Tag: Islamabad

  • افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر اعظم کی 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے لانے کی ہدایت

    افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر اعظم کی 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے لانے کی ہدایت

    اسلام آباد: افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے میں وزیر اعظم نے 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے لانے کی ہدایت جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو واقعے میں ملوث افراد کوگرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کی اوّلین بنیادوں پر تفتیش کریں اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ 48گھنٹوں میں حقائق سامنے لا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس مسلسل افغان سفیر اور بچی سے رابطے میں ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    آج اس واقعے پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی رد عمل جاری کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز افغان سفارت خانے نے افغان سفیر کی بیٹی کے حوالے سے اطلاع دی تھی، افغان سفیر کی بیٹی پر ٹیکسی پر سفر کے دوران حملہ کیا گیا تھا، واقعے کی اطلاع کے بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    افغان سفیر کی بیٹی کی مبینہ گمشدگی اور بدسلوکی پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ اور سیکیورٹی ادارے افغان سفیر اور خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں، افغان سفیر اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، ادارے اس واقعے میں ملوث ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سفارتی مشن، سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی ہماری ترجیح ہے، اس قسم کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد کے علاقے ایچ 13 میں کھدائی کے دوران تیل دریافت

    اسلام آباد کے علاقے ایچ 13 میں کھدائی کے دوران تیل دریافت

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے ایچ 13میں بورنگ کیلئے کھدائی کے دوران تیل دریافت ہوا، جس کے بعد لوگوں نے تیل جمع کرنا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایچ 13میں کھدائی کےدوران تیل نکل آیا، تیل بورنگ کے دوران نکلا اور کافی مقدار میں تیل موجود ہے۔

    کھدائی کے دوران تیل نکلنے کے بعد عوام نے تیل ڈرموں میں بھرنا شروع کر دیا جبکہ کئی شہری کنویں کھود کر غیر قانونی طور پر تیل نکال کر فروخت کرنے لگے ، جس پر ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا۔

    انتظامیہ نے اطلاع پر جگہ کو سیل کر کے ’تیل‘ کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگلولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھیج دئیے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اسسٹنٹ کمشنر عبد اللہ خان کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اوگرا صورتحال کا جائزہ لےرہا ہے۔

  • اسلام آباد میں کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا، مزید 6 علاقوں میں  لاک ڈاؤن نافذ

    اسلام آباد میں کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا، مزید 6 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    اسلام آباد : وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس پھر پھیلنے لگا، وائرس کے پھیلاو کے باعث ضلعی انتظامیہ نے چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمیشنر نے اسمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا ٹاون اے بلاک کی گلی نمبر15،بحریہ ٹاون فیز فور کی گلی نمبر 10، ریور گارڈن گلی نمبر 15 میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔

    سمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں سیکٹر ای سیون کی گلی نمبر5 ،کورنگ ٹاون کی گلی نمبر 5 اور جھنگی سیداں کشمیری محلہ کی گلی نمبر 10 میں شامل ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت بڑھنے لگی ہے ، چوبیس گھنٹے کے دوران انیس سو اسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسزکی شرح چار فیصد سےبڑھ گئی جبکہ وائرس چوبیس افراد کی جان لے گیا۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہرانے والا مسلح شخص گرفتار

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہرانے والا مسلح شخص گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں سرعام اسلحے کی نمائش کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم سے پسٹل برآمد کی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے دونوں ہاتھوں میں پستول تھامے چلا جارہا ہے اور ساتھ ہی کچھ الفاظ بھی دہرارہا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پر گاڑیاں روکتا رہا۔

    یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک اور واقعہ آٹھ سال قبل بھی پیش آیا تھا، جہاں سکندر نامی شخص نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر جناح ایونیو کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا تھا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کی مدد سے سیکورٹی اہلکار نے سکندر پر قابو پالیا تھا، اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ایونیو فائرنگ کیس میں مجرم سکندر کو 16 سال قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرما نے کی سزا سنا رکھی ہے جبکہ سکندرکی اہلیہ کنول کو با عزت بری ہوچکی ہیں۔

  • وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

    وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.20 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز بڑھنے لگے ، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہا ہےکہ 24 گھنٹے کے دوران 1519 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 79 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 5.20 فیصد رہی۔

    ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 83048کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے 780 افرادانتقال کرچکےہیں۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔

    یونین کونسل ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کوسہولت فراہم کرنا ہے، یونین کونسل سینٹرکےقیام سےویکسی نیشن کی شرح میں نمایاں بہتری آئےگی۔

