Tag: islamabad security high alert

  • پشاوراورمردان میں دہشتگردی کے واقعات ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پشاوراورمردان میں دہشتگردی کے واقعات ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد : پشاور اور مردان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علی الصبح پشاور اور مردان میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، افسران کو علاقوں میں گشت کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ داخلی اورخارجی راستوں پرسخت چیکنگ کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اہم عمارات، مارکیٹس، تعلیمی اداروں، میڈیا ہاؤسز اور دیگر پبلک مقامات پر بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

    دوسری جانب سہالہ بازار اور پٹھان کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے ساٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ایس ایس پی ساجد کیان کے مطابق آپریشن کے دوران پینتیس مکانات اور گھروں کو سرچ کرکے گرفتاریاں کی گئیں۔


     مزید پڑھیں : کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ پہلا واقعہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پیش آیا، جہاں ورسک روڈ پر واقع کرسچن کالونی پر دہشت گردوں نے حملے کردیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‌۔


     مزید پڑھیں : مردان میں خودکش دھماکہ،7افراد جاں بحق


    دوسرا واقعہ صوبہ خیبر پختو نخواہ کے شہر مرادن میں پیش آیا، جہاں مرادن میں ضلع کچہری گیٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے نتیجے میں اب تک سات افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہیں۔

  • فیصلہ کن گھڑی آگئی، حکومت اور مظاہرین دونوں نے تیاری کرلی

    فیصلہ کن گھڑی آگئی، حکومت اور مظاہرین دونوں نے تیاری کرلی

    اسلام آباد : ہاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان کو شامیانے اتارنے کی ہدایت کردی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن منزل آگئی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اہنے کارکنان کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

    ہفتے کی شام ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان نے اپنے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن تیار رہیں فیصلہ کن مرحلہ آچکا ہے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ آگے پی ٹی آئی کے ٹئیگرز ہوں گے پیچھے خواتین ہوں گی۔

    اسلام آباد: قومی اسلمبلی کے قائد ِ حزب ِ اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔

    دونوں رہنماؤں کےان بیانات نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے اور مظاہرین کی جانب سے متوقع پیش قدمی کو روکنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیض آباد کے مقام سے اسلام آباد میں داخل ہونے کا راستہ رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہےجب کہ پارلیمنٹ کی جانب جانے والا واحد راستہ مرگلہ روڈ بھی بند کردیا گیا ہے جس سے شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری ریڈ زون میں تعینات کردی گئی ہے جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لئے مزید کنٹینر بھی منگا لئے گئے ہیں۔

    ایک جانب تو حکومتی تیاریاں جاری ہیں دوسری جانب دونوں دھرنوں کے شرکاء نے بھی تیاری شروع کردی ہے اور عوامی تحریک کے کارکنان نے اپنے قائد کی ہدایت کے مطابق شامیانے اتار لئے ہیں اور بہت سے جوان کفن اور ہیلمٹ میں ملبوس ہوگئے ہیں اور تحریک انصاف کے کیمپ میں بھی نوجوان کارکنوں میں انتہائی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔

  • ریڈزون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اسپتالوں میں ایمرجنسی

    ریڈزون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اسپتالوں میں ایمرجنسی

    اسلام آباد میں دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شاہراہ دستور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی تمام دستوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

    انقلاب اور آزادی مارچ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے بھی شہر کی سیکیورٹی سخت کردی، شاہراہ دستور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی تمام دستوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا، شاہراہ دستور پر پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے انخلا کا کام شروع کردیا گیا، سیکریریٹ چوک سے دھرنے جانے والی راستے بند کردیئے گئے۔

    اسلام آباد میڈیا کو پیدل اندر جانے کی اجازت ہے، جبکہ کیبنٹ ڈیویژن کے سامنے لگائی جانے والی پولیس فورس پیچھے ہٹالی گئی، کیبنٹ ڈیویژن گیٹ کے سامنے خار دار تاریں لگانا شروع کردی گئی، ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی عمارت بھی خالی کرالی گئی ہے اورعملہ راولپنڈی منتقل ہوگیا ہے، نشریات اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی سے ہورہی ہے۔

  • ریاست کی رٹ پولیس کےذریعےہی نافذ ہوتی ہے، چوہدری نثار

    ریاست کی رٹ پولیس کےذریعےہی نافذ ہوتی ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اجلاس میں انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکا سے شاہراہ دستور کو خالی کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے نتائج پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہا جائے۔

