Tag: ISLAMBAD

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : ای سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس کی صدارت مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کریں گے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں نو نکات پر بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلا س آج ہوگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں 9نکات پر بات چیت ہوگی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10کروڑ روپے کی فراہمی کے علاوہ این ڈی ایم اے کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 5کروڑ ڈالرکی فراہمی کی سمری بھی شامل ہے۔

    اس کے علاوہ وزارت داخلہ کی رینجرز کیلئے23.5کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ اور اٹامک انرجی کمیشن کیلئے ایک ارب 30کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ پر غور ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج سے متعلق سمری اور پی آئی اے کو مارک اپ کی ادائیگی کیلئے مالی اعانت کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

  • اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں‌ منشیات بیچنے والے 5  ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں‌ منشیات بیچنے والے 5 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: پولیس نے مختلف جامعات میں منشیات فروخت کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے کئی اقسام کا نشہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، آج کارروائی میں پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس،نشہ آور گولیاں،آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

    گرفتار کیے گئے ملزمان میں عدیل ارشد ، سہیل اظہر ، محمد سانول ، عظمت اللہ اور فاروق مسیح شامل ہیں، یہ ملزمان مختلف یونیورسٹیز کے 119 طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے کہ وہ منشیات کہاں سے حاصل کرکے ملزمان کو بیچتے تھے۔

    اطلاعات ہیں کہ اس ضمن میں ملزمان سے تفتیش کے بعد چھاپے بھی مارے جائیں گے جس کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں جلد عمل میں آئیں گی۔

  • غیرت کے نام پر قتل، عاصمہ جہانگیرکی سربراہی میں کمیٹی قائم

    غیرت کے نام پر قتل، عاصمہ جہانگیرکی سربراہی میں کمیٹی قائم

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بارنے مری میں لڑکی کو غیرت کے نام پرجلاکرہلاک کرنے کے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جس کی سربراہی عاصمہ جہانگیرکریں گی۔

    سپریم کورٹ بار نے اپنے حالیہ اجلاس میں اس صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں خطر ناک حد تک تیزی اور اضافے کو ملک کے نظام انصاف کی ناکامی قراردیا۔

    سپریم کورٹ بارکے صدرعلی ظفر نے اس ضمن میں بار کی جانب سے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی سینئیر وکیل عاصمہ جہانگیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو مری میں ہونے والے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے اس حوالے سے قانونی اقدام کی سفارش کرے گی۔

    وکلاء کے اس قدم کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بھی کچھ خانہ پری کرنے کی کوشش کی ہے، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پانچ منٹ کے لئے لاہورمیں ماں کے ہاتھوں بیٹی کے قتل پراجلاس ملتوی کیا اور خواتین بل کی منظوری کے لئے مشترکہ اجلاس بنانے پربھی زوردیا۔

      واضح رہے کہ رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو مری کی تحصیل ڈیوال میں نامعلوم افراد نے اسکول ٹیچر کو رشتے سے انکار کرنے پر تشدد کرنے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

  • نیشنل بک فاوٗنڈیشن کا ’احمد فراز‘کی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ

    نیشنل بک فاوٗنڈیشن کا ’احمد فراز‘کی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل بک فاوٗنڈٰیشن نے اپنے سابق مینجنگ ڈائریکٹر اور اردو زبان کے عظیم شاعر احمد فرازؔ کے زیراستعمال رہنے والی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    احمد فراز کی زندگی کے آخری ایان میں انکے استعمال میں رہنے والی گاڑی1996 ماڈل کی ٹویوٹا کرولا ہے جس کا رجسٹریشن نمبر آئی ڈی ایچ 7957 ہے۔

    احمد فراز کی گاڑٖی کی نیلامی 10 دسمبر بروز جمعرات اسلام آباد میں نیلام کی جائے گی۔

    معروف شاعر کی گاڑی کی نیلامی کا اشتہار نیشنل بک فاوٗنڈیشن کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رفیق ناز کی جانب سے دیا گیا ہے۔

    AHMAD FARAZ

    احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا اور وہ 12 جنوری 1931ءکو نوشہرہ میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد سید محمد شاہ برق کا شمارکوہائی فارسی کے ممتاز شعراء میں ہوا کرتا تھا۔

    احمد فراز کے مجموعہ ہائے کلام میں ’تنہا تنہا‘، ’درد آشوب‘، ’نایافت‘، ’شب خون‘، ’مرے خواب ریزہ ریزہ‘، ’جاناں جاناں‘، ’بے آواز گلی کوچوں میں‘، ’نابینا شہر میں آئینہ‘، ’سب آوازیں میری ہیں‘، ’پس انداز موسم‘، ’بودلک‘، ’غزل بہانہ کروں‘ اور ’اے عشق جنوں پیشہ‘ کے نام شامل ہیں۔

    فراز پاکستان نیشنل سینٹر پشاور کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، اکادمی ادبیات پاکستان کے اولین ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہے

    احمد فراز 25 اگست 2008ء کو اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

    شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا

    اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے