Tag: islami month Rajab

  • ملک بھر میں ماہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا

    ملک بھر میں ماہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا

    اسلام آباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم رجب المرجب 1444 ہجری منگل  24جنوری کو ہوگی۔

    ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہ کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق یکم رجب24جنوری بروز منگل ہوگی۔

    ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے علاقے جدہ میں قائم "جدہ فلکیاتی” سوسائٹی نے کہا ہے کہ رجب المرجب کا چاند 900 سے زائد سال میں اس بار زمین کے سب سے قریب ہوگا۔

    فلکیاتی حساب سے معلوم ہوا ہے کہ رجب کے نئے چاند کی پوزیشن 992 سالوں میں کرۂ ارض سے قریب ترین فاصلہ ہوگی اور یہ فاصلہ 356.568 کلومیٹر ہوگا۔

  • ماہ رجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 13اپریل کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    ماہ رجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 13اپریل کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج13اپریل کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہوگی، ماہ رمضان المبارک دو ماہ کی دوری پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رجب المرجب کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔

    اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ اسلامی کلینڈر کے ساتویں ماہ مبارک رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق پہلی رجب 19مارچ بروز پیر جبکہ شب معراج13اپریل جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہوگی۔

    حرمت والا مہینہ، جس میں جنگ و قتال منع ہے

    لفظ رجب، ترجیب سے نکلا ہے جس کے معنی تعظیم کے ہیں، رجب المرجب ہجری کلینڈر کا ساتواں مہینہ ہے، یہ حرمت والے چار ماہ میں شامل ہے۔

    دین اسلام میں اس ماہ میں بھی جنگ اور قتل کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے،اس ماہ میں توبہ جلد قبول ہوتی ہے اس ماہ کا ایک نام الاصب بھی ہے جس کے معنی ہیں تیز بہاؤ، یعنی توبہ جلد قبول ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