Tag: islamia university bahawalpur

  • اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اور نازیبا ویڈیوز اسکینڈل میں اہم پیش رفت

    اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اور نازیبا ویڈیوز اسکینڈل میں اہم پیش رفت

    بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی میں شرمناک ڈرگ اسکینڈل کے سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم بن گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے 5 رکنی اسپیشل تحقیقاتی ٹیم بنا دی، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی کرائم، ڈی ایس پی لیگل ٹیم اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اواور تفتیشی افسر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا مقصد شفاف تحقیقات کرنا ہے، بطور کنونیئر ایس پی انویسٹی گیشن کو جلد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک شرمناک ڈرگ اسکینڈل سامنے آیا ہے، یونیورسٹی کے گرفتار چیف سیکیورٹی افسر اعجاز شاہ کے موبائل سے ساڑھے پانچ ہزار نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے ویڈیوز کا معاملہ دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دوسری طرف اسلامیہ یونیورسٹی نے اپنے تین افسروں کی گرفتاری کو سازش قرار دے دیا ہے، اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر ابو بکر، چیف سیکیورٹی آفیسر سید اعجاز شاہ اور ٹرانسپورٹ آفیسر الطاف گرفتار ہیں۔

    بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اسکینڈل کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات

    ڈی پی او عباس شاہ نے جامعہ اسلامیہ کے الزامات کو چیلنج کر دیا ہے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جامعہ اسلامیہ میں منشیات کے ریکارڈ یافتہ 113 طلبہ کا انکشاف ہوا ہے، انھیں کسی اداے سے تعصب نہیں جیسی چاہیں تحقیقات کروا لیں۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سید اعجاز شاہ کے قبضے سے سیکڑوں طالبات کی ویڈیوز اور آٹھ گرام آئس ملی تھی۔

  • اعلیٰ تعلیم کی مد میں 40 ارب روپے کا اضافہ

    اعلیٰ تعلیم کی مد میں 40 ارب روپے کا اضافہ

    بہاولپور: وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے تعلیم بلیغ الرحمن بہاولپورکی اسلامیہ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں انہوں نے ایک بڑے توسیعی منصوبے کا اعلان بھی کیا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے توسیعی منصوبوں کے لئے پانچ کروڑ روپے منظورکئے جاچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے لئے پہلی بار اتنا بڑا بجٹ اکھٹے مختص کیا گیا ہے جس سے یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف مینیجمنٹ سائنسز اور دو ہاسٹلز کی تعمیر کی جائے گی۔

    بلیغ الرحمن نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 2013 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے تھے جن میں اضافہ کرکے 40 ارب کا اضافہ کرکے رواں سال 80 ارب روپے کردیا گیا۔