Tag: islamabad high court

  • دفعہ144کا نفاذ ہماری دانست میں بلاجواز ہے، شاہ محمود قریشی

    دفعہ144کا نفاذ ہماری دانست میں بلاجواز ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو بھی نہیں مان رہی، دفعہ ایک سو چوالیس کی آڑ میں غیر قانونی کارروائی ہو رہی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ہماری دانست میں بلاجواز ہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہائیکورٹ نے کینٹینرز کو ہٹانے کا فیصلہ دیا ہے ،انتظامیہ عدالتی فیصلے کو نہیں مان رہی،  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا بدلتا ہوا ماحول وہی ہے جو عمران خان چاہتے تھے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے، جسے روکا نہیں جاسکتا ہے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوری کنٹینرز ہٹانےکا حکم جاری کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوری کنٹینرز ہٹانےکا حکم جاری کردیا

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے غیر آئینی اقدامات کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران راستوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا عدالت نے دھرنے ختم کرنے کے لئے عمران خان اور طاہرالقادری کو ایک اور نوٹس بھیج دیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کنٹینرز فوری طور پر ہٹائیں جائیں، جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سماعت کے دوران درخواست گزار انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور مظاہروں کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

    لانگ مارچ کے دھرنے پر مامور سیکورٹی اہلکاراسکولوں میں رہائش پذیر ہیں،تمام اسکولوں کو فی الفور خالی کرایا جائے، درخواست پر عدالت نے طاہر القادری اور عمران خان کو ایک اور نوٹس بھیجتے ہوئے اگلی سماعت تک دونوں رہنماوں سے جواب نہ ملنےپرکاروائی کا عندیہ دے دیا،کیس کی سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

  • تحریک انصاف کیخلاف پٹیشن، شہداء فاؤنڈیشن پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد

    تحریک انصاف کیخلاف پٹیشن، شہداء فاؤنڈیشن پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنے میں میوزیکل شو کے خلاف پٹیشن دائر کرنے پر شہداء فاؤنڈیشن کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے میوزیکل شو کےخلاف درخواست کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی، فاضل عدالت نے دوران سماعت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسی پٹیشن سے عدالت کا وقت ضائع کیا گیا، لوگ جیلوں میں سڑ رہے ہیں اور یہاں سیاسی معاملات پر درخواستیں دائرکی جارہی ہیں، آرٹیکل ایک سو ننانوے کے تحت بنیادی حقوق کی کئی سماعیتں زیرغور ہیں۔

    جسٹس اطہر نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کو اگر ایک ٹی وی چینل اچھا نہیں لگتا تو دوسرا ٹی وی چینل لگا لے، عدالت تحریک انصاف کے میوزیکل شو کے خلاف آرڈر پاس نہیں کرسکتی۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: آرٹیکل245 کے خلاف کیس کی سماعت

    اسلام آباد ہائیکورٹ: آرٹیکل245 کے خلاف کیس کی سماعت

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرٹیکل دوسو پینتالیس سے متعلق کیس میں معاونت کے لئےعبدالحفیظ پیرزادہ اوررضا ربانی کو طلب کرلیا، وزارت دفاع کو جواب جمع کرنے کے لئےایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجربینچ نے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے خلاف درخواست کی سماعت کی، عدالت نے مقدمے میں معاونت کے لئے عبدالحفیظ پیرزادہ ،ایس ایم ظفر، تو فیق آصف اور رضا ربانی، حامد خان کو طلب کر لیا جبکہ وزارت دفاع کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرنے کے لئے ایک اور نوٹس بھی جاری کردیا۔

    جسٹس شوکت کا درخواست گزار سے مکالمے میں کہنا تھا کہ آپ کو خوش ہونا چا ہیئے فوج کو حکومت بلا رہی ہے،خو د قبضہ نہیں کر رہی، چیف جسٹس نے کہا کہ زلزلہ اور سیلاب آنے پر بھی سول حکومت فوج کو طلب کرتی ہے۔

    عدالت نے مختصر سماعت کے بعد کیس کی مزید کارروائی ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • اسلام آباد: آرٹیکل 245کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: آرٹیکل 245کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کاسی کی سربراہی میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ آج وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔

    اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران وزارت دفاع کے علاوہ تمام فریقین نے اپنے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں ۔

