Tag: Islamabad

  • اسلام آباد کا نیا بلدیاتی نظام چیلنج، صدر مملکت کو نوٹس جاری

    اسلام آباد کا نیا بلدیاتی نظام چیلنج، صدر مملکت کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کا نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں نیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدر پاکستان ، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون کو نوٹسز جاری کردئیے۔

    عدالت نے سیکرٹری دا خلہ اور سیکرٹری قانون کو 11 جنوری تک آرڈینس سے متعلق جواب جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیاں؛ نوٹیفکیشن جاری

    درخواست گزار سردار مہتاب نے کہا کہ مئیر کا براہ راست انتخاب، ڈپٹی مئیرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے، لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔

  • پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں سے ضبط شدہ اسلحہ خاتون سینیٹر کے گھر کا نکلا

    پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں سے ضبط شدہ اسلحہ خاتون سینیٹر کے گھر کا نکلا

    اسلام آباد: دو روز قبل پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں سے ضبط شدہ اسلحہ خاتون سینیٹر نزہت صادق کے گھر کا نکلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اسلام آباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے معاملے کی تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے اسلحے کی شناخت کر لی گئی۔

    مقابلے کے بعد ڈاکؤوں کے پاس سے ملنے والا اسلحہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق کے گھر میں ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھا جو لائسنس یافتہ تھا۔

    رپورٹس کے مطابق سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی میں بلال ثابت گینگ ملوث تھا، اس ڈکیتی کے دوران چھینے گئے اسلحے سے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، جس سے اے ٹی ایس کے 3 اہل کار زخمی ہو گئے تھے۔

    اسلام آباد میں پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 اہلکار زخمی

    پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پشاور کے 2 ڈاکو واجد اور ارشد عرف خٹکے ہلاک ہوئے، جن کا تعلق بلال ثابت گینگ سے تھا۔

    حکام کے مطابق بلال ثابت کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں مسلسل مصروف عمل ہیں، گینگ کے سرغنہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کی صورت میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننےسے روکنا ہوگا، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننےسے روکنا ہوگا، سیکریٹری جنرل او آئی سی

    اسلام آباد: سیکریٹری جنرل او آئی سی نے عالمی دنیا پر واضح کیا ہے کہ ہمیں افغانستان کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنانا ہوگا اور اسے پھر سے دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننےسے روکنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق او آئی سی کی وزرائےخارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی ابراہیم حسین طہٰ نے خطاب کیا۔

    ابراہیم حسین طہٰ نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، او آئی سی ارکان افغانستان کو بحران سےنکالنےکےلیے مدد کریں تاکہ افغانستان میں امن اور ترقی کی راہ ہموار ہوسکے۔

    Image

    ابراہیم حسین طہٰ نے اپنے خطاب میں اس بات پر شدت سے زور دیا کہ افغانستان کو پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکناہوگا، اس کے لئے مسلم ممالک سمیت امریکا اوردیگر ممالک بھی اس اجلاس کو کامیاب بنانےمیں کردار ادا کریں۔

    سیکریٹری جنرل اوآئی سی کا کہنا تھا کہ او آئی سی پلیٹ فارم سے میں افغانستان میں امن واستحکام کےلیےبھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔Image

    ترک وزیر خارجہ کا خطاب

    ترک وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان کی 60 فیصد آبادی بھوک کا شکار ہے اور افغانستان کے بارے میں او آئی سی کی قرارداد پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لیے امداد پر پاکستان کے مشکور ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: “عالمی امن کےلیےدنیا کو افغانستان میں کردار ادا کرنا ہوگا

    اردن کے وزیر خارجہ

    اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان اس وقت انسانی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے اور افغان عوام خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ افغان عوام کی سلامتی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ نائیجر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور افغان عوام کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔

  • ‘ الحمد للہ ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہوگئے’

    ‘ الحمد للہ ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہوگئے’

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے کونسل اجلاس کے پاکستان میں انعقاد کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ایک پیغام ہم بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر معمولی اجلاس آج ہورہا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کےلیےپہنچے اور میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت دواؤں اور خوراک کی ضرورت ہے، افغانستان میں اس وقت بینکنگ نظام کام نہیں کررہا ہے، افغانستان کی معیشت چلانےکےلیےوہاں بینکنگ نظام فعال ہونا ضروری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل کے اجلاس سے قبل الحمد للہ ایک پیغام ہم بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    تاریخی اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کے لیے آنے والےشرکا کا استقبال کیا، سعودی عرب، یواےای اورملائیشیاکےوزرائےخارجہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

  • اسلام آباد: درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی

    اسلام آباد: درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید 4 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں دیہات میں 6 اورشہری علاقوں میں 2 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں اب تک 4 ہزار 596 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے اب تک 21 اموات ہو چکی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے 4 اموات ہوئیں، پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 137 ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 108 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 82 صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب میں تاحال ڈینگی کے 24 ہزار 744 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • سائنس کا بڑا کارنامہ: ایک دوسرے سے بات کرنے والے کپڑے ایجاد

    سائنس کا بڑا کارنامہ: ایک دوسرے سے بات کرنے والے کپڑے ایجاد

    کیلیفورنیا میں‌ ایک دوسرے سے بات چیت کرنے والے حیران کن کپڑے متعارف کروا دیئے گئے ہیں ، اِروِن کا تیار کردہ لباس ہاتھ ملانے اور تالی مارنے کے عمل میں ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ بھی کرتا ہے۔

