Tag: Islamabad

  • اسلام آباد سے کار چوری میں ملوث  2  بین الصوبائی  گروہ کے 5 ملزمان  گرفتار

    اسلام آباد سے کار چوری میں ملوث 2 بین الصوبائی گروہ کے 5 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کار چوری میں ملوث دو بین الصوبائی گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے 12 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے بڑی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کار چوری میں ملوث دو بین الصوبائی گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں محمد جہانگیر، محمد سلیم،علی خان، گل خان اور عرفان اللّٰہ شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی12 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں، یہ گینگ چوری شدہ گاڑیوں خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔

    ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مزید گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، یہ گروہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیوں کو چوری کرتے تھے، ملزم گل خان اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں 67 مقدمات میں چالان شدہ ہے۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال،  وفاقی دارلحکومت میں‌ دوبارہ سے پابندیاں عائد

    کورونا کی تشویشناک صورتحال، وفاقی دارلحکومت میں‌ دوبارہ سے پابندیاں عائد

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث دوبارہ سےنئی پابندیاں عائد کردی گئیں ، کل سے 12 ستمبر تک تمام اسکولز،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کوروناکی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کل سے 12ستمبرتک نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دوبارہ سےنئی پابندیاں عائد کردی ہیں، کل سے12ستمبرتک تمام اسکولز،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

    ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جمز اور آؤٹ ڈورڈائننگ پر بھی کل سے 12 ستمبر تک پابندی عائد ہوگی۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبر دار کیا تھا کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کےامکانات بڑھ رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی اسپتال اور انتہائی نگہداشت کےمریضوں کی تعداد کوویڈ کے آغاز سےسب سےزیادہ ہے، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔

  • کابل سے انخلا، نیٹو افواج کا خصوصی دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

    کابل سے انخلا، نیٹو افواج کا خصوصی دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

    کراچی: نیٹو افواج کاخصوصی طیارہ کابل سےاسلام آبادپہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سےاتحادی افواج سمیت غیرملکیوں کا انخلا جاری ہے، اسی تناظر میں نیٹو افواج کا خصوصی طیارہ کابل سے اسلام آبادپہنچا۔

    کابل سے انخلا کرنے والے نیٹو افواج کے خصوصی دستے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مختصر قیام کیا اور بعد ازاں کنکٹنگ پرواز سے بیلجیئم روانہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ نیٹو افواج کے دستوں کو خصوصی طیارے کے زریعے کابل سےاسلام آباد لانےکا عمل جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  افغانستان سے غیرملکیوں‌ کی ممکنہ آمد، ایئرپورٹ پر موبائل استعمال پر پابندی

    دوسری جانب اسلام آباد کے تمام ہوٹلز اکیس روز کے لئے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام بند ‏ہوٹلز کے رومز ضلعی انتظامیہ کے قبضہ میں ہوں گے۔

    اس سلسلے میں تمام ہوٹلز کو خالی کرانےکےاحکامات بھی جاری کر دئیےگئے ہیں، تمام ہوٹلزمیں افغانستان سے آئے ‏غیرملکیوں کو ٹھہرایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ افغانستان سے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کی بحفاظت انخلا کے لیے پاکستان کا ‏مشن جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد ممالک کے شہریوں کو انخلا میں مدد کی گئی ہے۔

  • مینار پاکستان واقعے پر صدمہ پہنچا، وزیراعظم

    مینار پاکستان واقعے پر صدمہ پہنچا، وزیراعظم

    لاہور:وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرمناک واقعہ دیکھ کر تکلیف ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایجوکشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوچا نہیں تھا کہ ملک میں مینارپاکستان جیسا واقعہ ہوسکتا ہے، واقعہ شرمناک ہے،دیکھ کر تکلیف ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا دیکھی ہے پاکستان میں مغرب سے زیادہ خواتین کی عزت کی جاتی ہے، تباہی کی بڑی وجہ بچوں کی تربیت نہ ہونا ہے،جنسی جرائم بڑھتےجارہےہیں،والدین بچوں کی تربیت کریں۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انگلش میڈیم کلچرنے ہمیں ذہنی غلام بنادیا ہے، جسے پیسہ بنانا ہووہ اسکول کا انگلش نام رکھ لیتا ہے، ہماری پارلیمنٹ میں لوگوں کو متاثر کرنے کیلئےانگریزی بولتے ہیں، کبھی آپ نے سنا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کوئی فرنچ بولنا شروع کردے۔

