Tag: Islamabad

  • اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا،کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا،کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی

    اسلام آبا: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا اور کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی جبکہ نئی لہر30 سے 39 سال کے افراد کو زیادہ متاثر کررہی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور بے احتیاطی کے باعث اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھنے لگا، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 51 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی۔

    وفاقی دارلحکومت میں کورونا کےفعال کیسز کی تعداد5200 سے زائد اور کورونا کے باعث اموات کی تعداد 545 تک پہنچ گئی۔

    کورونا کی تیسری لہر میں 30 سے 39 سال کے افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز واموات ریکارڈ کی گئی۔

    لوہی بھیر میں 44 افراد کورونا کے باعث جاں بحق اور 530 فعال کیسز ہے جبکہ دیگر علاقوں آئی 8 فور،ایف 11 ون، آئی 10 ٹو، جی 6 ٹو اور جی 10 ون میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

    دستاویز کے مطابق کورونا مریضوں کیلئے اسپتالوں میں مختص بیڈز اوروینٹی لیٹرز کی گنجائش 50 فیصدرہ گئی جبکہ اسلام آباد میں کورونا کے307 مریض مخصوص بستروں اور 44 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

  • اسلام آباد میں کورونا کی خطرناک صورتحال، مثبت کیسز کی شرح8.5 فیصد تک جاپہنچی

    اسلام آباد میں کورونا کی خطرناک صورتحال، مثبت کیسز کی شرح8.5 فیصد تک جاپہنچی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے ، اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ 8.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے ، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں 620 کوروناکیس سامنے آئے اور اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ 8.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    ڈی ایچ او نے کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں کورونا سے مزید5 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اسلام آباد میں اب تک 50 ہزار 096 کیسز رپورٹ اور 536 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیلئے مختص 51 فیصد وینٹی لیٹرز اور 40 فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں صرف ایک دن میں 3 ہزار 449 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور موذی وائرس مزید چالیس افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد وبا سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد تیرہ ہزارسات سو ستاون ہوگئی ہے۔

  • پرانے نظام کی تبدیلی کے بغیر قانون سازی ممکن نہیں، وزیراعظم

    پرانے نظام کی تبدیلی کے بغیر قانون سازی ممکن نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو ایسا نظام دینا چاہتے ہیں جو دیرپا اور نتیجہ خیز ہو، ایک پرانےنظام کو ختم کرکےنیا سسٹم لانےمیں وقت لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کا معرکہ کل ہونے جارہا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سینیٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال اکثریت نہ ہونے سے قانون سازی میں مشکلات آئیں، امید ہے کہ سینیٹ میں اکثریت کے بعد قانون سازی میں آسان ہوگی، اگلے دو سال ہماری پوری کوشش عوامی مفاد کی قانون سازی پر ہوگی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرانے نظام کی تبدیلی کے بغیرقانون سازی  ممکن نہیں، ہم ملک کو ایسا نظام دینا چاہتے ہیں جو دیرپا اور نتیجہ خیز ہو، ایک پرانےنظام کو ختم کرکے نیا سسٹم لانے میں وقت لگتا ہے، ہم نے نظام کو شفاف بنانا ہے تاکہ کرپشن کی گنجائش نہ ہو۔حکومت اور اتحادی جماعتوں کے نو منتخب سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،مہنگائی سمیت مسائل سےآگاہ ہوں، معیشت کا ڈھانچہ ٹھیک نہ ہو تو وقتی ریلیف کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، تمام تر مشکلات کے باوجود ہم نے معیشیت کو ٹریک پر کھڑا کر دیا ہے۔

    نو منتخب سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ اب بھی ہمارے سینیٹرز کیساتھ رابطے کئےجارہے ہیں، اتحادیوں کے تحفظات سےآگاہ ہوں، انہیں مایوس نہیں کریں گے، انشااللہ ایوان بالا میں ہم کامیاب ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  انشااللہ سینیٹ کا معرکہ ہم جیتیں گے، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ 44 سینیٹرز ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، صادق سنجرانی ،فیصل سبزواری ،ملک عامر ڈوگر ، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، شفقت محمود اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے نو منتخب سینیٹرزکوووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے، حکومتی واتحادی نومنتخب سینیٹرز ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں ، انشااللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔

