Tag: Islamabad security

  • اسلام آباد کی سیکیورٹی، 76 کروڑ 88 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری

    اسلام آباد کی سیکیورٹی، 76 کروڑ 88 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارتِ داخلہ کی تجویز پر وفاقی دارالحکومت کے لیے 76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسدعمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں وزارتِ داخلہ کے حکام بھی شریک ہوئے اور انہوں نے اسلام آباد کے حوالے سے بریفننگ دی۔

    وزارت داخلہ کی تجویزپر گرانٹ کی منظور ی دی جس کو  مختلف منصوبہ جات کے لیے استعمال کیا جائے گا، منظور ہونے والی رقم سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کیمروں کی تبدیلی و مرمت کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، 44 افراد زیرِ حراست

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے آرڈیننس جاری

    علاوہ ازیں سیکیورٹی کا نظام مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی،  گرانٹ سے ای پاسپورٹ منصوبے اور بجلی کےواجبات بھی اداکئےجائیں گے۔

    اجلاس کے دوران پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے منظوری کے بعد اس حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دراندازی کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے اہم شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع عمارات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت حساس تنصیبات کا کنٹرول پولیس اور رینجرز نے سنبھالا ہوا ہے۔

  • چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ، جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    ملک کی سیاسی قیادت نے چین کےصدرشی چن پنگ سے ملاقاتیں کیں،جن میں سابق صدر آصف زرداری ،عمران خان ، مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت ،پرویزالٰہی،فاروق ستار،شاہ محمودقریشی ، شیری رحمان ، رحمان ملک ،لیاقت بلوچ اور دیگر شامل ہیں ۔

     سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس سے قبل چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔

  • چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    اسلام آباد: چینی صدر نے پاکستان کی عسکری قیادت کو ہر قسم کے چیلنجز سے نبر دآزما ہونے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں چینی صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب امن کے قیام کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے جس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔

  • چینی صدر کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    چینی صدر کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد: سیکیورٹی کی وجہ سے گزشتہ سال منسوخ کئے گئے چینی صدر کے دورے کو کومیاب بنانے کیلئے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

    پاکستان میں نو سال بعد چینی صدر کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، چینی صدر اور ان کے وفد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کو سونپی گئی ہے جبکہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس بھی فوج کی معاونت کرے گی۔

    سیکورٹی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ صبح ساڑھے دس سے ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے گا، جسکی مناسبت سے پی آئی اے نے تمام پروازوں کوری شیڈول کردیا۔

    وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک پلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ چینی صدر کے دوروزہ دورے کے دوران لاہور سے اسلام آباد آنے والا ٹریفک پی ڈبلیو ڈی سے بحریہ ٹاؤن موڑا جائے گا۔

    چینی صدرکےدورےمیں چار سو سولہ ٹریفک پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے، مری سے آنے والی ٹریفک کو سترہ میل پر روک دیا جائے گا، پشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو دو دن تک اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    چینی صدر کے دورے میں اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

  • آزادی اور انقلاب مارچ روکنے کیلئے حکومت کی حکمت عملی تیاری

    آزادی اور انقلاب مارچ روکنے کیلئے حکومت کی حکمت عملی تیاری

    اسلام آباد: تحریک انصاف اور منہاج القرآن کے مارچ روکنے کے لئے حکومت نے حکمت عملی تیاری کرلی ہے، اسلام آباد میں خندقیں کھودی جارہی ہیں، ایف سی کے تین ہزار اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

    آزادی اورانقلاب مارچ کی کال نےحکومتی ایوانوں نے ہل چل مچا رکھی ہے، مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستے سیل کرنے کا عمل شروع ہے، تمام داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں، بیشتر راستے سیل کئے جا چکے ہیں۔

    شہریوں کے مطابق جی ٹی روڈ سے پشاور اور پنجاب کی طرف سے لوگوں کو اسلام آباد آنے نہیں دیا جارہا اورغیر ضروری پوچھ گچھ کی جارہی ہے، جس سےعوام کوشدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر بھاری مشینری کی مدد سے خندقین کھود کر اُن میں پانی بھی چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ راستےعبور کرنا ممکن نہ رہے، اطلاعات کے مطابق اکثر مقامات پر پنجاب اور آزاد کشمیر سے منگوائی گئی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، چند حساس مقامات پر رینجرز کو لگایا گیا ہے۔

    ریڈ زون میں مانیٹرنگ کے لئے کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں، جڑواں شہروں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گشت بھی کیا جارہا ہے۔