Tag: Islamabad

  • کالعدم تنظیم کا احتجاج، جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

    کالعدم تنظیم کا احتجاج، جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

    اسلام آباد: کالعدم تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، راولپنڈی میں مرکزی شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے، چاندنی چوک سےفیض آباد تک مری روڈ کو مکمل سیل کردیاگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی سڑک پر جگہ جگہ رکاوٹیں بھی کھڑی کردی گئیں ہیں جس کے باعث شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے، علی الصبح اسکول جانے والے طلبا بھی سڑکوں کی بندش کے باعث واپس گھروں کو لوٹ گئے۔

    اس کے علاوہ اسپتال جانے والے مریض بھی راستوں کی بندش کے باعث رُل گئے، جگہ جگہ رکاوٹوں اور بندش کے باعث مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔دوسری جانب کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے دریائے جہلم پر تینوں پلوں کو آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کردیا ہے ، جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

    دونوں نئے پلوں کے اطراف بنائی گئی حفاظتی دیواروں کو توڑ کر ان میں کینٹینرز رکھے گئے ہیں، جی ٹی روڈ پر واقع تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں آئے طلباء وطالبات کو گھروں میں بھیج دیا گیا ہے۔

  • تعلیمی اداروں پر خودکش حملوں کی دھمکی دینے والے دہشت گرد گرفتار

    تعلیمی اداروں پر خودکش حملوں کی دھمکی دینے والے دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد: محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں کو خط لکھ کر خودکش حملوں کی دھمکی دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں نے دی ملینیئم اسکول اینڈ کالج، روٹ پبلک اسکول، اسلام آباد کیفے ٹیریا، سی ٹی ڈی اور پولیس لائن کو بم سے اڑانے کے دھمکی آمیز خطوط بھیجے تھے، ملزمان نے 30 کروڑ روپے بھتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی طرف سے دھمکی آمیز خطوط سی ای او میلینیئم اسکول اینڈ کالج، اسٹاف اور طلبا کو بھیجے گئے، خطوط میں بھتے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

    خط میں بھتہ نہ دینے کی صورت میں سی ای او کے بچوں کو اغوا کرنے، اسٹاف اور طلبا کو جان لیوا حملوں کا نشانہ بنانے اور خودکش حملہ کرکے ادارے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں تحریر ہیں۔

    دی میلینیئم سکول اینڈ کالج کو مختلف ادوار میں 10 خطوط موصول ہوئے جن کے متن میں مغربی کلچر کی تعلیم اور گمراہی کی طرف رغبت کا کہتے ہوئے خودکش حملے، بم حملے اور طلبا و طالبات پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

    ایک خط ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کو موصول ہوا جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، خط میں کہا گیا کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بھرے مجمع سے اٹھایا لیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت جاری کی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں، ٹیم میں شامل ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عبد الروؤف کیانی اور ان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    پولیس ٹیم نے دن رات محنت کی اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں بخت شیریں ولد سلطان زریں، جان عالم ولد جام اور محمد علی ولد عاقل بادشاہ شامل ہیں۔

  • اسلام آباد میں ڈینگی کی  تشویشناک صورتحال ، ایک روزمیں ریکارڈ  کیسز رپورٹ

    اسلام آباد میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال ، ایک روزمیں ریکارڈ کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں ایک روز میں ریکارڈ 174 ڈینگی کیسز سامنےآ گئے جبکہ ڈینگی سےمتاثرہ ایک مریض بھی انتقال کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ایک روز میں ریکارڈ174ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے اور پولی کلینک میں ڈینگی سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا۔3

    رورل ایریا سے 110، اربن ایریا سے 64 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سیزن میں 2603 ڈینگی کیسزسامنے آچکے ہیں ، جس میں سے 1589 کیسز رورل ایریا اور 1014 کیسز اربن علاقوں میں سامنے آئے جبکہ رواں سیزن میں ڈینگی سے 10اموات ہو چکی ہیں۔

    اسلام آباد میں 4 سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈزقائم ہیں ، پمز،پولی کلینک، ایف جی ایچ،سی ڈی اےمیں ڈینگی کیلئے 240بیڈزمختص ہیں۔

    اسلام آبادکے4 سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 137مریض زیرعلاج ہیں ، جس میں پمزمیں ڈینگی کے 57، پولی کلینک میں 30 ، ایف جی ایچ میں ڈینگی کے 39، سی ڈی اےمیں 11مریض اور اسلام آبادکےرہائشی 104ڈینگی مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

  • اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں بے تحاشہ اضافہ

    اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں بے تحاشہ اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں بے تحاشہ اضافہ جاری ہے، گزشتہ روز شہر میں 100 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں 141 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے 61 اور اربن ایریا سے 80 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں اب تک 2 ہزار 89 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں، ان میں سے رورل ایریا میں 13 سو 10 اور اربن سے 779 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے اب تک 6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

  • اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تشویش ناک اضافہ

    اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تشویش ناک اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، رواں سیزن میں اب تک ڈینگی سے 5 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا، محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں 117 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے 80 اور اربن ایریا سے 37 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں رپورٹ شدہ ڈینگی کیسز کی تعداد 932 ہوچکی ہے، رورل ایریا سے 625 اور اربن ایریا سے 307 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے اب تک 5 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

  • بنی گالہ فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت

    بنی گالہ فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد: آئی نائن بنی گالہ فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے 5 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی نائن بنی گالہ میں اراضی تنازعے پر پے در پے دو دن ملزمان نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں پانچ ملزمان کو پکڑ لیا ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن عطا الرحمان نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ  گرفتار ملزمان میں سے 3 کو کراچی سے جب کہ 2 کو اسلام آباد سے پکڑا گیا ہے، جن میں ابرار، شاہریز، ارباب، اور خاور شامل ہیں۔

    اسلام آباد: نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 2 جاں بحق

    یاد رہے کہ فائرنگ کیس میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے، ملزمان نے پہلے دن ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، اگلے دن فائرنگ کر کے دو مزید افراد کو قتل کیا گیا۔

    تہرے قتل کیس کی تفتیش کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کی نگرانی میں دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، جب کہ فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری طرف اینٹی کار لفٹنگ سیل نے خصوصی مہم شروع کر دی ہے، اے ایس پی حنا کی زیر نگرانی اس سلسلے میں پنجاب اور کے پی میں کاروائیاں کی گئیں۔

    20 روز کے اندر کار چوری میں ملوث تین گینگز کے 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ 57 لاکھ مالیت کی 22 گاڑیاں 25 موٹر سائیکل برآمد کی گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجاب کے علاقوں سے ہے، پکڑی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز جلد مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔

  • اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 2 لیبز بند

    اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 2 لیبز بند

    اسلام آباد : ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث دو لیبز کو بند کر دیا گیا جبکہ ایکسپائرٹیسٹنگ کٹس رکھنے پر نجی اسپتال اور غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 2کلینکس بھی بند کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے کا اسکینڈل سامنے آیا ، جس کے بعد اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے دو لیبزکوبند کر دیا ہے۔

    ترجمان آئی ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ لیب جعلی کورونا سرٹیفکیٹ تیاری میں ملوث تھیں، شریف وخان لیب کی سروسزتاحکم ثانی معطل رہیں گی جبکہ ایکسپائرریجنٹس، وی ٹی ایم، ٹیوب رکھنے پر 2نجی لیب بھی بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ ایکسپائرٹیسٹنگ کٹس رکھنے پر نجی اسپتال تاحکم ثانی بند رہیں گی جبکہ غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 2کلینکس بند کردی ہے۔

    اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے 33 اداروں کورجسٹریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر کے 82 اداروں کی جانچ پڑتال کی، اس دوران بحالی مراکز، اسپتال، ڈینٹل کلینکس، ویکسینیشن مراکزلیب ، کلیکشن پوائنٹس کامعائنہ کیاگیا، 20 اداروں کی جانچ پڑتال کےلیےشہریوں نے درخواستیں دی تھیں۔

  • اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ

    اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، رواں سیزن شہر میں 177 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ڈینگی وائرس سے 2 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں مزید 32 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے رورل ایریا سے 17 اور اربن ایریا سے 15 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سیزن شہر میں 177 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ڈینگی وائرس سے 2 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بیشتر ڈینگی کیسز راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

  • وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی  وائرس سر اٹھانے لگا

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، 24گھنٹے کے دوران 17 ڈینگی کیسزسامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے ، شہر میں ڈینگی کے متاثرین کے اعدادوشمارکی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں24گھنٹے کے دوران 17 ڈینگی کیسزسامنے آئے، اس دوران 14کیسز دیہی،3 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔

    دستاویز کے مطابق اسلام آباد سے رواں سیزن میں94 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ، جس میں دیہی علاقوں سے 67 اور شہری علاقوں سے 27 ڈینگی شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے2اموات ہو چکی ہیں، ڈینگی سےجاں بحق دونوں مریض غوری ٹاؤن فیز 4کےرہائشی تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی فوگنگ،اسپرےمیں تاخیرڈینگی کے پھیلاؤکا سبب بنی ہے، پمز سے1، بی بی ایچ 20، ہولی فیملی سے61کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح ڈی ایچ کیوراولپنڈی سے3، نجی پرائیوٹ سے 4 ، شفاانٹرنیشنل سے2، قائداعظم اسپتال میں 1 ڈینگی کیس کی تصدیق ہوئی۔

  • اسلام آباد میں ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری

    اسلام آباد میں ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ڈیلیوری بوائز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس متحرک ہوگئی، مختلف ڈیلیوری کمپنیوں کو قوانین پر عملدر آمد کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے ڈیلیوری بوائز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    نوٹس کے مطابق ڈیلیوری بوائز لائن وائلیشن اور ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اگر ڈیلیوری بوائز نے رویہ نہ بدلا تو متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