  • 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیا

    60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں معمر شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن شروع ہو گئی، تاہم ویکسی نیشن سینٹرز میں آج پہلے روز بزرگ شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

    وزارت قومی صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں 15 ویکسی نیشن سینٹرز قائم ہیں، اور آج پہلے روز کے لیے 500 شہری رجسٹرڈ ہیں، اب تک پہلے روز 188 شہریوں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ وقت کی پابندی نہ کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، نادرا کے میسج پر درج وقت کی پابندی سے بہ آسانی ویکسی نیشن کی جا سکتی ہے۔

    وزارت قومی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو چین کی سائنو فام ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    آج وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 65 سال کی عمر سے زائد افراد کو ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرانے کا کہا گیا تھا، ان شاء اللہ کل سے لوگوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔

    ڈاکٹر فیصل کے مطابق کرونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، جس میں سینئر سٹیزنز کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، سینئر سٹیزنز کو ویکسین کے لیے ایس ایم ایس بھیجا جا رہا ہے۔

  • اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافہ، 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافہ، 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا سے متاثرہ 3 کالجز تا حکم ثانی بند کر دیے جائیں، ان تعلیمی اداروں میں 8 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کا کہنا تھا کرونا کیسز 2 سرکاری، اور ایک نجی تعلیمی ادارے سے سامنے آئے، سیکٹر جی الیون تھری میں واقع نجی تعلیمی ادارے میں 3 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد کالج فارگرلز ایف 6/2 میں 2 کرونا کیس رپورٹ ہوئے، جب کہ اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلز آئی نائن ون میں 3 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈی ایچ او نے مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ تعلیمی ادارے سیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ڈاکٹر زعیم کی جانب سے متاثرہ تعلیمی اداروں کے ٹیچرز اور عملے کے کرونا ٹیسٹنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم نے یہ ہدایت بھی کہ ہے کہ پازیٹو طلبہ سے ملنے والے افراد 14 دن قرنطینہ میں رہیں۔

  • ن لیگی رہنماؤں پر حملے پر آصف علی زرداری کا ردِ عمل

    ن لیگی رہنماؤں پر حملے پر آصف علی زرداری کا ردِ عمل

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے ن لیگی رہنماؤں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کو فون کر کے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک، اور مریم اورنگ زیب پر حملے کی مذمت کی۔

    پی پی شریک چیئرمین نے کہا رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے، عمران خان سیاسی شکست پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

    افسوسناک واقعہ: لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان میں ہاتھا پائی

    آصف زرداری نے کہا مریم اورنگ زیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے، عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا، پی ڈی ایم رہنماؤں پر حملے سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں اپوزیشن رہنما میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صبح سے ڈی چوک پر موجود پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن کے خلاف چور اور غدار کے القابات کے ساتھ سخت نعرے بازی شروع کر دی، میڈیا گفتگو کے بعد لیگی رہنما سندھ ہاؤس کی جانب روانہ ہونے لگے تو پی ٹی آئی کارکنان نے نون لیگی رہنماؤں کو زد و کوب کیا۔

    شاہد خاقان عباسی کا پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

    پی ٹی آئی کارکنان نے مصدق ملک کو دھکے دیے، اور شاہد خاقان عباسی سے ہاتھا پائی کی، شاہد خاقان اور پی ٹی آئی کارکن نے ایک دوسرے کو تھپڑ بھی مارے، مریم اورنگ زیب پر بھی حملہ کیا گیا جب کہ احسن اقبال کو جوتا مارا گیا۔

  • حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اسلام آباد میں سینیٹ نشست ہارنے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری کل صدر کو بھیجی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لیں گے، اسمبلی اجلاس کے لیے صدر کو سمری آرٹیکل 91 کے تحت بھیجی جائے گی۔

    دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا بھی اہم اجلاس کل طلب کر لیا، یہ اجلاس کل سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔

    سینیٹ‌ انتخابات میں‌ اپ سیٹ، وزیراعظم عمران خان کا ایوان سے متعلق اہم فیصلہ

    یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے۔

    جہاں ایک طرف جنرل نشست اپوزیشن نے جیتی، وہاں دوسری طرف خاتون کی نشست پی ٹی آئی نے جیتی، اور اپوزیشن اتحاد کی امیدوار فرزانہ کے 161 ووٹ کے مقابلے میں پی ٹی آئی امیدوار فوزیہ ارشد نے 174ووٹ حاصل کیے۔

  • دو بچوں سمیت امام مسجد کا قتل، مقدمہ درج، مظاہرین کا دھرنا ختم

    دو بچوں سمیت امام مسجد کا قتل، مقدمہ درج، مظاہرین کا دھرنا ختم

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کے علاقے بھارہ کہو میں امام مسجد، ان کے بیٹے اور شاگرد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد میں امام مسجد مفتی اکرام کو ان کے 13 سالہ بیٹے سمیع الرحمٰن اور ایک شاگرد حبیب اللہ کے ساتھ فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس پر آج مظاہرین نے مری روڈ پر نکل کر ٹریفک بلاک کر دیا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے، کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر کے مری روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

    پولیس نے امام مسجد مفتی اکرام اور دو بچوں کے قتل پر ایف آئی آر درج کر لی، تہرے قتل کا مقدمہ مقتول امام مسجد مفتی اکرام الرحمٰن کے بھائی قاری کرامت الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں امام مسجد 2 بچوں سمیت قتل

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنس روڈ گلی نمبر دس بھارہ کہو میں واقع جامع مسجد اکبر کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔

    گزشتہ رات ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کی سربراہی میں 2 تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی تھیں، ان ٹیموں کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کرنی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشان دہی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

  • اسلام آباد میں امام مسجد 2 بچوں سمیت قتل

    اسلام آباد میں امام مسجد 2 بچوں سمیت قتل

    اسلام آباد: بھارہ کہو کے علاقے میں امام مسجد کو 2 بچوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارہ کہو کے علاقے میں ایک امام مسجد اور دو بچوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں مفتی اکرام، ان کا 13 سال کا بیٹا اور شاگرد شامل ہیں، تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    لاہور: امام مسجد کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کی سربراہی میں 2 تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دیں، یہ ٹیمیں 24 گھنٹوں میں رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کریں گی۔

    ملزمان کی نشان دہی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ 28 جنوری کو لاہور میں نامعلوم افراد نے ملنے کے بہانے امام مسجد کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہوگئے تھے، یہ واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں آیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ مسجد کے کوارٹر میں مقیم امام مسجد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

    امام مسجد کے قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ مقتول امام آصف ملتانی کالونی کی مسجد میں امامت کراتے تھے، رات گئے نامعلوم افراد مسجد کے کوارٹر میں ملنے آئے، اور انھیں قتل کر دیا۔

  • کوئٹہ کے خلاف کیا پلان تھا؟ پشاور زلمی کے حیدر علی نے بتادیا

    کوئٹہ کے خلاف کیا پلان تھا؟ پشاور زلمی کے حیدر علی نے بتادیا

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف برق رفتار نصف سینچری بنانے والے پشاور زلمی کے حیدر علی نے میچ سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حیدر علی نے بتایا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہمارا یہی پلان تھا کہ میچ کو آخر تک لے کر جائیں جس میں کامیاب رہے۔

    حیدر علی نے پشاور زلمی کے خلاف جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، کھلاڑیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں، میری کوشش ہے کہ اگر ٹاپ بیٹسمین نہ بھی بنوں تو پانچ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آؤں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حیدر علی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ فیلڈ اور فیلڈ سے باہر مفید مشورے دیتے ہیں۔

    نوجوان بیٹسمین نے مزید کہا کہ شعیب ملک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ فیلڈ اور فیلڈ سے باہر مفید مشورے دیتے ہیں۔

    حیدر علی نے بھارتی بیٹسمین روہت شرما کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی اسی کی طرح کھیلوں۔

    واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گذشتہ روز کھیلے گئے ہائی اسکورنگ میچ میں حیدر علی نے 29 گیندوں پر 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد ڈالی تھی۔

    پشاور زلمی نے 199 رنز کا ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، پی ایس ایل سیزن میں کوئٹہ ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