    اس باتونی کپڑے کا کارنامہ پیٹر سینگ اور عامر حسینی آغا جانی نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے، یہ میٹا مٹیریئلز سے بنا ہے اور وائرلیس کی بدولت معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ کرتا ہے۔

    اس لباس کو ہسپتال میں مریضوں کو پہناکر ان میں کئی طرح کے سینسر لگائے جاسکتے ہیں اور ڈاکٹر ان سے مسلسل طبی ڈیٹا لے سکتے ہیں۔ دو اجنبی دوست ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر ایک دوسرے کے کاروبار اور معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح لباس سے کار کھولنا اور گھر کا تالہ بند کرنے کا کام بھی آسان ہوجائے گا۔

    عامر کے مطابق ان کا لباس تجارتی بنیادوں پر تیار کرنا بہت آسان ہے اور اس سے کم خرچ مگر اعلیٰ فیشن اور ڈیزائن کے کپڑے بھی بنائے جاسکتے ہیں۔

    کپڑے کی تیاری

    وائرلیس طرز کی نیئرفیلڈ کمیونی کیشن (این ایف سی) ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کپڑے کو تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت چند انچوں سے چار فٹ (120 سینٹی میٹر) دوری تک وائرلیس رابطہ کیا جاسکتا ہے، اسی ٹیکنالوجی کو لباس میں سمویا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نیئرفیلڈ کمیونی کیشن ہماری زندگی میں پہلی ہی داخل ہوچکی ہے، جس کی مدد سے ہم کارڈ کے زریعے دروازے کھولنے، اسمارٹ فون سے رقم دینے کا طریقہ استعمال کررہے ہیں۔ لیکن اب لباس کے موجد پیٹرسینگ کہتے ہیں کہ عین اسی ٹیکنالوجی سے ہم اس عمل کی حد (رینج) بڑھا سکتے ہیں۔

    یعنی اب یہ ممکن ہے فون جیب میں رکھا ہو اور آستین کو دوسری آستین سے رگڑنے سے فون کی معلومات، بزنس کارڈ اور دیگر ڈیٹا سیکنڈوں میں دوسرے شخص تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

  • آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال، الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار

    آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال، الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار

    اسلام آباد: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانون کی منظوری کے باوجود الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں اس کے استعمال سے متعلق تذبذب کا شکار ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران اراکین نے الیکشن کمیشن حکام سے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی استعمال سے متعلق سوالات کیے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے،ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہونگی، فگر آئوٹ کرنا باقی ہے۔

    رکن کمیٹی عالیہ کامران نے سوال کیا کہ بلوچستان کے حلقہ بندیاں کیسے ہوں گی؟جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی؟ بلوچستان کے عوام مشکل سے ووٹ کاسٹ کرنے جاتے ہیں،وہ ای وی ایم پر ووٹ کاسٹ کے لیے کیسے جائیں گے؟

    یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور

    عالیہ کامران نے پوچھا کہ بلوچستان میں کیسے حلقہ بندیاں کریں گے؟ مشین کہاں کہاں رکھیں گے؟اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ان کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے۔

    گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کیا تھا۔

    اس موقع پر وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکرخوشی کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن نے کاپیاں پھاڑدیں اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے۔

  • اسلام آباد میں مزید ڈینگی کیسز رپورٹ

    اسلام آباد میں مزید ڈینگی کیسز رپورٹ

    لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک ہے، گزشتہ روز 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے 7 اور اربن ایریا سے 5 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں 4 ہزار 364 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 19 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے۔

    دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز کی صورتحال تشویشناک ہے، گزشتہ روز صوبے میں ڈینگی کے باعث 4 اموات ہوئیں جس کے بعد رواں سیزن پنجاب میں ڈینگی سے مجموعی اموات کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 277 مریض رپورٹ ہوئے۔

  • اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک

    اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک

    اسلام آباد / لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں ڈینگی کیسز کی حالت بدستور تشویشناک ہے، پنجاب میں گزشتہ روز ڈینگی کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے 11 اور اربن ایریا سے 12 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں 4 ہزار 315 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 19 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے۔

    دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز کی صورتحال تشویشناک ہے، گزشتہ روز صوبے میں ڈینگی کے باعث 4 اموات ہوئیں جس کے بعد رواں سیزن پنجاب میں ڈینگی سے مجموعی اموات کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 277 مریض رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری صحت عمران سکندر کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور سے ڈینگی کے 15 ہزار 380 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 18 سو 54 مریض داخل ہیں۔

  • اسلام آباد : ڈینگی مریضوں میں اضافہ جاری : ایک اور مریض چل بسا

    اسلام آباد : ڈینگی مریضوں میں اضافہ جاری : ایک اور مریض چل بسا

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک روز میں مزید 46 ڈینگی مریض سامنے آگئے۔

    گزشتہ24گھنٹے کے دوران ڈینگی میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور  پر اب تک 46ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔

    رواں سیزن کے دوران اسلام آباد میں مجموعی طور پر  ڈینگی سے15افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 24گھنٹے میں دیہی علاقوں سے12 اور شہری علاقوں سے34ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ رواں سیزن میں مجموعی طور پر3643ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