Tag: Islamia University Scandal

  • رکن اسمبلی عالیہ کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل ایوان میں اٹھا دیا

    رکن اسمبلی عالیہ کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل ایوان میں اٹھا دیا

    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ویڈیو اسکینڈل ایوان میں اٹھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی قومی اسمبلی میں گونج سنائی دینے لگی، رکن اسمبلی عالیہ کامران نے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔

    انھوں نے کہا اگر یہ سب کسی مدرسے میں ہوتا تو ہاہاکار مچ جاتی، ہر فرد اور میڈیا توجہ دلا رہا ہوتا، لیکن اس معاملے پر سب کو سانپ سونگھ گیا ہے، انھوں نے واقعے کی تحقیقات کرانے اور رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈرگ اسکینڈل: نگران وزیراعلیٰ نے تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنادی

    جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ساڑھے 5 ہزار طالبات کی ویڈیوز کی خبریں ہیں، تعلیمی اداروں میں نشہ سپلائی کیا جا رہا ہے، حکومت بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی سمیت تمام جامعات کی مانیٹرنگ کا مکینزم بنائے۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل: چیف سیکیورٹی افسر کے اعترافی بیان کی ویڈیو وائرل

    اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل: چیف سیکیورٹی افسر کے اعترافی بیان کی ویڈیو وائرل

    بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل سے متعلق چیف سیکیورٹی افسر اعجاز شاہ کے اعترافی بیان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اسکینڈل میں چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ نے دوران حراست شعبہ جات کے ہیڈز کے نام بتا دیے۔

    اعجاز شاہ کے اعترافی بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ڈاکٹر ابوبکر، ڈاکٹر رانجھا، ڈاکٹر سلیم، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر طاہر کا نام لے کر کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی گروہ کا حصہ ہیں۔

    اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اور نازیبا ویڈیوز اسکینڈل میں اہم پیش رفت

    چیف سکیورٹی آفیسر کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کے ہر ڈیپارٹمنٹ کے 5 میں سے 3 اساتذہ اس گروہ میں شامل ہیں، اعجاز شاہ نے بتایا کہ یہ لوگ جنسی ہراسمنٹ کے ساتھ ساتھ مالی کرپشن میں بھی ملوث ہیں اور یہ لوگ شراب، آئس اور چرس کا نشہ بھی کرتے ہیں۔

  • بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اسکینڈل کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات

    بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اسکینڈل کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات

    بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ارسال فرانزک رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    رپورٹ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا نکلا ہے، یونیورسٹی کی حدود کے اندر اور باہر اخلاق باختہ محفلیں سجائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جن میں اساتذہ سمیت متعدد شعبہ جات کے سربراہان بھی ملوث ہیں۔

    جامعہ کے اندر اور باہر فارم ہاؤسز پر کئی محفلیں سجانے اور طالبات کو مبینہ طور پر نشے کی لت لگا کر جنسی استحصال کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، رپورٹ میں جامعہ کے کریمنل ریکارڈ یافتہ 11 طلبہ کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا ذکر ہے۔

    اسلامیہ یورنیوسٹی کی لیگل ٹیم نے ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب سے رجوع کر لیا ہے، اور گرفتار دونوں افسران کی جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر جامعہ نے آئی جی کو خط لکھ کر درج کیسز جھوٹ قرار دیے، ان کی جانب سے کہا گیا کہ افسران کو بوگس کیسز میں پھنسا کر جامعہ کی ساکھ کو مجروح کیا جا رہا ہے، منشیات اور جنسی ہراسانی کا پروپیگنڈا کرنے والے والدین کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈرگ اسکینڈل میں اب تک یونیورسٹی کے 2 افسران سمیت 3 ملازمین گرفتار ہیں، گرفتار افراد سے آئس نشہ برآمد ہوا تھا، ان کے موبائل فون سے نازیبا ویڈیوز بھی ملیں۔