Tag: islamia university professor

  • اسلامیہ کالج پشاور کے وی سی اجمل خان نےعہدے کا چارج سنبھال لیا

    اسلامیہ کالج پشاور کے وی سی اجمل خان نےعہدے کا چارج سنبھال لیا

    پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر اجمل خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اجمل خان کو چار سال قبل تحریکِ طالبان نےاغواء کیا تھا۔

    اجمل خان یونیورسٹی پہنچے تو اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اسٹاف نے اُن کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

    اس موقع پر پروفیسر اجمل کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آنے پر کیا گیا استقبال زندگی بھر نہیں بھولوں گا، انھوں نے کہا ہے کہ طالبان میں سب سے زیادہ تعداد نوجوان لڑکوں کی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جب طالب علم چھٹی کرتا تھا تو طالبان کان سے پکڑ کر لاتے تھے، طالبان کے ساتھ گزارے وقت کو آنا جانا کہوں گا اغواء نہیں۔

  • پاک فوج کی کاروائی، مغوی پروفیسر اجمل خان بازیاب

    پاک فوج کی کاروائی، مغوی پروفیسر اجمل خان بازیاب

    شمالی وزیرستان : پاک فوج  نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی کے چار سال سے مغوی وائس چانسلرڈاکٹر اجمل خان کو بازیاب کرالیا۔

    عسکری ذرائع کے مطابق پروفیسر اجمل خان کو شمالی وزیرستان کے ایک علاقے سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا، جس کے بعد انہیں پشاور میں ان کے گھر پہنچا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی بازیابی پر ان کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی نے سیکیورٹی اداروں سے تشکر کا اظہار کیا ہے، پروفیسر اجمل خان کو دو ہزار دس میں دہشت گردوں نے یونیورسٹی جاتے ہوئے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

    ڈاکٹر اجمل خان چار سال دہشت گردوں کی حراست میں رہے، جس کے باعث ان کی صحت شدید متاثر ہوئی ہے۔