    چوہدری نثار علی خان نے امید کا اظہار کیا کہ تمام معاملات جلد پرامن طور پر حل کرلیے جائیں گے، مذاکرات کا عمل مثبت سمت میں جاری ہے، اجلاس میں دھرنوں کے شرکا کے ریڈزون سے متوقع انخلا اور کسی دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ حقیقی معنوں میں پولیس کے ذریعے نافذ ہوتی ہے۔

  • شاہراہ دستور پر واقع حساس عمارتوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت

    شاہراہ دستور پر واقع حساس عمارتوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے ریڈ زون میں دھرنا دینے کا اعلان کرنے کے بعد شاہراہ دستور پر واقع حساس عمارتوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

    تفصلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے کو خاردار تاریں اور ریت کی بوریاں لگا کرسیل کردیا گیا ہےاور فوج نے حساس عمارتوں کا نظم و نسق اپنے اختیار میں لے لیا ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر حساس عمارتوں کے اندر تعینات رہیں گے جب کہ رینجرز اور پولیس باہر کی صورتحال سنبھالنے کے لئے موجود رہے گی۔ پاک فوج کے جوان براہ راست عوام کے سامنے نہیں آٗئیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق حکومتی درخواست پر پاک فوج کےپہلے سے ریڈ زون موجود دستوں کو شاہراہ ِ دستور میں تعینات کیاجارہاہے اور پاک فوج کے جوان صرف حساس عمارتوں کے اندر محدود رہیں گے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لئے ریڈ زون میں تیس ہزارس ے زائد پولیس اہلکاروں کو گزشتہ کئی روز سے تعینات کر رکھا ہے اور ان کی مدد کے لئے رینجرز بھی موجود ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے اظہر بن کریم نے ریڈ زون سے برا ہ راست صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ یہاں تعینات پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے اس حفاظتی ڈیوٹی پرہے اوران میں سے متعدد اہلکار بیماریوں کا شکار ہوکر چھٹی طلب کر رہے ہیں۔

  • اسلام آباد سیکیورٹی ،چوہدری نثار کا ہیلی کاپٹر سے فضائی جائزہ

    اسلام آباد سیکیورٹی ،چوہدری نثار کا ہیلی کاپٹر سے فضائی جائزہ

    اسلام آباد: عمران خان کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، چودھری نثار نے ہیلی کاپٹر سے فضائی جانچ کی، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ریڈزون میں داخل ہونے کا اعلان واپس لیں۔۔

    عمران خان کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان نے حکومتی حلقوں میں ہلچل مچادی، سیاسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ذمہ داروں نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مارچ کی آج ریڈ زون میں ممکنہ داخلےاور پی اے ٹی کی جانب سے عوامی پارلیمنٹ میں عوام کی شرکت کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے جڑواں شہروں کے درمیان مزید کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے  شہر میں پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن تین بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، اسٹیشنز تین بجے بند ہونے سے پہلے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

    شہر کی صورتحال کے پیشِ نظر بیشتر لوگ اپنے دفاتر سے جلد گھروں کو نکل کھڑے ہوئے، جس کےباعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، شہر کی کئی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے ریڈزون کے مکمل تحفظ کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے ریڈ زون کے اطراف تین حصار قائم کر کے سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا، پولیس کے تازہ دم دستے وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے جو حکومت کے قائم کردہ پہلے حصار میں خلاف ورزی کرنےوالوں کو روکنے کی کوشش کریں گے۔

    دوسرے حصار میں رینجرز اور ایف سی کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تیسرے حصار میں پاک فوج بند باندھے گی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حساس مقامات پر تجربہ کار شوٹرز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریڈ زون کے علاوہ حکومت نے شہر بھر میں کنٹینرز کی بھرمار کر دی ہے، جگہ جگہ خار دار تاروں کی باڑ نے شہر کو مفلوج کر رکھا ہے۔

  • ریڈزون کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی ہائی الرٹ

    ریڈزون کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد: سیکیورٹی اداروں پر بھی آج کڑا وقت آن پڑا ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    عمران خان کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان نے حکومتی حلقوں میں ہلچل مچادی، سیاسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ذمہ داروں نے حکمت عملی طے کرلی ہے، حکومت نے مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے ریڈ زون کے اطراف تین حصار قائم کرکے سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔

    پولیس کے تازہ دم دستے وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے ،جو حکومت کے قائم کردہ پہلے حصار میں خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کریں گے، دوسرے حصار میں رینجرز اور ایف سی کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تیسرے حصار میں پاک فوج بند باندھے گی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حساس مقامات پر تجربہ کار شوٹرز بھی تعینا ت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریڈ زون کے علاوہ حکومت نے شہر بھر میں کنٹینرز کی بھرمار کر دی ہے، جگہ جگہ خار دار تاروں کی باڑ نے شہر کو مفلوج کر رکھا ہے۔