Tag: Islamabad

  • پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کاعمل 22جولائی سے شروع

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کاعمل 22جولائی سے شروع

    اسلام آباد:حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی نجکاری کیلئےتاریخیں دے دی ہیں،قومی ادارے کے قیمتی اثاثےہی نجی تحویل میں نہیں جائیں گے بلکہ ہزاروں ملازمین بھی بے روزگار ہوجائیں گے۔

    قومی فضائی ادارے پی آئی اے کو نیلام کردیا جائے گا، حکومت نےاصولی فیصلہ کرلیا ہے، وزیرنجکاری محمدزبیرکا کہنا ہےقومی مفادمیں سخت معاشی فیصلےکرنےسےگریز نہیں کیا جائے گا۔

    غیر ملکی ادارےسےانٹروی میں ان کا کہنا رتھا، پی آئی کی نجکاری کاعمل بائیس جولائی سے شروع ہوگا، جب نجکاری کے لئے مالیاتی مشیران کی تقرری ہوگی، آئندہ سال جون تک نجکاری کامکمل کرلیاجائے گا۔

    وزیرنجکاری کا کہناہےادارےمیں پچاس فیصد ملازمین اضافی ہیں،جن کی نجکاری سے پہلے چھانٹی ہوگی،محمدزبیرکہتےہیں اس وقت پی آئی اے میں سولہ ہزار چھ سو ملازمین ہیں،یعنی ایک طیارے کےلئےچھ سو ملازمین، حالانکہ دنیا بھر میں ایک طیارے پردوسوتک ملازمین ہوتے ہیں۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نجکاری سے پہلے پی آی اے کی ری استرکچرنگ کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری سے ہزاروں مزدوروں کوبےروزگارہونےکاخدشہ ہے،ملازمتوں سےعلیحدہ کئےجانےوالوں کیلئےبھی پلاننگ کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے راحیل شریف اور چوہدری نثار کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    وزیراعظم نوازشریف سے راحیل شریف اور چوہدری نثار کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    اسلام آباد :وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے علحیدہ علحیدہ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے تازہ ترین صورتحال پرجائزہ لینےکےلئے اعلی حکام سےمشاورت کی۔وزیراعظم ہاٴؤس اسلام آبادمیں ہونےوالی وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ آ رمی چیف چودہ اگست کو پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والی پریڈ میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

    قریب میں مسلح افواج کے سربراہان اورغیرملکی سفارتکاربھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز سے سے متعلق معاملات پر غورکیاگیا۔ٓوزیراعظم نے ایک بار پھر فوجی جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہاجوانوں نے آپریشن میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور وہ ہمارے مستقبل کےلیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کوبریفنگ بھی دی۔

    آرمی چیف سے ملاقات سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثار نےبھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے چودہ اگست کو تحریک انصاف کےدھرنےسے متعلق بھی مشاورت کی۔یوم آزادی پر دارالخلافہ کی سیکیورٹی کوفول پرو ف بنانے کےلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔چوہدری نثار کی وزیراعظم کے ساتھ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی تناؤ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا

    عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد  :چار سیٹوں کی بات پرانی ہوئی اب بات  پورے الیکشن کی ہوگی ،عمران خان نےدو ہزار تیرہ کے پورے انتخابی عمل کی ایف آئی آر کاٹ دی۔ عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ چار حلقوں کی بات کر رہے تھے لیکن پورے الیکشن کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں،.

    عمران خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ نادراکے ان تین ا فسران کے نام بھی میڈیا کو دے سکتے ہیں جو سی سی ٹی وی کیمرے بند کر کے نتائج تبدیل کرتے رہے ،عمران خان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے اپنی کرسی بچانے کیلئے فوج کی سیکورٹی کو دائو پر لگا دیا ہے، عمران خان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور جب افغانستان میں اسی لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟

  • رمضان بچت بازارعوام کو ریلف دینے میں ناکام

    رمضان بچت بازارعوام کو ریلف دینے میں ناکام

    ملک بھر میں سجنے والے رمضان بچت بازارعوام کو ریلف دینے میں ناکام ہیں ، کسی نے کہا کہ عام دکان اور بچت بازار میں کوئی فرق نہیں تو کسی نے دہائی دی کہ بچت بازاروں میں سامان ہی نہیں ۔

    حکومت کی جانب سے لگائے گئے رمضان بچت بازاروں کا یہ دعویٰ ہے کہ بچت بازاروں میں آئیں اور پیسے بچائیں ، لیکن عوام نے ان بازاروں کو  چور بازار کا نام دے ڈالا۔ اسلام آباد کے شہری ان بچت بازاروں میں آکے پریشان ہیں، کہتے ہیں کہ عوام کو ان بازاروں کے نام پر کڑوی گولی دی گئی.

    دکانداروں نے بھی صاف کہہ دیا کہ مال کے اچھے ریٹس نہیں ملتے اسی لئے سستا سامان مہنگے داموں فروخت کرنا مجبوری ہے، ملتان کے عوام نے سنایا اپنا حال کہتے ہیں کہ سامان دیا تو جا رہا ہے لیکن صرف جان پہچان کے لوگوں کو فیصل آباد کے لوگوں نے کہا کہ آلو کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی لوگ مہنگائی کے بے قابو جن سے پریشان ہیں