Tag: Islamabad

  • تشویشناک  صورتحال ، وفاقی دارالحکومت  کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    تشویشناک صورتحال ، وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک روز میں ریکارڈ ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ، شہر میں ایک روزمیں ریکارڈ1359 کیس سامنے آئے ، جس کے بعد اسلام آباد کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    24 گھنٹے میں وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی شرح 18.9فیصد ریکارڈ کی گئی ، ڈی ایچ اواسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہے اور کورونا کی 18.9 فیصد شرح بلند ترین مقام پر ہے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کی کہ شہری کوروناایس او پیز پر سختی سےعملدرآمدکریں، کوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئےایس اوپیزپرعمل ناگزیرہے، شہری ترجیحی بنیادوں پربوسٹرڈوزلگوائیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں کوروناکیسزکی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بارہ اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ لہر کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 23 مریض انتقال کرگئے جبکہ 7 ہزار 600 سے زائد کیسز سامنے آئے ، ملک میں کورونا کے اس وقت نو سو اکسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • اسلام آباد کچہری میں 15 ججز اور 58 اہلکار کرونا وائرس کا شکار

    اسلام آباد کچہری میں 15 ججز اور 58 اہلکار کرونا وائرس کا شکار

    اسلام آباد: اسلام آباد کچہری میں 15 ججز اور 58 اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد عدالتیں بند کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں کرونا وائرس کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    کووڈ 19 میں مبتلا ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئی ہیں، عدالتوں میں اسپرے کروایا جائے گا۔ عدالتی اہلکار جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی اسپرے ہوگا۔

    ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی۔

  • اسلام آباد: کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 2 کالجز بند

    اسلام آباد: کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 2 کالجز بند

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ 2کالجوں میں کورونا کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    کورونا اب تعلیمی اداروں کو بھی اپنی گرفت میں لے رہا ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو کالجوں میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اس حوالے سے سے ڈی ایچ او اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ آئی ایم سی جی سکس ون فورمیں3کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو میں بھی3 کوروناکیسز سامنےآئےہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے فوری طور پر مذکورہ دونوں کالجز کو تاحکم ثانی بند کرنے اور جراثیم کش اسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی انتظامیہ دونوں کالجزمیں کونٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کرے جب کہ پازیٹو طالبات کےقریبی افراد کے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں۔

  • بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا

    بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا

    اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر آج ہونے والا بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

    وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج 11بجےہونا تھی جسے اب آئندہ ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے، آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

    اجلاس میں کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں اور انہیں چلاتے رہیں تاہم اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے ۔

    یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کی شرح 6.12فیصد ہوگئی، این سی او سی

    دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا وائرس کےمزید5مریض انتقال کرگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28ہزار992 تک جاپہنچی ہے۔

    ادھر کراچی میں 24گھنٹےمیں مثبت کیسز کی شرح 20.45فیصد رپورٹ ہوئی ہیں، سندھ میں 24گھنٹےمیں 1645کیسز رپورٹ ہوئے، 1645میں سے 1433کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق 172مریض کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ 14مریض وینٹی لیٹرپر زیر علاج ہیں، گزشتہ روز رپورٹ ہونیوالےکیسزمیں سے95فیصداومی کرون کےہیں۔

  • طلبا کیلئے اہم خبر ،  تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

    طلبا کیلئے اہم خبر ، تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ، تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے لاگو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ، جس کے بعد اسکول لگنے کے وقت میں پندرہ منٹ سے پون گھنٹہ کی تاخیر کی گئی ہے

    اسکول و دفاترکےاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنےکی تجویزدی گئی تھی جس کے بعد پی ڈبلیو ڈی اور ڈی ایچ اے 2 کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے۔

    روات اور جی ٹی روڈ پرموجود تعلیمی اداروں کےاوقات کار بھی تبدیل کردئے گئے ہیں ، اسلام آباد پولیس کے مطابق چوبیس تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے لاگو ہوں گے۔

