Tag: Islamabad

  • پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

    پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

    اسلام آباد :حکومت کی جانب سے عید پر عوام کو ایک اور تحفہ۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں اضافے کو مسترد جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزارت پیٹرولیم کے مطابق وزیر خزانہ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پرپیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےاور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے باعث حکومت کو ایک ارب چھتیس کروڑ روپےکی سبسڈی برداشت کرناپڑےگی۔ اگست کے مہینے میں پیٹرول کی قیمت ایک سو سات روپےستانوئے پیسے، ایچ او بی سی ایک سو چونتیس روپے تریسٹھ پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت ایک سو نو روپے چونتیس پیسے لیٹر پر برقرار رہےگی۔

    وزارت پیٹرولیم کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں اکتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اکاسی پیسے کمی کی گئی ہے ۔ اوگرا نے پیٹر ول ڈیزل اور ایچ او بی سی کی قیمتوں میں اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی سمری ارسال کی تھی۔

  • فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی ترک کر دیں حکومت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں فوج کی مدد آئین کے تحت ہی لے گی۔ اسلام آباد میں فوج کو سول انتظامیہ کہ مدد کیلئے بلائے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف حکومت اورفوج کاساتھ دیں،

    عمران خان کو سمجھنا چاہیئے کہ محاذ آرائی کی پالیسی سے وہ صرف ملک وقوم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلائی جائے یا کسی اور شہر میں اسے بلایا آئین کے تحت ہی جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کو اپنی ذمہ داریوں کے انجام دہی کے لئے قانون اور آئین کا تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے،

    ہمارے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں،۔۔انہیں جہا ں بھی سول انتظامیہ کی مدد کیلئے قانونی تحفظ کی ضرورت ہوگی فراہم کیجائے گی، پرویز رشید نے کہا کہ قوم نے انتشار کی سیاست گیارہ مئی کو مسترد کر دی تھی اب انتشار کا سونامی مارچ بھی جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔،

  • چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو چئیرمین پیمرا کیس میں دو دن میں نئی ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں چیرمین پیمرا کیس کی سماعت کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے وفاق کے وکیل فاروق شیخ سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں،

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں آپ وفاق اور پرائیویٹ لوگوں کی نمائندگی کر رہے تھے جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں اس کیس میں وفاق کی نمائندگی کر رہا ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس طرح تو مفادات کا ٹکراؤ ہو جائے گا فاروق شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمرا اور ممبران کو ہٹایا جس سے کئی کام رک گئے ہیں،

    میڈیاکی موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو دو دن ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کا حکم دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صرف وفاق کی نمائندگی کریں جبکہ قرار دیا کہ پرائیوٹ لوگ الگ سے وکیل کا انتظام کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت چار اگست تک ملتوی کر دی۔

  • فیض اللہ کی اہلیہ نے افغانستان سفارت خانے میں اپیل جمع کرادی

    فیض اللہ کی اہلیہ نے افغانستان سفارت خانے میں اپیل جمع کرادی

      اسلام آباد :اے آروائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کی ملک واپسی ممکن بنانے کے لئے ان کی اہلیہ نے افغانستان کے سفارت خانے میں ان کی رہائی کی اپیل جمع کرادی ،اے آروائی نیوز کےصحافی فیض اللہ کی رہائی کے لئے کوششیں تیز تر ہوگئیں،

    فیض اللہ کی اہلیہ نے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے میں اپنے شوہر کی رہائی کی اپیل جمع کرادی۔اہلیہ پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اور قوم کی جانب سے سفارت خانے میں فیض اللہ کی رہائی کی اپیل جمع کرادی ,

    فیض اللہ اپنے فرض کی انجام دہی کے دوران،غلطی سے سرحد پار کر کے افغانستان جاپہنچے ،جہاں انھیں عدالت نے چار سال کی سزا سنا دی ۔

  • اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا,ن لیگ کی حکومت نےپاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ سے نمٹنےکامنصوبہ بالا آخربناہی لیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہاہےکہ اسلام آبادکو آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت یکم اگست سے تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔ پی ٹی آئی نےچودہ اگست کوانتخابی دھاندلیوں کےالزام میں آزادی مارچ کےنام سےاحتجاجی پروگرام تر تیب دے رکھا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق ڈی سی اسلام آباد کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،

    درخواست موصول ہونے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا

  • عمران خان فسادی مارچ ترک کردیں،خواجہ سعد رفیق

    عمران خان فسادی مارچ ترک کردیں،خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان یوم آزادی کے موقع پرقوم کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ن لیگ کے رہنمااوروزیرریلوےسعدرفیق نےایک بارپھرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یوم آزادی کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے بازرہنےکی تنبیہ کی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہاعمران خان فسادی مارچ ترک کردیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت عمران خان کے دھرنےکےخلاف طاقت کے استعمال نہیں کرے گی ۔وزیرریلوےنےکہاکہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے پوچھے امدادی رقم کے سترہ ارب روپے کہاں گئے ۔