    خیال رہے ملک میں کورونا نے مزید پچیس افراد کی جان لے لی، جس کے بعد وائرس سے اب تک مجموعی اموات بائیس ہزارچارسوباون ہوچکی ہیں ، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے سینتیس ہزارتین سو چونسٹھ ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 823 مثبت نکلے۔

    ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح دواعشاریہ دوفیصد رہی، این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں تین لاکھ نواسی ہزار دو سوستاون افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ہے، اب تک ایک کروڑ تہترلاکھ نوے ہزارتین سو چھیالیس ویکسن کی خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں۔

  • جموں ڈرون حملے: شیخ رشید کا بھارت کو کرارا جواب

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ جموں ڈرون حملے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، بھارت کےپاس ثبوت ہےتو سامنے لائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں بھارت وزارتی داخلہ کے بیان کی پر زور مذمت کرتاہوں، جموں میں ہونے والے ڈرون حملے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کرونا پر ناکامی کی وجہ سےپاکستان پر الزام لگارہا ہے، را انڈیا پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا، لاہور واقعے میں کچھ اور قوتیں بھی ہیں۔

    افغانستان کی صورت حال پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال نہ ہو، مفاہمت افغانستان کا مقصدہےکہ پاکستان میں بھی امن ہوگا، پڑوسی ممالک کی افغانستان میں سیاست ہے ایران بھی سیاست کرناچاہےگا، پاکستان افغانستان میں امن کے لئےبھرپورکوششیں کرےگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم امریکا،یورپ سمیت دنیاسےاچھےتعلقات رکھناچاہتےہیں مگر چین کےمسئلےکو اسٹیک پر نہیں رکھنا چاہتے۔

    پریس کانفرنس میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج تین بجےاہم ترین میٹنگ ہے، جس میں پاکستان کےمستقبل کی سیاست ، سالمیت کی سیاست ہونی جارہی ہے، پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا فرق آنےجارہاہے۔اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو حکومت گرانےکی باتیں کررہی ہےاب ذہنی طور تسلیم کرچکی کہ مزید دو سال ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہت دور جاچکے ہیں، ایک شمال اور دوسراجنوب میں ہے،میں کہتا تھا کہ ن سےش نکلےگی تو میرا مذاق اڑاتےتھے۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سےاچھےتعلقات ہونےچاہئیں، ہمیں الیکشن اصلاحات پر مل کربیٹھناچاہئے، کشمیر الیکشن کےبعد ہم مل کربیٹھیں گے۔

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کےووٹ کیلئے پورے پاکستان میں اتفاق ہوگا، اوورسیزپاکستانیوں کے70لاکھ سےلیکر ایک کروڑ ووٹ ہونگے، اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ووٹرہے، اوورسیزپاکستانی کی سیاست اگلےپانچ سال کیلئےعمران خان کےنام کردےگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت پروٹیکٹ کرنےکی پوری پالیسی رکھتےہیں، گزشتہ20سال سےدہشت گردی کامقابلہ کررہےہیں اب فوج کےساتھ ساتھ پاکستان کی پولیس بھی بہت ٹرینڈ ہوچکی، جان ہتھیلی پر رکھ کر88فیصد کابل پر فینسنگ کی ،فینسنگ اگلے2ماہ تک100فیصدمکمل ہوجائےگی۔

  • گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس جوانوں نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، لوگ جمع ہو گئے (ویڈیو)

    گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس جوانوں نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، لوگ جمع ہو گئے (ویڈیو)

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایک علاقے میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس کے جوانوں نے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر لیا، علاقہ دو طرفہ فائرنگ سے گونج اٹھا، لوگ بھی جانوں سے لاپروائی برتتے ہوئے جمع ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون وَن میں ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے میں 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جب کہ دو ڈاکو گرفتار کر لیے گئے، موقع پر موجود لوگوں نے جمع ہو کر ویڈیو بھی بنانا شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق تین ڈاکو آج جی الیون 1 میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس جوانوں کے بر وقت ریسپانس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، پولیس اہل کاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان کچھ دیر مقابلہ بھی ہوا، دو طرفہ فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو موقع سے گرفتار کر لیے گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس جوان بھی زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

    زخمی حالت میں فرار ہونے والے تیسرے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں، پولیس حکام نے اس سلسلے میں بتایا کہ 3 ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے، اطلاع پر گشت پر مامور اہل کاروں نے انھیں روکنے کی کوشش کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

    واقعے کے بعد آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز، اور ایس ایس پی آپریشنز نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، آئی جی اسلام آباد نے پولیس جوانوں کی جواں مردی پر انھیں شاباش بھی دی اور جوانوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

    آئی جی اسلام آباد نے پمز اسپتال کا بھی دورہ کیا، اور زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