    خیال رہے مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اسکول و دفاترکےاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنےکی تجویزدی گئی تھی۔

  • پی پی لانگ مارچ کی حمایت یا مخالفت، پی ڈی ایم  رہنما مخمصے کا شکار

    پی پی لانگ مارچ کی حمایت یا مخالفت، پی ڈی ایم رہنما مخمصے کا شکار

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اعلان پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے ارکان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے کچھ رہنماؤں نے پی پی پی کے اعلان کو منفی جبکہ کسی نے اسے مثبت عمل قرار دیا ہے، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اعلان کی مخالفت کرنے والے پی ڈی ایم ارکان کا موقف ہے کہ پی پی کاماضی دیکھیں تو انہوں نے ہمیشہ پی ڈی ایم کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں، ممکن ہے کہ لانگ مارچ سےپہلے پی پی کا مظاہرہ پی ڈی ایم کے اثر کو کم کرنےکیلئےہو۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے چند رہنما پیپلزپارٹی کے مارچ کو عوام کی موبلائزیشن کا ذریعہ سمجھتے ہیں، ان کا موقف ہے کہ پی پی پی کے لانگ مارچ سے کم ازکم عوام میں بیداری آئےگی، پی ڈی ایم ہو یا پی پی پی ، ہدف تو سب کا عمران خان ہی ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ پی پی پی ڈی ایم کا حصہ ہوتی تو حمایت کرتے، انکے مارچ سےہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی آئندہ حکومت بنانے کے لیے پُرامید

    گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوریت ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ مارچ کا آغاز مزار قائد کراچی سے 27 فروری کو ہوگا اور ہمارا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اُس شہر سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کریں گے جہاں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی، پی پی چیئرمین نے ملک میں فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، ہم نے ماضی میں بھی ملک کو بحران سے نکالا اور آئندہ بھی نکالیں گے۔

  • پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کا عندیہ، وفاقی دارلحکومت میں بھی اومیکرون کا پھیلاؤ تیز

    پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کا عندیہ، وفاقی دارلحکومت میں بھی اومیکرون کا پھیلاؤ تیز

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں اومی کرون کے 34 نئےکیسز سامنے آگئے ، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کیسزمیں تیزی سے اضافہ کورونا کی نئی لہر کا عندیہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کورون ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے ، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹرزعیم نے کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ 24 گھنٹےمیں اومی کرون کے 34نئےکیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اب تک 175اومی کرون کیسزسامنے آچکے ہیں۔.

    ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے109 کیسزسامنے آئے ہیں، کیسزمیں تیزی سے اضافہ کورونا کی نئی لہر کا عندیہ ہے، ٹیمیں کونٹیکٹ ٹریسنگ اورٹیسٹنگ کر رہی ہیں۔

    ڈاکٹرزعیم نے مزید کہا کہ وباسےبچاو کا حل ویکسی نیشن، ایس او پیزپرعملدرآمد ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل بڑھ رہے ہیں ، ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح ڈھائی فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران اکیاون ہزار ایک سو پینتالیس افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں ایک ہزار دوسو تیرانوے مثبت نکلے جبکہ لاہورمیں ایک دن میں اومی کرون کے اکتیس نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • اسلام آباد میں مشکوک روسی خاتون زیر حراست

    اسلام آباد میں مشکوک روسی خاتون زیر حراست

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک مشکوک روسی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے، روسی خاتون نے ڈپلومیٹک انکلیو میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج جمعرات کو پولیس نے ایک روسی خاتون شہری کو ڈپلومیٹک انکلیو میں گھسنے کی کوشش پر حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئی روسی خاتون کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے، یہ خاتون گزشتہ روز روس سے ملتان پہنچی تھی۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ ملتان پولیس نے بھی خاتون کو حراست میں لے کر روسی سفارت خانے کے حوالے کیا تھا، بعد ازاں روسی سفارت خانے نے خاتون کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ٹھہرایا۔