    اسلام آبادمیں ریلوے کیرج فیکٹری کےدور ے آزادی ٹرین کی تفصیلات بتاتے ہوئے سعد رفیق نےکہاکہ آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں کی ثقافت،تاریخ اورافواج کے واقعات پر مشتمل راہدارہاں بھی بنائی گئی ہیں

  • پیپلزپارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب

    پیپلزپارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویزاشرف کےدورمیں ستانوے ارب روپےکی خوردبردکی گئی۔سیکریٹری کابینہ کے انکشاف پر کابینہ کمیٹی نےپیپلز پارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب کرلی۔رانامحمد ایاز کی زیرصدارت ہونےوالےقومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی کےاجلاس کوسیکریٹری کابینہ اخلاق تارڑ نے بریفنگ دی۔

    اخلاق تارڑ نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف کی جانب سے ستانوے ارب روپے خورد برد کی گئی۔ ترقیاتی فنڈ کی مد میں جاری ستانوےارب روپےکا کوئی حساب کتاب مو صول نہیں ہوا، سیکٹریری کابینہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ترقیاتی فنڈ کی مد میں رقم براہ راست ڈی سی اوز کو جا ری ہو تی رہی، معاملےکی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیاہے۔

    بریفنگ پرکابینہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی دورکی تمام ترقیاتی اسکیموں کا آڈٹ کر اکررپورٹ دو ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ساتھ ہی اربوں کا گھپلا کرنےوالوں کوکٹہرے میں لانے کی سفارش بھی کردی

  • رشیدغازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

    رشیدغازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

    اسلام آباد: پرویز مشرف کی عدم حاضری اور فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث رشیدغازی قتل کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

    عبدالرشید غازی قتل کیس اسلام آباد کی سیشن عدالت میں چل رہا ہے، عدالت نے آخری سماعت پر سابق صدر پرویز مشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوسکے جبکہ فاضل جج بھی رخصت پر تھے، جس پر مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

  • پینتالیس ارکان کی جماعت لانگ مارچ کررہی ہے،پرویزرشید

    پینتالیس ارکان کی جماعت لانگ مارچ کررہی ہے،پرویزرشید

    اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ پینتالیس ارکان کی جماعت لانگ مارچ کر رہی ہے۔ ملک کی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال کرنے پر تحفظ پاکستان قانون لاگو ہوگا۔ وزیر اطلاعات کے عمران خان کے خلاف بیانات تیزتر ہوتے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے اس بار عمران خان کو تنِ تنہا پرواز کی کوشش کرنے والے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے زیادہ اہم معاملہ آئی ڈی پیز کا ہے۔

    قومی اسمبلی کے تین سو بیالیس اراکین میں سے پینتالیس ارکان کی جماعت لانگ مارچ کر رہی ہے۔ جو کوئک مارچ میں تبدیل ہو کر ون ڈے ایونٹ بن جائے گا۔ پرویز رشید کے بقول اسلام آباد میں سی ڈی اے کیلئے صفائی کاکام بڑھانے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا حکومت نہ کسی کے معاملات میں مداخلت کرتی ہے نہ ہی کسی دوسرے کو ایسا کرنے دے گی۔

  • پاکستانی سفارتخانےکا فیض اللہ کی رہائی کیلئےعدالتی چارہ جوئی کی تیاری مکمل

    پاکستانی سفارتخانےکا فیض اللہ کی رہائی کیلئےعدالتی چارہ جوئی کی تیاری مکمل

    کابل: افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اے آر وائی نیوزکے نمائندے فیض اللہ خان کی رہائی کیلئےعدالتی چارہ جوئی کی تیاری کرلی ہے۔

    افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اےآروائی انتظامیہ کو ایک کے ذریعے مطلع کیا کہ فیض اللہ کی سزا کے خلاف اعلیٰ افغان عدالت میں اپیل کی جائے گی اس کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے فیض اللہ تک سفارتی رسائی بھی طلب کی ہے، معاملے کی سنجیدہ نوعیت پرامریکا نے بھی فیض اللہ خان کی سزا کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے فیض اللہ کی سزا سے متعلق معلومات حاصل کرکے تفصیلات جاری کی جائیں گی، اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کوغلطی سے سرحد پارکرنے پرافغانستان میں چارسال قید کی سزاسنائی گئی ہے، دنیا بھر کے صحافی خبر کی تلاش میں جان خطرے میں ڈال کر اور بعض اوقات بغیردستاویزات سفر کرتے ہیں، اور ان حقائق سے سب آگاہ بھی ہیں۔