Tag: islamabad school

  • اسلام آباد کے تمام اسکول خالی کردیئے ہیں، ترجمانِ پولیس

    اسلام آباد کے تمام اسکول خالی کردیئے ہیں، ترجمانِ پولیس

    اسلام آباد: پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اسکول پولیس نے خالی کردیئے ہیں۔

    اسلام آباد میں چودہ اگست سے شروع ہونے والا آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنے اب بھی جاری ہے، آزادی اور انقلاب مارچ کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے سندھ اور کشمیر سمیت پنجاب بھر سے پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد طلب کر رکھا تھا۔

    دوسرے شہروں سے آنے والے پولیس اہلکاروں نےاسلام آباد کے ستائیس اسکولوں میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پندرہ اگست کو اسکول کھلنےتھے لیکن اسکولوں میں پولیس اہلکاروں کی رہائش کی وجہ سے اسکول اب تک نہ کھل سکے تھے، جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ فوری طور پر اسلام آباد کے تمام اسکول خالی کردیئے جائیں، اسلام آباد پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام اسکول خالی کردیئے ہیں، اب کسی بھی اسکول میں پولیس اہلکاروں کی رہائش نہیں ہیں۔

  • اسلام آباد: اسکولوں سے پولیس کا انخلاء شروع

    اسلام آباد: اسکولوں سے پولیس کا انخلاء شروع

    اسلام آباد: اسکولوں سے پولیس کا انخلاء شروع ہوگیا ہے، آئندہ روز تک پولیس تمام اسکولوں سے اپنا بوریا بستر سمیٹ لے گی۔

    دارلحکومت اسلام آباد کے بیس سے زائد پرائمری اور سکینڈری اسکولوں پر پولیس کا قیام تھا، جس میں سے پانچ اسکولوں میں تاحال پولیس رہائش پزیر ہے، ذرائع کے مطابق پانچ اسکولوں کو بھی آ ئندہ روز خالی کر دیا جائے گا اور کل تک پولیس تمام اسکولوں سے اپنا بوریا بستر سمیٹ لے گی ۔

    طالب علم خوش ہوجائیں کیونکہ اسکولوں میں تدریسی عمل جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

  • پولیس انتظامیہ نے اسلام آباد کے27میں مزید6 اسکول خالی کردیئے

    پولیس انتظامیہ نے اسلام آباد کے27میں مزید6 اسکول خالی کردیئے

    اسلام آباد: پولیس انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت کے ستائیس میں سےمزیدچھ اسکولوں کو خالی کردیا ہے۔

    تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود جاری ہیں، آزادی اور انقلاب مارچ کی سیکورٹی کیلئے اسلام آباد میں پنجاب کے مختلف شہروں ، سندھ اور آزاد کشمیر سے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا تھا۔

    دوسرے شہروں سے آنے والے پولیس اہلکاروں نے اسلام آباد کے ستائیس اسکولوں میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پندرہ اگست کو اسکول کھلنا تھے لیکن اب تک نہ کھلنے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔

    اسکول کھولنے کیلئے طلباء کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری تھا جبکہ اسکولز پرنسپلز کمیٹی کی دھمکی کے بعد پولیس انتظامیہ نے گزشتہ روز دو اور آج چھ اسکول خالی کردیئے ہیں۔