    تاہم روسی خاتون موقع پا کر نجی ہوٹل سے بھی باہر آ گئی تھی، جسے آج پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو میں گھسنے کی کوشش پر حراست میں لیا۔

    ذرائع کے مطابق روسی سفارت خانے نے فارن آفس کو خاتون کا ویزا منسوخ کرنے کا خط لکھ دیا ہے، دوسری طرف خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ میں پاکستان کی سیر کرنا چاہتی ہوں۔

  • وفاقی دارالحکومت پر بھی اومیکرون کے سائے گہرے ہونے لگے

    وفاقی دارالحکومت پر بھی اومیکرون کے سائے گہرے ہونے لگے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، ضلعی محکمہ صحت نے مزید 23 افراد میں اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں اومی کرون کے 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ تمام افراد کو اومی کرون ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم نے بتایا کہ مزید نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اسلام آباد میں اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 141 ہوگئی ہے، انہوں نے شہر میں اومی کرون کے مجموعی کیسز میں اضافے کے بعد شہریوں سے کرونا ویکسین لگوانے کی اپیل اور ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ، ایک دن 900 کے قریب کیسز رپورٹ

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کئے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار950 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 898 کیسز مثبت نکلے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.8 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

  • ‏’ہم نے 15نئے نیشنل پارکس کا اعلان کیا ہے اس کا تحفظ کرنا ہوگا’‏

    ‏’ہم نے 15نئے نیشنل پارکس کا اعلان کیا ہے اس کا تحفظ کرنا ہوگا’‏

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 15نئے نیشنل پارکس کا اعلان کیا ہے اس کا تحفظ کرنا ہوگا سیٹلائٹ اور ڈرونز کے ذریعے پارکس کے تحفظ کو مانیٹر کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی بینک اور وزارت ماحولیات تبدیلی کے درمیان معاہدہ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے جس پر عالمی بینک کے شکرگزار ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے گلیشیئرز پگھل رہےہیں دنیا بھرمیں بارش کم اورگرمی زیادہ ہوتی جارہی ہے کئی ممالک کوجنگلات میں آگ کے واقعات  اور سیلاب کا سامنا ہے، ماحولیاتی آلودگی کی ایک مثال لاہور سب کےسامنے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک نے ماحولیاتی آلودگی کوتاخیر سے سنجیدہ لیا، گلوبل وارمنگ روکنےکیلئےبہت سےاقدامات کی ضرورت ہے اگر فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو ماحولیاتی آلودگی کے برے اثرات ہوں گے پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی سےبہت زیادہ متاثر ہے اس لیے 10ارب درخت کامنصوبہ بہت ضروری ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر پھیلتے  جارہے ہیں اور گرین ایریاز غائب ہوتے جا رہے ہیں اسلام آباد میں بھی آبادی کا بہت دباؤ ہے آبادی بڑھنےسے ہم پانی کو صاف نہیں کرسکتے اورنہ ہی ہوا کا تحفظ کرسکتے ہیں جس تیزی سے آبادی  بڑھ رہی ہے ہمیں پارکس کوبچانا ہو گا بڑے شہروں کیلئے ہمارے ماسٹر پلانز تیار ہورہےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی جنگل غائب ہو گئے اور وہاں قبضے ہوچکے ہیں ہمیں اپنے جنگلات کو بچانا ہے درخت اگانے کی مہم تیز اور نیشنل پارکس بہت ضروری ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 15 نئے نیشنل پارکس کااعلان کیا ہے اس کا تحفظ کرنا ہے، سیٹلائٹ اور ڈرونز کے ذریعے پارکس کے تحفظ کو مانیٹر کریں گے نیشنل پارکس بننےسے لوگوں کو روزگار بھی ملےگا۔

    انہوں نے مینگروز کی تعداد میں اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریاؤں کا تحفظ اور مینگروز کو بچانا بہت ضروری ہے۔