سعید کاظمی نے اس فیصلے کوہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئےعید سے قبل ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کو16 سال قید کی سزا

    یاد رہے کہ حج اسکینڈل دو ہزار دس میں سامنے آیا تھا، جس میں حج انتظامات میں بد عنوانی اور بدنظمی کے نتیجے میں پاکستانی حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

    سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب احمد پر 2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد تھا، اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد حامد سعید کاظمی کو وزارت مذہبی امور سے ہاتھ دھونا پڑے تھ

  • عدالت نے نیب کے خلاف میاں منشا کی دائردرخواست مسترد

    عدالت نے نیب کے خلاف میاں منشا کی دائردرخواست مسترد

    اسلام آباد : میاں منشاء کی تحقیقات سے بچنے کی کوشش ناکام ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی بی کی جانب سے نیب کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

    میاں منشا کا وار خالی چلا گیا ۔ میاں منشا نے نیب کی کارروائی روکنے کےلئے درخواست ہائیکورٹ میں دی تھی ۔ درخواست میں میاں منشا کا موقف تھا کہ نیب غیر قانونی طریقے سے میرے خلاف انکوا ئریاں کررہا ہے لہٰذا عدالت نیب کی کارروائی روکنےکا حکم جاری کرے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایم سی بی بینک کی درخواست مسترد کر دی ۔نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایم سی بی بینک نے لاہور ہائیکورٹ میں جو ریلیف مانگا ہے وہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طلب کر رہے ہیں۔

    صحافی اسد کھرل نے بھی اس کیس میں فریق بننے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔ صحافی اسد کھرل کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کا ذکر کیا گیاہے مگر ریکارڈ ساتھ نہیں لگایا گیا ۔

    عدالت نے نیب کواس کیس میں جواب دس مارچ تک جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

     

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: شفقت حسین پھانسی کا حکم برقرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شفقت حسین پھانسی کا حکم برقرار

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفقت حسین کی عمر کے تعین کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے پھانسی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

    شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج اطہر من اللہ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفقت حسین کی موت کی سزا کا حکم برقرار رکھا،عدالتی حکم نامے سے جیل حکام کو باقاعدہ آگاہ کرنے کے بعد مجرم کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوں گے۔

    گزشتہ سماعت میں عدالت نے ریمارکس دیئے تھے یہ ایک کیس نہیں بلکہ پبلک پالیسی کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ سے سزایافتہ ہر شخص کو آرٹیکل پینتالیس کے تحت ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

  • اسلام آباد: مجرم شفقت حسین کی پھانسی روکنے کیلئے فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: مجرم شفقت حسین کی پھانسی روکنے کیلئے فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    شفقت حسین کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، مجرم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جرم کے وقت مجرم کی عمرپندرہ سال سے کم تھی۔

    وکیل نے عدالت سے کہا کہ مجرم کی عمرکی تصدیق چاہتے ہیں، دلائل سننے کے بعد جج نےفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    شفقت حسین کی سزا کے خلاف درخواست پر فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا۔

     اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    قتل کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا، شفقت حسین کو کراچی سینٹرل جیل میں 6 مئی کو پھانسی دینی تھی۔

  • قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا

    قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کل تک کے لیے ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    قتل کے مجرم شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف ایک بار پھر حکم امتناعی جاری کردیا گیا، شفقت حسین کو کل کرا چی سینٹرل جیل میں صبح چھ بجے پھانسی دی جانی تھی تاہم آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔

    مقدمےکی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے کی، اپنے ریمارکس میں جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عمر کے تعین پر سپریم کورٹ نے کچھ نہیں کیا تو ہائیکورٹ کیا کرسکتی ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وفاق سپریم کورٹ کےحکم پرمداخلت نہیں کرسکتی، عدالت نے وزارتِ داخلہ سے پھانسی اور عمر کے تعین سے متعلق رائے طلب کرلی۔

    گذشتہ روز درخواست گزار کے وکیل نےعدالت میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ شفقت حسین کی عمرکے تعین کیلئےعدالتی کمیشن بنایا جائے ۔

    عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مجرم کی عمر کے تعین کے معاملے پر وفاق سے چوبیس گھنٹے میں جواب طلب کیا تھا۔

  • اسلام آباد: شفقت حسین کیس ،عدالت کا وفاق سے جواب طلب

    اسلام آباد: شفقت حسین کیس ،عدالت کا وفاق سے جواب طلب

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی روکنے سے متعلق درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جُرم کے وقت مجرم کی عمر چودہ برس تھی، قانون کے تحت اسے پھانسی نہیں دی جا سکتی، تحقیقاتی ٹیم نےانصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، کم عمری کی تصدیق کے لیے عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔

    عدالت نے در خواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد وفاق سے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت نے شفقت حسین کی اپیل پر اٹھارہ مارچ کو پھانسی کی سزا پر عمل درآمد تیس دن کے لیے موخر کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • غازی عبدالرشید قتل کیس : پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری معطل

    غازی عبدالرشید قتل کیس : پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری معطل

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشروط طور پر کالعدم قراردے دئیے اور آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی پر دوبارہ وارنٹ جاری ہوں گے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل ملک طاہر محمود عدالت میں پیش ہوئے، سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس ان کے وکیل نے عدالت میں پیش کر دی ہیں ۔

    مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف صحت کی خرابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے تھے، جسٹس نورالحق قریشی نے مشرف کے وکیل سے استفسار کیا کہ مشرف مسلسل پیشیوں میں عدالت کے بلانے پر پیش نہیں ہوئے ۔

    عدالت نے سابق صدر کی لال مسجد آپریشن کیس میں ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری مشروط طور پر کالعدم قرار دے دی ہے اور ماتحت عدالت کے حکم پر ضمانتی مچلکے جو ضبط ہوئے تھے، عدالت نے بحال کر دئیے اور حکم جاری کیا کہ 27 اپریل کو مشرف ماتحت عدالت میں پیش ہوں ورنہ گرفتاری ورانٹ بحال کر دیئے جائیں گے۔

     

    ۔

  • تحریکِ انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کیخلاف درخواست کی سماعت آج

    تحریکِ انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کیخلاف درخواست کی سماعت آج

    اسلام آباد: ن لیگ کے ظفر علی شاہ کی تحریکِ انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی، آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو رکنی بیج جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بیج سماعت کرے گی۔

    درخواست میں وزیرِاعظم نواز شریف، وزراتِ قانون اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،الیکشن کمیشن، عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے استعفے دئیے تھے، اب وہ قانونی طور پر قومی اسمبلی کے ممبر نہیں رہے، الیکشن کمیشن ان حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرائے۔

  • پرویز مشرف نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

    پرویز مشرف نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

    اسلام آباد: سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

    سابق صدر پرویز مشرف نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری کے خلاف نظر ثانی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر محمود نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں میں سابق صدر پرویز مشرف نے ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حکم کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے درخواست کی ۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماتحت عدالت نے بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ کو مدِ نظر نہیں رکھا،لہذا ہائی کورٹ ماتحت عدالت کی جانب سے ناقابلِ ضمانت وانٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دے ،  درخواست میں حاضری سے استثنی کیلئے بھی اپیل کی گئی۔

    اس کے علاوہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالت نے ضمانت کے مچلکے ضبط کئے ہیں، ان کو بحال کرے۔

    درخواست کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے منظور کرلیا ہے، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس انور خان کاسی مارکنگ کے بعد سماعت آج  کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابلِ ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور فیصلہ سناتے ہوئے استثنی کی دراخوست مسترد کردی تھی جبکہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے دو ضامن کی گارنٹیاں بھی منسوخ کردی تھی۔