Tag: islamabad massacre

  • حکومت کی اسلام آباد میں بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی

    حکومت کی اسلام آباد میں بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی

    اسلام آباد : تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان سے نبٹنے کےلیے حکومت نے بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی کرلی۔

    اسلام آباد میں ریاستی جور وستم کا سلسلہ جاری ہے،جہاں حکومت نے ریڈ زون میں دھرنا دینے والےشرکاء کےخلاف ایک بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    شاہراہ دستور پر بیٹھے پرامن دھرنے کےشرکاء کو ہٹانےکےلیےآج کسی بھی وقت بڑا آپریشن کیےجانےکا امکان ہے،جس کے لیے تین ہزار سے زائد آنسوگیس کےشیل اسلام آباد منگوالیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے پہلے آٹھ سو چھیاسی شیل لائے گئے تھے،اب گجرات سےتیرہ سو،گوجرانوالہ سے چارسو پینتیس اورلاہور سےایک ہزارآنسو گیس کےشیل حکومت کی ایماء پراسلام آباد روانہ کردئیےگئے ہیں،جو ممکنہ آپریشن کے دوران مظاہرین کےخلاف استعمال کیے جائیں گے۔

  • ملک کے متعدد شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرادی گئیں

    ملک کے متعدد شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرادی گئیں

    کراچی: اسلام آباد میں پولیس کے جانب سے مظاہرین پر تشدد کی براہ راست کوریج کرنے پر مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راوہلپنڈی ، مانسہرہ ، لاہور ، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت متعدد شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات جبراً بند کرادیں گئیں ہیں۔

    لاہور میں اے آر وائی نیوز کے بیورو آفس کو زبردستی بند کرایا گیا ہے دفتر کے عملے نے بمشکل اپنی جان بچائی ہے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے دفتر میں مسلسل دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں جن میں دفتر سے باہر نکلنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔

    اس سے پہلے بھی سترہ روزہ دھرنے کے دوران متعدد باراے آر وائی نیوز کی نشریات بند کی گئی ہیں۔

  • اسلام آباد: پولیس کی شیلنگ اورفائرنگ، 8 جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

    اسلام آباد: پولیس کی شیلنگ اورفائرنگ، 8 جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

    اسلام آباد : شاہراہِ دستور پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربر کی گولیوں اور شیلنگ کے آزادانہ استعمال کے باعث اب تک موصول ہونے والے آٹھ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے ذرائع سے اب تک تین افرادکی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات اب تک کل آٹھ  افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے آزادانہ شیلنگ اور ربر کی گولیوں کے استعمال سے زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور پمز اسپتال میں اب تک اسسی افراد زخمی حالت میں لائے گئے ہیں جبکہ پولی کلینک اسپتال میں ستر سے زائد زخمی لائے گئے ہیں۔

    اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن اقرارالحسن نے شاہراہ ِ دستور سے براہِ راست رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی متعدد افراد انتہائی زخمی حالت میں ریڈزون میں موجودہیں اور پولیس اوردیگر قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ریسکیو پر مامورعملے کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