Tag: islamabad united

  • پی ایس ایل : پشاورزلمی نےاسلام آباد یونائیٹیڈ کو 24رنزسےہرادیا

    پی ایس ایل : پشاورزلمی نےاسلام آباد یونائیٹیڈ کو 24رنزسےہرادیا

    دبئی : شاہدآفریدی کی ٹیم پشاور زلمی نے مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو چوبیس رنز سے شکست دے دی۔ اسلام آباد کو پی ایس ایل میں مسلسل دوسری ناکامی کاسامناکرناپڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورزلمی نے پاکستان سپرلیگ میں دبنگ انٹری دے دی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو24رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    تمیم اقبال کی ففٹی کی بدولت پشاورزلمی نےسات وکٹ پرایک سو پیتالیس رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم پھر لڑکھڑاگئی۔

    شرجیل خان، بابراعظم اورعمرامین سب فلاپ ہوئے۔ مصباح الحق بھی ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے۔ پشاورزلمی کے اسپنرمحمداصغر نے مڈل آڈرکوپویلین کی راہ دکھائی۔

    اس موقع پرآرمی پبلک اسکول کے بچے بھی پشاور زلمی کوسپورٹ کرنے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ وہاب ریاض، محمداصغرنے تین تین اورشان ٹیٹ نے دووکٹیں لے کراسلام آباد یونائیٹیڈ کا ڈبہ گول کیا۔

    قبل ازیں پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دوسرے ہی اوور میں اوپنر محمدحفیظ 9رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے۔

    دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ مائی لان ہیں جنہوں نے 14 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز اسکور کئے۔پشاورزلمے کو تیسرا نقصان کامران اکمل کی صورت میں 43رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جو 8رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔تمیم اقبال 51رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

    شاہد آفریدی 16اور ڈیرن سیمی 10رنز بنا سکے۔ اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل نے 3 جبکہ نعمان رئیس،سعید اجمل ،شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پشاور کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر نے تین،تین جبکہ شان ٹیٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • پی ایس ایل کا پہلا میچ : اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرزکل مد مقابل

    پی ایس ایل کا پہلا میچ : اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرزکل مد مقابل

    دبئی : پاکستان سپرلیگ کا افتتاحی میچ کل دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں میں اسٹار کھلاڑیوں کی بھرمار ہے۔ اسلام آباد کی ٹیم میں ماردھاڑ کے اسپیشلسٹ بلے بازوں کی کمی نہیں۔

    مصباح الحق بولرز کی دھنائی لگانا خوب جانتے ہیں۔ خالد لطیف، شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن بھی حریفوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ تو ادھر کوئٹہ کی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں۔

    کوئٹہ کی قیادت دھوکہ نہ دینے والے سرفراز احمد کریں گے۔ احمد شہزاد ، اعزاز چیمہ، اسد شفیق سمیت کئی نامور کھلاڑی کوئٹہ میں جگمائیں گے۔ دونوں ٹیموں نے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیاریاں تیز کردیں ہیں۔