  • ہماری پالیسیوں سے آپ کو کیا فائدہ ہوا؟ وزیر اعظم کا بلڈرز سے سوال

    ہماری پالیسیوں سے آپ کو کیا فائدہ ہوا؟ وزیر اعظم کا بلڈرز سے سوال

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے بلڈرز سے جب ایک سوال کیا تو جواب میں بلڈرز نے ٹیکس میں کمی کا اعتراف کیا، جس سے حکومتی تعمیراتی پالیسی کے کسی ایک زاویے سے بلڈرز کے اطمینان کا پتا چلتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے نیو بلیو ایریا کادورہ کیا اور تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے تعمیراتی منصوبوں کے بلڈرز سے ملاقات بھی کی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بلڈرز سے سوال کیا، ہماری پالیسیوں سے آپ کو کیا فائدہ ہوا ہے؟ بلڈرز نے وزیر اعظم کو جواب دیا تعمیراتی پالیسی سے ٹیکس 10 فی صد سے کم ہو کر 5 فی صد ہوگیا ہے۔

    وزیر اعظم نے وفاقی دارالحکومت کے کنسٹرکشن سے متعلق مسائل کا ذکر کیا، اور کہا اسلام آباد کے ساتھ بھی بے ہنگم پھیلاؤ کا مسئلہ ہے، یہاں پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، اس کے ساتھ صفائی، سیوریج، اور آلودگی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا ہم اسلام آباد میں ہائی رائز بلڈنگز بنانا چاہتے ہیں، میں چاہتا ہوں بلڈرز کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے باقاعدگی سے ملاقات کروں، مسلسل ملاقاتوں سے مسائل کا پتا چلے گا، اور ان کا حل جلد ممکن ہوگا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں جتنی زیادہ بنیں گی، اس سے اتنا ہی بے ہنگم پھیلاؤ رکے گا۔

  • اسلام آباد ایف نائن پارک ماس سینٹر پر ویکسینیشن روک دی گئی، شہریوں کی ہنگامہ آرائی

    اسلام آباد ایف نائن پارک ماس سینٹر پر ویکسینیشن روک دی گئی، شہریوں کی ہنگامہ آرائی

    اسلام آباد: ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں نے ہنگامہ آرائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ شہریوں کو ویکسین نہیں لگا رہی ہے۔

    ہنگامہ آرائی کے بعد ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے شہری ویکسینیشن کے لیے اسلام آباد آر ہےہیں، اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام شہریوں کو ویکسین لگائی جائے، لیکن امید سے زائد افراد آنے پر طلب و رسد کے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر زعیم نے شہریوں سے کہا کہ ویکسینیشن سینٹر میں کرونا ویکسین کا اسٹاک موجود ہے، جن میں کین سائینو کی 10 ہزار ڈوز اور سائینو فارم ویکسین کی 60 ہزار ڈوز شامل ہیں۔

    پاکستان میں کرونا ویکسین کی قلت، بیرون ملک جانیوالےافراد کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں 

    دوسری طرف ویکسینیشن سینٹر پر کھڑے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرکز پر آسٹرازینیکا ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

    مظاہرین کی جانب سے ماس ویکسینیشن سینٹر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی، جس پر انتظامیہ نے پولیس سے مدد طلب کر لی، اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی بھاری نفری ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر پہنچ چکی ہے۔

    سینٹر پہنچنے والے ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں سے شہری آنے پر ویکسینیشن کاؤنٹرز پر لوڈ بڑھ گیا ہے، اسلام آباد میں یومیہ 25 ہزار ویکسین لگانے کی صلاحیت ہے، تاہم اس میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اب تک کسی شہری کو ویکسین لگانے سے انکار نہیں کیا گیا ہے، بیرون ملک جانے والوں کو درپیش مشکلات کا بھی اندازہ ہے، تاحال آنے والے تمام افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے، ای پی آئی سے اضافی ویکسین طلب کی ہے، اور کچھ ہی دیر میں دوبارہ ویکسین کا آغاز ہو جائے گا۔

  • اسلام آباد میں کورونا کیسز اور  اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

    اسلام آباد میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی یومیہ مثبت شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک دن میں صرف 24 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی،ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسزکی شرح 0.66 فیصدریکارڈ کی گئی، اس دوران 3627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 24 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ویکسی نیشن کرائیں۔

    خیال رہے حکومتی اقدامات اور عوام کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے میں تیزی کے باعث کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید تیس مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار سات ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 34ہزار754 کرونا ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 907نئےکیسز سامنےآئے، اس دوران کرونا کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح2.6فیصد رہی۔

    اس دوران 829 افراد نے کرونا کو شکست دی ، جس کے بعد کرونا سے صحت یاب ہونے مریضوں کی تعداد 893148 تک جا پہنچی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد34ہزار20ہوگئی ہے۔