    وفاقی دارالحکومت میں آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاذ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کی درخواست پر گزشتہ سماعت کے موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسے حساس قرار دیتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا۔

  • اسلام آباد:آرٹیکل245 کےخلاف سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

    اسلام آباد:آرٹیکل245 کےخلاف سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

    اسلام آباد : آرٹیکل دوسو پینتالیس کے نفاذکےخلاف درخواست کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا چیف جسٹس انور کا سی کی صدارت میں کل سماعت ہو گی۔

    آرٹیکل دوسو پینتالیس کے نفاذ کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ، کیس کی ابتدائی سماعت چیف جسٹس انورکاسی اور دوسری سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی تھی، جس میں لارجر بینچ تشکیل دینےسےمتعلق معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا یا گیا تھا،  آج چیف جسٹس نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

    لارجر بینچ چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگی، شہر اقتدار میں فوج طلبی کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسو پینتالیس کا نفاذ بلا جواز ہے۔

  • پی سی بی کے آئین پرغلط بیانی، درخواست گزارسے جواب طلب

    پی سی بی کے آئین پرغلط بیانی، درخواست گزارسے جواب طلب

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ  نے پی سی بی کے آئین  سے متعلق درخواست میں غلط بیانی پر درخواست گزار سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کو چیلنج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، سنگل رکنی بینچ نے عدالت سے غلط بیانی پر درخواست گزار ندیم شعیب سڈل اور اُن کے وکیل کو انیس اگست تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

    دو صفات پر مشتمل حکم جسٹس اطہر من اللہ نےجاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار اپنی صٖفائی پیش کرتے ہوئے حلفیہ بیان جمع کرائیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عدالت کے مطمئن نہ ہونے پر درخواست گزار کو جیل اور وکیل کا لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے۔

  • پی سی بی کا نیا آئین اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    پی سی بی کا نیا آئین اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورٖڈ کا نیا آئین اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دس جولائی دوہزار چودہ کو منظور کیے گئے نئے آئین پر تحفظات ہیں ۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی سی بی کے چیئرمین کے نئے انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  سماعت کے دوران درخواست گزار نے نے موقف اختیار کیا ہے کہ دس جولائی دوہزار چودہ کو منظور کیے گئے نئے آئین پر تحفظات ہیں،  شعیب سڈل کے وکیل فیاض چیمہ نے کہا کہ پی سی بی کے سولہ ریجن کو نئے چیئرمین کے تقرری کے لیے ووٹ کاسٹ کا حق دیا جائے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کو مس کنڈڈ تو نہیں کیا جارہا، کورٹ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • آرٹیکل245 کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

    آرٹیکل245 کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں آرٹیکل دوسو پینتالیس کے معاملے کی سماعت کے لئےلاجر بینچ تشکیل دے دیا، مقدمے کی سماعت گیارہ اگست کو ہوگی۔

    اسلام آباد میں آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاذ سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نےآرٹیکل دو سو پینتالیس کے نوٹی فیکشن کی کاپی اور تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرایا۔

    درخواست گزار کی جانب سے دلائل میں کہا گیا نوٹیفکیشن میں وجہ بتائے بغیر فوج طلب کی گئی، اس وجہ سے اس نوٹی فکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ آرٹیکل دو سو پینتالیس پاکستان کے شورش زدہ علاقوں کی بجائے اسلام آباد میں کیوں نا فذ کیا گیا؟

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دلائل سُننے کے بعد ریمارکس میں کہا یہ قومی معاملہ ہے، وہ مقدمےکی حساسیت کو سمجھ رہے ہیں، اس لئے سماعت کے لئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جارہا ہے ،جو گیارہ اگست کو سماعت کرے گا۔

  • امن و امان کے قیام کے لئےصوبےمیں فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ

    امن و امان کے قیام کے لئےصوبےمیں فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ

    اسلام آباد: امن و امان کے قیام کے لئےصوبے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

    ملک میں امن و مان کے قیام کے لئے وفاق نے کوشیش تیز کردیں ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو مراسلہ بھیجوایا دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اور امن و امان کے قیام کے لئے آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کرسکتے ہیں، مراسلے مین فوج طلب کرنے کا طریقہ کار بھی واضع کیا گیا ہے، مراسلہ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ فوج کے اخراجات اور تعیناتی کے انتظامات صوبوں کی ذمہ داری ہوگی