    لاہور میں ایجوکشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں پنجاب تباہ و برباد ہوگیا ہے، پچھلی حکومت تھوڑا کام کرتی تھی اور زیادہ شور مچاتی تھی، عثمان بزدار آپ اتنا کام کرتے ہیں لیکن کسی کو کچھ پتا نہیں چلتا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم پر کسی نے زور نہیں دیا، انیس سو اٹھاسی سے انیس سو ننانوے تک ڈھائی سال حکومت چلتی تھی، ہم ڈیم بناتے تو سستی بجلی بناتے، ملٹری ڈکٹیٹرز نے دو ڈیم بنائے۔

    تقریب سے خطاب میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے پاس دو سال ہیں، سرکاری اسکول کے معیار کو بہتر بنانا ہے، جب وزیرمحنت سے کام کرےاور وہ نظرآتاہےتو وزیراعظم،وزیراعلیٰ سپورٹ دیتےہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب تعلیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

  • امریکی نژاد سنتھیا رچی فلیٹ میں‌ پُراسرار طور پر بے ہوش

    امریکی نژاد سنتھیا رچی فلیٹ میں‌ پُراسرار طور پر بے ہوش

    اسلام آباد: امریکی نژاد سنتھیا ڈی رچی اپنے فلیٹ میں پُر اسرار طور پر بے ہوش پائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک عرصے سے مقیم امریکی فلم ساز سنتھیا ڈان رچی اپنے فلیٹ میں آج پر اسرار طور پر بے ہوش پائی گئیں۔

    پولیس بیان کے مطابق سنتھیا رچی کو ان کے پڑوسی نے فلیٹ میں بے ہوش پایا، ہمسایہ انھیں اسپتال لایا، پولیس حکام اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نژاد خاتون کی بے ہوشی کی وجوہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈاکٹر طبی معائنہ کر رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    امریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات

    پولیس کے مطابق سنتھیا رچی کو ان کا ہمسایہ اسپتال لے کر آیا تھا، ابھی تک بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے، خاتون کے ہوش میں آنے پر ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سنتھیا ڈی رچی امریکی فلم ساز اور تجزیہ کار اور بلاگر ہیں، اور وہ 2010 سے پاکستان میں مقیم ہیں۔

    5 جون کو سنتھیا رچی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں پر جنسی بدسلوکی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد انھیں میڈیا میں شہ سرخیوں میں جگہ ملی، ان رہنماؤں میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین شامل تھے۔

    سنتھیا کا الزام تھا کہ رحمان ملک نے 2011 میں اس وقت ان سے زیادتی کی تھی جب وہ وزیر داخلہ تھے، یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں ان کے ساتھ دست درازی کی، جب کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین نے بھی بد سلوکی کی۔

  • اسلام آباد میں لڑکوں سے گن پوائنٹ پر زیادتی اور ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد میں لڑکوں سے گن پوائنٹ پر زیادتی اور ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لڑکوں سے گن پوائنٹ پر زیادتی اور ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملوث ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائے جانے کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے ملزمان کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے تین رکنی گروہ بنا رکھا تھا، ملزمان سوشل میڈیا پر لڑکوں سے دوستی کرتے تھے اور دوستی کے بعد کسی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائی جاتی تھی۔

    حکام نے کہا ملزمان کی جانب سے ویڈیو بنا کر لڑکوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا، ملزمان نے ایک لڑکے سے 28ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعے لئے ، دیگر دو ملزمان میں زین اور سیف اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بھارہ کہو میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔

  • لڑکا لڑکی تشدد کیس، عدالت نے ایک ملزم کو رہا کر دیا

    لڑکا لڑکی تشدد کیس، عدالت نے ایک ملزم کو رہا کر دیا

    اسلام آباد: عدالت نے لڑکے اور لڑکی کے خلاف جنسی تشدد کیس میں ایک ملزم عمر بلال کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ای الیون لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، عدالت نے شریک ملزم عمر بلال مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اسے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔

    ملزم کی جانب سے شیر افضل مروت جب کہ مدعی کی جانب سے حسن جاوید شورش نے کیس کی پیروی کی، خیال رہے کہ اس کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزم اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

    لڑکا لڑکی تشدد کیس: عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 10ستمبر تک چالان جمع کرانے کی ہدایت

    جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے پولیس کو دس ستمبر تک چلان جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد میں ای الیون کے علاقے میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، پولیس نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

