Tag: Islamabad

  • ڈی چوک اور ریڈ زون میں سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کے لیے درخواست دائر

    ڈی چوک اور ریڈ زون میں سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کے لیے درخواست دائر

    اسلام آباد : ریڈزون میں سیاسی جماعتوں کو جلسے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی عائد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی چوک اور ریڈ زون میں سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست ایڈووکیٹ محمد آصف گجر کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکرٹری وزارت داخلہ،چیف کمشنر،ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ فریقین کو ریڈزون اور ڈی چوک کی سڑکیں بلاک کرنے سے روکا جائے، اسی عدالت نے سیاسی جماعتوں کو پریڈ گراونڈ میں احتجاج اور جلسوں کی اجازت دے رکھی ہے۔

    دائر درخواست میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج سے منع کیا ہے ۔ ریڈ زون میں کسی قسم کا احتجاج نہیں کیا جاسکتا، ڈی چوک پر احتجاج سے وکلا سپریم کورٹ نہیں جاسکتے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ڈی چوک بھی ریڈ زون میں واقع ہے۔ ڈی چوک بند ہونے سے ایکسیس ٹو جسٹس سسٹم میں مسئلہ ہوتا ہے، عدالت ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی عائد کرے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی فریقین عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد کروائیں۔

  • تحریک عدم اعتماد: رضا ربانی نے حکومت کو خبردار کردیا

    تحریک عدم اعتماد: رضا ربانی نے حکومت کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو دھمکیاں دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ایوان زیریں کی کارروائی میں شرکت کرنا ہر رکن پارلیمنٹ کا آئینی حق ہے، اسپیکر پر فرض ہے کہ وہ اپنے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنائیں، قومی اسمبلی کے اسپیکر کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

    سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ  تحریک عدم اعتما د کےحق میں ووٹ پر انتقام کی دھمکیاں آئینی خلاف ورزی ہے  اور آئینی عمل کو تشدد سےروکنا فاشزم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘فضل الرحمان کا ایجنڈا اوآئی سی کانفرنس کےخلاف ہے

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج ہمارا صدر اور وزیراعظم وہ نہیں جو پرچیاں لیکر امریکی صدرکے سامنے بیٹھے تو کانپیں ٹانگ رہی ہوں۔

    عمران خان وہ لیڈر ہے جس کو ہم سر اٹھا کردیکھتے ہیں وہ جب امریکا جاکر بات کرتاہے تو یقین ہوتا ہے کہ وہ عزت بڑھا کر آئیگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کے بچوں سے کہتا ہوں کہ اپنے گھر میں تو کتا بھی شیر ہوتاہے، عمران خان تو پورے ملک میں جلسے کرتا ہے ہمت ہے تو آپ بھی کرکے دکھاؤ، عمران خان تو لاکھوں کے اجتماع سے ملکر بات کرتا ہے آپ نکل کر دکھاؤ۔

  • تحریک عدم اعتماد سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا

    تحریک عدم اعتماد سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا ملا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) سے سات اراکین قومی اسمبلی نے خفیہ ملاقات کی ہے، اور (ق) لیگ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ایم این ایز نے گذشتہ تین روز کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت سے ملاقات کی، کن کن ارکان اسمبلی نے قاف لیگی قیادت سے خفیہ ملاقاتیں کیں؟ فی الحال نام سامنے نہیں آسکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگ نے وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات کی تردید کردی ہے، کامل علی آغا نے کہا کہ نہ ہی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی وزیراعظم کے ساتھ کوئی ملاقات ہورہی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شیڈول تیار یا رابطہ ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ق نےکل وزیراعظم سے ملاقات کی تردیدکردی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بنانے، اپوزیشن رہنماؤں سے مل کر پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مطمئن ہیں اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔

  • ” لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے”

    ” لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے”

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملکی سیاسی صورت حال میں معنی خیز ٹوئٹ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچےسمجھےعدم اعتماد تحریک نےسیاست میں تلخیاں پیدا کردیں ہیں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے، اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوارہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہوجائے، کیونکہ لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں جمع کرائی جاچکی ہے، قوی امکان ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد ہی بلائے جانے کا امکان ہے۔

    عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے ساتھ ہی سیاست میں جوڑ توڑ کا عمل شروع ہوگیا ہے، حکومت کا دعویٰ ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک بُری طرح ناکام ہوگی جبکہ اپوزیشن پُراعتماد ہے کہ اس بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

  • تنظیم انصار السلام کا پارلیمنٹ لاجز پر دھاوا، مقدمہ درج

    تنظیم انصار السلام کا پارلیمنٹ لاجز پر دھاوا، مقدمہ درج

    اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کی خلاف ورزی کرنے پر تنظیم انصار السلام کے رضا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مقدمہ کار سرکار مداخلت، دفعہ 144کی خلاف ورزی دفعات کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اٹھارہ معلوم جبکہ 25سے30نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمہ متن کے مطابق گذشتہ روز 40سے50رضاکار پارلیمنٹ لاجز کےسامنےسیکیورٹی مشقیں کرتے رہے، اس جھتے نے لاجز کے مین گیٹ کا کنٹرول سنبھالا اور پھر اندر داخل ہوگئے۔

    تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ سرچ وارنٹ حاصل کرکے پولیس اور انتظامیہ لاجز پہنچی، جہاں مخصوص وردی میں ملبوس رضا کار کمرہ نمبر 401میں موجود تھے، ان افراد کی موجودگی یہ ظاہر کرتی رہی کہ لاجز کی سیکیورٹی تقریباً غیر موثر ہو چکی۔

    مقدمہ متن میں بتایا گیا کہ کمرہ میں موجود افراد سے مذاکرات کی کوشش بھی کی گئی، اس دوران کمرہ میں موجود افراد نے رضا کاروں کو حوالے کرنے سے انکار کیا اور مزاحمت شروع کردی، اس دوران کمرہ نمبر 401 کی سینٹر میز کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے گرفتار تمام کارکنان کورہا کردیا گیا

    حالات کشیدہ ہونے پر کمرہ میں موجود افراد نے باقی کمروں میں اپنے آپ کو بند کر لیا جبکہ انصارالسلام کے کچھ رضاکاروں کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے مزاحمت کرتے ہوئے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے۔

    واضح رہے کہ آج صبح پارلیمنٹ لاجز میں گھسنے والے جے یوآئی کےتمام گرفتار کارکناں کو صبح سویرے رہا کردیا گیا تھا، ان کارکنان کو تھانہ آبپارہ سے شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

    ترجمان جے یوآئی نے تمام کارکنان کی رہائی کی تصدیق کی تھی جبکہ اسلام آباد پولیس کا موقف تھا کہ گرفتار کارکنوں کی رہائی سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔

  • خوفناک حادثہ ، کار  پول سے ٹکرا گئی ، 4 افراد جھلس کر جاں بحق

    خوفناک حادثہ ، کار پول سے ٹکرا گئی ، 4 افراد جھلس کر جاں بحق

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں کار پول سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے تاہم اب تک جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
    .
    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں خوفناک حادثہ پیش آیا ، جہاں سنگجانی ملٹی گارڈن کے سامنے کار پول سے ٹکرا گئی۔

    پول سے ٹکرانے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، اب تک جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس لواحقین کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    گزشتہ سال اکتوبر میں ضلع جہلم کے گاؤں غریبوال میں ایک ڈمپر کی مسافر وین سے ٹکر کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

  • ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف غداری کے مقدمے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا سخت فیصلہ

    ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف غداری کے مقدمے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا سخت فیصلہ

    اسلام آباد: ایمان زینب مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف غداری کے مقدمے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا سخت فیصلہ سامنے آیا ہے، عدالت نے یہ بھی واضح کر دیا کہ غداری اصل میں کیا ہے۔

    وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف گزشتہ روز غداری کے مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا، جسے انھوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، آج چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

    عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر پڑھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پہلا کیس نہیں ہے جو پولیس نے طاقت کا غلط استعمال کیا، پاکستان کے دارالحکومت میں بعض طبقات کو نشانہ بنانے اور اختلاف رائے، تنقید اور سیاسی بحث کو دبانے کے لیے اختیارات کا بار بار غلط استعمال ناقابل برداشت ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ جواب دہندگان نے اختلاف رائے اور حق کی آواز کو دبانے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، قائد اعظم یونیورسٹی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے پریس کلب کے سامنے مبینہ جبری گمشدگیوں کے خلاف پُر امن احتجاج کیا تھا، لیکن جواب دہندگان نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

    عدالتی حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کو الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ پرامن شرکا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس فیصل کامران ایک اور کیس کے سلسلے میں عدالت میں موجود تھے، انھوں نے ایک فوجداری مقدمہ ایف آئی آر نمبر 203/2022 کے تحت درج کیا۔

    عدالت نے قرار دیا کہ صوبہ بلوچستان کے نعرے بلند کرنا خواہ کتنا ہی سخت کیوں نہ ہو، تخیل کی حد تک کیوں نہ ہو، اسے مجرمانہ سازش یا جرم نہیں سمجھا جا سکتا، ایف آئی آر میں جن جرائم کا ذکر کیا گیا ہے ان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی نظر میں، اختلاف رائے کی حوصلہ شکنی کرنے اور ریاست کے اقدامات یا عدم فعالیت سے پیدا ہونے والی شکایات کا اظہار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    عدالت نے واضح کیا کہ آئین کے تحت چلنے والے معاشرے میں طاقت کا اس طرح کا غلط استعمال ناقابل برداشت ہے، اختلاف رائے کی آوازوں کو دبانا یا ریاست اس کے اداروں یا عوامی اداروں کے خلاف شکایات اٹھانے کی حوصلہ شکنی کرنا غداری ہے، نوجوان شہریوں خاص طور پر صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریاست اور عوامی اداروں کی طرف سے اپنے اظہار کے لیے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ایک سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے تاکہ وہ سیاسی مباحثوں میں بلا روک ٹوک اور بغیر کسی خوف کے حصہ لے سکیں۔

    حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست اور ادارے شہریوں کو نقصان سے بچانے اور ان کی خدمت کرنے اور انھیں آئین کے تحت فراہم کردہ اپنے بنیادی حقوق کے استعمال اور ان سے لطف اندوز ہونے کے قابل بنانے کے لیے موجود ہیں، طاقت کے غلط استعمال کے ذریعے پرامن اجتماع کو دبانا یا اس میں مداخلت کرنا سب سے سنگین خلاف ورزی اور وفاداری کے فرائض کی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری وزارت داخلہ، چیف کمشنر، انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکریٹری وزارت انسانی حقوق عدالت کے روبرو ذاتی طور پر پیش ہوں، اور پرامن نوجوان شہریوں کے خلاف استعمال کیے جانے والے طاقت کے زیادہ استعمال کا جواز پیش کریں، اور فوجداری مقدمے درج کرنے کی وجہ پیش کریں اور عدالت کو مطمئن کریں، آئین کے تحت ضمانت دیے گئے بنیادی حقوق کے حوالے سے بھی عدالت کو مطمئن کیا جائے۔

    عدالت نے کہا کہ ریاستی اہل کاروں کی جانب سے تشدد اور بغاوت کی کارروائیاں ناقابل معافی اور ناقابل برداشت ہیں، رجسٹرار آفس اس حکم کی کاپیاں جواب دہندگان اور مذکورہ بالا حکام کو تعمیل کے لیے خصوصی میسنجر کے ذریعے بھیجیں، رجسٹرار آفس اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرے، اور اس کیس پر دوبارہ سماعت 7 مارچ کے لیے رجسٹرار آفس مقرر کرے۔

    یاد رہے کہ بلوچ طلبہ نے یکم مارچ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے مبینہ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، بعد ازاں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور زینب ایمان مزاری سمیت احتجاج میں شریک سیکڑوں طلبہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔

  • ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے

    ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ازبک صدر پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان کے در روزہ سرکاری دورے پر چکلالہ ایئربیس پہنچے، ازبک وزیر خارجہ ، کابینہ کے ارکان ، اعلیٰ حکومتی حکام، تاجروں اور صحافیوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

    پاکستان آمد پر ازبک صدر کو بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا بعدازاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔

  • لوگ جتنا زیادہ ٹیکس دینگے اتنا پیسہ قوم پر لگایا جائےگا، وزیراعظم

    لوگ جتنا زیادہ ٹیکس دینگے اتنا پیسہ قوم پر لگایا جائےگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ جتنا ٹیکس دیں گے وہ مہنگائی کم کرنے کے لیے لگایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ‘کامیاب پاکستان پروگرام’ کے تحت بلاسود قرضوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست کو اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری اٹھانا ہوتی ہے، اسی لئے حکومت لوگوں کی مدد کررہی ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جو قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، یورپ ملکوں میں ہمیں اسلام نظر آتا ہے کیونکہ وہاں انصاف ہے اور میرٹ پر عملدرآمد ہوتا ہے۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کا آغاز کرنے جارہا ہوں، جس میں ہمارے بچوں کو بتایا جائے گا کہ رسول ﷺ کی سیرت کیا تھی؟

    اسلام آباد میں بلا سود قرضوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصو لوں پر کھڑا کرنا تھا، اگر پاکستان کو آج عزت نہیں ملی تو اس کی وجہ صرف نظریہ سے ہٹ کر چلنا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت، فلاحی ریاست ریاست   مدینہ کے اصول ہیں،جس قوم میں انصاف نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے،ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے اوپر نہیں تھا جبکہ قرآن میں غلاموں کو انسانوں کی طرح رکھنے کاحکم ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے پہلی بار پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس ہدف حاصل کیا، دنیا میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ہم نے بجلی 5 روپے اور پیٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے، لوگ جتنا ٹیکس دیں گے وہ مہنگائی کم کرنے کے لیے لگایا جائے گا، ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گھر انسان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے، گھر بنانا ہمارے ملک میں مشکل تھا، بینک پیسے والوں کو قرض دیتا تھا، اب حکومت بینکوں کو سبسڈی دے کر عوام کو فائدہ دے رہی ہے، 45 لاکھ خاندانوں کو ایک ہزار ارب روپے کے قرضے دیں گے تاکہ عوام اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکیں۔

  • وزیراعظم قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    وزیراعظم قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ وزیر دفاع پرویزخٹک نے بتادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک نے نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم آج اپنے خطاب میں پیٹرول فی لیٹر 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کرینگے جبکہ بجلی کے فی یونٹ پر 5 روپے کمی کی جارہی ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب میں بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 20 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اطلاعات و نشریات اور معاشی ٹیم کےذمہ داران شریک ہیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم قوم سےخطاب کےممکنہ نکات پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم کے خطاب کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ‘اچانک’ ملتوی کردیا گیا

    ادھر  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی پر امید ہے کہ وزیراعظم بہت جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ورثے میں جو مسائل ملے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان کارڈ لایا جارہا ہے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے یہاں بھی اس کا اثر ہوتا ہے، سب چیزیں باہر سے آرہی ہیں تو یقیناً مہنگائی ہوگی۔