Tag: Islamabad

  • آرمی چیف کا سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان کےانتقال پر اظہار تعزیت

    آرمی چیف کا سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان کےانتقال پر اظہار تعزیت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان کےانتقال پراظہار تعزیت کیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں آرمی چیف نے سابق نیول چیف ایڈمرل کی دعائے مغفرت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنے کی توفیق عطا کرے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا، سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی نے 1951 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

    کرامت رحمان نیازی 1979 سے 1983 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے، انہوں نے 1956 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1964 میں پاکستان کی پہلی آبدوز ’’غازی‘‘ کے کمانڈر بنے۔

    کرامت رحمان نیازی نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا اور نشان امتیاز(ملٹری)، ستارہ جرات (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات حاصل کیے۔

    کرامت رحمان نیازی 22 مارچ 1979 کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 23 مارچ 1983 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی سابق نیول چیف کرامت رحمان نیازی کےانتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نےلواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہاراور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئےدعا کی۔

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ کرامت رحمان نیازی نفیس شخصیت کےحامل تھے۔

     

  • کرونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل

    کرونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل

    اسلام آباد: کرونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ججز کی عدم دستیابی کے باعث تبدیل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا کی موجودہ صورت حال پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کیس کو پانچ مئی کے روز سماعت کے لئے مقرر کیا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے اہم ترین کیس کی سماعت کرنا تھی، بینچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل تھے۔

    تاہم اب سپریم کورٹ کرونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے، جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن کی عدم دستیابی پربینچ تبدیل کیا گیا، دونوں ججز کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہونگے، دونوں ججز لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے۔

    جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن کی عدم دستیابی کے باعث کرونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت کیلئے5 رکنی نیا لارجر بینچ بنے گا،نئے لارجر بینچ کے سربراہ چیف جسٹس گلزار احمدہی ہونگے۔

    اس سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز کو کیس کی سماعت سے متعلق نوٹسز جاری کئے تھے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ کرونا وبا کے دوران عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا تھا۔

  • پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فواد چوہدری سے پاکستان میں برطانیہ کےہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر سےمل کر خوشی ہوئی، شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے کہ سولہ سال وقفےکے بعد اکتوبر میں برطانوی ٹیم پاکستان آئےگی۔اس سے قبل ملاقات میں پاکستان میں برطانیہ کےہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے کہا کہ رواں سال برطانوی مرد، خواتین کرکٹ ٹیمز کےدورہ پاکستان کا منصوبہ ہے، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈبھی پاکستان کادورہ کرےگا، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ برطانوی ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کےدورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتےہیں، کھیلوں سےدلچسپی رکھنےوالوں کیلئے یہ ایک اچھی خبرہے، اس سے شہریوں کومزید اسپورٹس تفریح کاماحول میسرآئےگا۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے مشترکہ پروڈکشن کی ضرورت پر زور دیا، وفاقی وزیر نےمیڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کےلئےکرسچن ٹرنرکو آگاہ کیا اور برطانوی ماہرین کے ذریعےسیٹ ڈیزائنرز ،صنعتکاروں کےتربیتی انتظامات پر گفتگو کی۔

    اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نےتجاویز پرہر ممکن تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں کرونا سےمتعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، برطانوی ہائی کمشنر نےپاکستان کی جاری کرونا ویکسی نیشن مہم کی تعریف کی۔

  • وفاقی کابینہ  نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ کے ایجنڈے پر غور کیا گیا، بعد ازاں وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنےکی منظوری دیدی۔

    کابینہ نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری موخر کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب ترقیاتی فنڈز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں جبکہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔

  • اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی

    اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا، اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے فوج کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا ہے، گشت کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کر لی تھی، جس کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے۔

    وزیر اعظم نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہو سکتے ہیں، عوام سے کہتا ہوں ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، اگر عوام تعاون اور احتیاط کریں تو لاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔

    وزیر اعظم نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج طلب کر لی

    انھوں نے کہا ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہو جاتا ہے، گھر سے باہر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں، بہ صورت دیگر کرونا کو روکنے کے لیے شہر بند کرنے پڑیں گے، مجھے آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن لگا دیں، لیکن آپ لاک ڈاؤن سے کتنی دیر بچ سکتے ہیں یہ آپ کے طرز عمل پر منحصر ہے۔

    وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاآج کوئی ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہا، بہت تھوڑے سے لوگ عمل کر رہے ہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

    عمران خان نے کہا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پاک فوج بھی سڑکوں پر نکلےگی، پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو اپ سیٹ شکست

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو اپ سیٹ شکست

    ہرارے: کمزور زمبابوے کا پلٹ کر وار، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہی، کپتان بابراعظم کے 41 رنز کے باوجود گرین شرٹس 119 رنز کا ہدف بھی نہ حاصل کر پائی۔

    پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر برُی طرح ناکام ہوا، فخر زمان 2، محمد حفیظ 5، آصف علی 1، فہیم اشرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے، دانش عزیز نے 22 رنز بنائے مگر وہ ٹیم کے کسی کام نہ آسکے۔زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ریان برل نے بھی دو وکٹیں حاصل کی، زمبابوے نے پاکستان کیخلاف16ویں میچ میں پہلی فتح سمیٹی ہے، پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے ساتھ ہی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف دیا تھا،گرین شرٹس کے بولرز نے آج بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور زمبابوے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بناسکی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد حسینن اور آل راؤنڈر دانش عزیز نے زمبابوے کے 2،دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے کراچی کنگز کے میڈیم فاسٹ بولر ارشد اقبال نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا, فہیم اشرف، حارث رؤف اور عثمان قادر نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

    زمبابوے کی جانب سے اوپنر تیناشی کامونوہکموی 34 رنز بناکر نمایاں رہے،ریگیس چاکبا 18،ویسلے مدھیویر16 رنز بناسکے، اس کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی گرین شرٹس کے سامنے نہ ٹہر سکا۔

    زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کیں گئیں ، آؤٹ آف فارم مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا  جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز کو ڈراپ کرتے ہوئے کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے ارشد اقبال کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ۔

     دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل زمبابوے کے مڈل آرڈر بلے باز کریگ ارون انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوئے،کریگ ارون پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، زمبابوین اسکواڈ میں کریگ ارون کی جگہ تاریسائی مساکانڈا کو شامل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹی ٹوینٹی سے قبل زمبابوین ٹیم کو دھچکا

    یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کے 149 رنز کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں، 82 رنز کی اننگز کھیلنے پر رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • این سی او سی کا کرونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ، تجاویز تیار، ذرائع

    این سی او سی کا کرونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ، تجاویز تیار، ذرائع

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، صورت حال کے پیش نظر این سی او سی نے پابندیاں سخت کرنے کے لئے تجاویز صوبوں کو بھجوادی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاق نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پابندیاں سخت کرنے کیلئے تجاویز تیار کرلیں ہیں، پابندیاں سخت کرنے سے متعلق تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں ہیں، صوبے وفاق کی پابندیوں میں سختی کی تجاویز پر رائے دیں گے، وفاقی حکومت کرونا پابندیوں میں سختی کا اعلان کل کرنے جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے پابندیاں دو فیز میں لگانے کی تجاویز صوبوں کو ارسال کی گئیں ہیں، پہلے فیز میں شام چھ بجے تا سحری تک کاروباری سرگرمیاں بند کرنےکی تجویز دی گئی ہے، پہلے فیز میں پیٹرول پمپس، ویکسین سینٹرز اور فارمیسز کھلی رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاق نے ہفتہ، اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز دی جبکہ پہلے فیز میں ہفتہ اتوار کو ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنےکی تجویز بھی سامنے آئی ،ساتھ ہی دفاتر میں نصف عملےکی حاضری کے فیصلے پر سختی سےعملدرآمد کی تجویز دی گئی، دفاتر میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر متعلقہ وزارت، محکمہ، بینک سربراہ عملدرآمد کے جوابدہ ہونگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو بھجوائی گئی تجاویز میں وفاق کے ماتحت دفاتر کے اوقات کار صبح نو تا دوپہر دو بجے کرنے، جم، ایکسر سائز سینٹرز کی مکمل بندش کی تجاویز دی گئیں ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیز ون میں کرونا کے پھیلاؤ میں کمی نہ ہونے کی صورت میں مکمل لاک ڈاؤن کے مشروط نفاذ کی تجویز دی گئی ہیں، ان علاقوں یا شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، جہاں کرونا کی مثبت شرح بیس فیصد سے زائد ہوگی، ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا انعقاد سات تا دس دن تک ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: کورونا کی انتہائی سنگین صورتحال ، اسد عمر نے مزید پابندیوں کا عندیہ دےدیا

    گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی وجہ سے صورتحال سنگین ہے ، مزید پابندیاں لگاناپڑیں گی،کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ہوگئی ہے، عوام کو ذمہ داری کیساتھ ایس اوپیز پر عملدرآمدکرناچاہیے۔

    اسد عمر کاکہنا تھا کہ بڑے شہر ابھی بند نہیں کررہےمگر چند دن کامارجن رہ گیاہے، اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں بڑے قدم نہ اٹھاناپڑیں، وفاق صوبوں سے مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہے، جو تشویشناک صورتحال چل رہی ہے اس میں مزید پابندیاں لگاناپڑیں گی۔

  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر : ایک دن میں مزید 74بچے کورونا کا شکار

    پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر : ایک دن میں مزید 74بچے کورونا کا شکار

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں ایک دن میں مزید 74بچے کورونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد 10 سال تک کے متاثرہ بچوں کی تعداد 7547 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے ، اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں10 سال تک کے 74 بچے میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

    ڈی ایچ او آفس نے کہا کہ ابتک 10 سال تک کل 7547 بچے کورونا مثبت آئے جبکہ 11تا 20 سال کی عمر کے 6499 افراد کورونا میں مبتلاہوئے۔

    ڈی ایچ او کے مطابق 21 تا 30سال تک 14404 افراد ، 31 تا 45 سال کے20101 افراد اور 46 تا 60 سال کے 13567 افراد کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔

    اسی طرح 24 گھنٹے میں 61 تا 80 سال کے 7341 افراد ، 81سال سے زائد 700 افراد کورونا پازیٹو ہوئے۔

    ڈی ایچ او نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں 284 مرد، 246 خواتین کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ 300 کیسز شہری، 230 دیہی ایریاز سے رپورٹ ہوئے۔

  • قومی اسمبلی اجلاس: فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد بحث کیلئے منظور

    قومی اسمبلی اجلاس: فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد بحث کیلئے منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد بحث کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے، اجلاس کے آغاز پر حکومتی رکن امجد علی خان نے فرانسیسی سفیر سےمتعلق قرارداد کو ایوان زیریں میں پیش کیا۔

    قرارداد کے اہم نکات

    یہ ایوان فرانسیسی میگزین کی جانب سےنبیﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کرتاہے۔

    فرانسیسی صدر کی گستاخی کرنیوالے عناصر کی حوصلہ افزائی افسوسناک ہے، قرارداد

    فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مسئلے پر بحث کی جائے۔

    یورپی ممالک بالخصوص فرانس کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔

    تمام مسلم ممالک سے معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے۔

    اس مسئلے کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورمزپر اٹھایا جائے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرار داد کا متن پیش کیا گیا اور قرار داد کا متن تمام ارکان کےسامنے پڑھ کر سنایا گیا ۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی گئی ہے ، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے۔

    قرارداد میں مذہبی معاملات پر احتجاج کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر جگہ فراہم کرنے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے بجائے احتجاج کیلئے مخصوص مقامات کا تعین کیاجائے۔

    وزیراعظم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ٹی ایل پی اور حکومت کا مقصد اور مطالبہ ایک ہی ہے، اپنے خطاب میں صورتحال واضح کرچکا ہوں صرف طریقہ کار پر اختلاف ہے۔

    دوران اجلاس ارکان نے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو صرف دو لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ، ان 2لوگوں میں ایک وزیراعظم عمران خان اوردوسرے ترک صدر تھے۔

    وزیرداخلہ اور وزیر مذہبی امور نے پارلیمانی پارٹی کو مذاکرات پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنےجارہی ہے، تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک لبیک کالعدم اور پابندی برقرار رہے گی اور ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات واپس نہیں لیے جارہے۔