    6 جولائی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی 27 گلیاں سیل

    کورونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی 27 گلیاں سیل

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں، جن میں ایف ایٹ ون، جی ٹین، جی الیون ، جی 15،جی 13 کی گلیاں شامل ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کوروناکیسزمیں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں، جس میں ایف ایٹ ون، جی ٹین، جی الیون ، جی 15،جی 13 کی گلیاں شامل ہیں۔

    سیکٹرز آئی ایٹ فور،جی ٹین فور،جی نائن فور،ای الیون فورمیں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد انتظامیہ نے تمام سیکٹرز کی گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

    یاد رہے ڈی ایچ او اسلام آباد نے کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر کے پیش نظر مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی ، اس سلسلے میں ڈی ایچ او اسلام آباد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نفاذ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا، جس میں کہا تھا کہ اسلام آباد کے بعض علاقوں کی کورونا سرویلنس جاری ہے، بعض علاقوں میں کوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت روکی جائے اور ضلعی انتظامیہ آمدورفت محدود کرنے کیلئے سخت اقدامات کرے۔

  • فیٹف میں بھارتی چالاکیاں: حماد اظہر کا انڈیا کو کرارا جواب

    فیٹف میں بھارتی چالاکیاں: حماد اظہر کا انڈیا کو کرارا جواب

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کے اعتراف پر وفاقی وزیر پٹرولیم حماد اظہر نے اہم بیان دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی وزارت خارجہ نےپاکستان کےمؤقف کی تصدیق کردی ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کا تیکنیکی معاملہ سیاسی بناکر خراب کررہا ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کےحوالےسے ہماری پیشرفت سےانکار نہیں کیاجاسکتا،جلد ہی ہم اپنےدونوں ایکشن پلان مکمل کرلیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے بی جی پی رہنماؤں کے سامنے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا، ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے گرےلسٹ میں برقرار رکھنے پر فیٹف کے سیاسی استعمال کا سوال اٹھایا تھا، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےگرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے، فیٹف کو مذ موم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے، ریکارڈ پر ہے فیٹف سے متعلق یہ کئی بار کہہ چکا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏’’آخری ہدف کے حصول تک پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا‘‘

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت فیٹف پلیٹ فارم کو سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، ہم نے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، بلاشبہ ان اقدامات میں ہمارا ہی مفاد ہے، لیکن ٹھوس اقدامات کے باوجود ہم پر گرے لسٹ کی تلوار لٹکائے رکھنا درست نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

  • پہلے کسی سفیر کے اہل خانہ کا پرائیویٹ ٹیکسی میں جانے کا واقعہ پیش نہیں آیا: وزیر داخلہ

    پہلے کسی سفیر کے اہل خانہ کا پرائیویٹ ٹیکسی میں جانے کا واقعہ پیش نہیں آیا: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی نے خود ٹیکسی ہائر کی تھی، یہ کل کا واقعہ ہے، تاہم پہلے کسی سفیر کے اہل خانہ کا پرائیویٹ ٹیکسی میں جانے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے پر وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے بیان کے مطابق پہلی ٹیکسی میں اس پر تشدد ہوا تھا، تاہم قانونی کارروائی افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان پر کی جائے گی، ابھی انھوں نے کوئی تحریری بیان نہیں دیا۔

    شیخ رشید نے کہا جس ٹیکسی میں سفیر کی بیٹی پر تشدد ہوا، اس کی تلاش جاری ہے، تاہم دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو ٹریس کر لیا گیا ہے، اس ڈرائیور نے افغان سفیر کی بیٹی کی مدد کی تھی، جس پر انھوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو 500 روپے انعام بھی دیا۔

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مطابق تشدد کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور ایمبیسی کارڈ بھی لے گیا ہے، لڑکی کے پاس موبائل فون بھی نہیں تھا، پہلے بتایا گیا کہ ٹیکسی موبائل سے بک کرائی لیکن بعد میں پتا چلا کہ فون گھر پر تھا، پہلے کسی سفیر کے اہل خانہ کا پرائیویٹ ٹیکسی میں جانے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

    افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر اعظم کی 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے لانے کی ہدایت

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افسران کو بھیجا جا چکا ہے، اور واقعےکی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کا فی الحال کوئی دوسرا پہلو نظر نہیں آتا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور بدسلوکی کے واقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے کر وزیر داخلہ شیخ رشید کو واقعے میں ملوث افراد کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