Tag: islamic banking

  • اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں کھربوں روپے اضافہ

    اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں کھربوں روپے اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں سنہ 2021 سے اب تک 1.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، اسلامک بینکنگ کے اثاثوں میں اضافہ نجی و سرکاری شعبوں کی سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں سنہ 2021 سے اب تک 1.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوگیا، اسلامک بینکنگ اثاثے 2021 میں 5 ہزار 577 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سنہ 2020 میں یہ اثاثے 13 سو 8 ارب روپے پر تھے، ڈپازٹ 822 ارب روپے بڑھ کر 4 ہزار 211 ارب پر پہنچ گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلامک بینکنگ کے اثاثوں میں سنہ 2021 کے دوران 30.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ڈپازٹس میں 24.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامک بینکنگ کے اثاثوں میں اضافہ نجی و سرکاری شعبوں کی سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا۔

  • اسلامک بینکنگ میں سب سے زیادہ ترقی ہورہی ہے، عشرت حسین

    اسلامک بینکنگ میں سب سے زیادہ ترقی ہورہی ہے، عشرت حسین

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر اصلاحات عشرت حسین نے کہا ہے کہ اسلامک بینکنگ میں سب سے زیادہ ترقی ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اصلاحات عشرت حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سکوک جاری کررہی ہے جس سے بینکوں کو فائدہ ہوگا، اسلامک بینکنگ کے کچھ مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    عشرت حسین نے کہا کہ ہم 50 ہزار اسکالر شپ دے رہے ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ اب لوگ اپنا بزنس کریں، ہم لوگ نالج بیس اکانومی پر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پروگرام غربت مٹانے کا ہے، ایک سال میں سب ٹھیک نہیں ہوتا ہے 70 سال کے مسائل ٹھیک کرنے ہیں۔

    مزید پڑھیں: حکومت کو غیر ملکی سرمایہ کاری پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی: عشرت حسین

    واضح رہے کہ اس سے قبل عشرت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بنائی گئی پالیسی بہت آزاد ہے، پاکستان میں جو بھی سرمایہ کاری آئی وہ مقامی کھپت کے لیے تھی۔ ڈاکٹر عشرت نے اس ضمن میں سی پیک کی مثال دی اور کہا کہ سی پیک میں بھی زیادہ تر توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی سرمایہ کاری کو ایکسپورٹ سیکٹر کی جانب منتقل کرنا ہوگا، موجودہ حکومت نے اصلاحات شروع کی ہیں، ایس ای سی پی کے پالیسی بورڈ میں نجی شعبے کا فرد بھی لگایا گیا ہے، ملک میں صنعت کاری کے لیے کاوشیں کی جا رہی ہیں، کاروباری آسانی کے لیے بھی کام ہو رہا ہے۔

  • اے ڈی بی ’صکوک‘کے فروغ کے لئے کوشاں

    اے ڈی بی ’صکوک‘کے فروغ کے لئے کوشاں

    دبئی: ایشین ڈیولپمنٹ بینک اپنے ممبرممالک میں انفراسٹرکچر، فنانس،تکنینکی معاونت اور مالی یقین دہانی کے لئے اسلامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔

    منیلاسے تعلق رکھنے والے ترقیاتی فنڈ فراہم کرنے والےایک ادارے کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں اسلامی سرمایہ کاری کی انتہائی اہمیت ہے، اور اس کی معاشی نظام میں شمولیت اور استحکام قابلِ تعریف ہے۔

    گزشتہ چند سالوں میں اسلامی سرمایہ کاری کے پراڈکٹس یعنی صکوک اور اسلامی بانڈ نے کئی ملکوں میں فنڈنگ ٹول کی حیثیت اختیارکرلی ہے اور اب ایشین ڈیولپمنٹ بینک اسے اپنے 67 ممبر ممالک مین فروغ دینا چاہتا ہے۔

    اے ڈی بی کے نائب جنرل کاؤنسل اشرف محمد کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ اوریو کے سے صکوک جاری ہونے کے باعث ممبرممالک اسے کسی اورنظرسے دیکھتے ہیں۔

    اے ڈی بی اسے خود جاری کرنے کی خواہاں ہے لیکن ان کی تمام ترتوجہ اس امرپر ہے کہ صکوک کو سپورٹ کرنے والے ممبر ممالک، پبلک ڈیبٹ فنانسنگ کے لئے اسے استعمال کریں۔

    صکوک عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی اسلامی بانڈ کے ہیں جن کو سود کے متبادل کے طور پرپیش کیا جاتا ہے۔

  • اسلامی بینکاری کا نظام غیر سودی بینکاری کی طرف پہلا قدم ہے، صدر ممنون حسین

    اسلامی بینکاری کا نظام غیر سودی بینکاری کی طرف پہلا قدم ہے، صدر ممنون حسین

    کراچی: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی بینکاری کا نظام شروع کر کے غیر سودی بینکاری کی طرف پہلا قدم کامیابی سے اٹھا دیا گیا ہے۔

    صدر ممنون حسین نے کراچی میں اسلامی بینکاری پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء اور بینکنگ ماہرین پر مشتمل محققین کا ایک ایسا پینل تشکیل دیا جائے جو اسلامی بینکاری پر کام کرے، محققین کے اس پینل کے ذریعے اسلامی بینکنگ نظام کے دفاع میں مدد مل سکئے گی۔

     انھوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینکنگ کے نظام پر ہونے والی تحقیق سے مطمئن نہیں ہیں، صدر مملکت نے اس شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

     ممنون حسین نے اسٹیٹ بنک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی بینک اپنے صارفین کو سماجی انصاف کی فراہمی میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے، انھوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری کے اس پہلو پر توجہ دے کر وقت کی ایک اہم ضرورت کی نشان دہی کی ہے۔

     انھوں نے اس صورتحال کو حوصلہ افزا قرار دیا کہ بائیس بینکوں کی تقریباً ڈیڑھ ہزار شاخیں عوام کو اسلامی بنکاری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

  • اسلامک بینکنگ کی خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کی جائیں،آئی ایم ایف

    اسلامک بینکنگ کی خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کی جائیں،آئی ایم ایف

    نیو یارک : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اسلامک بینکنگ میں رسک برداشت کر نے کی صلاحیت زیادہ ہے۔ اسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات کو عام بینکنگ میں شامل کیا جانا چاہیئے۔

    آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق معاشی بحران کے دوران اسلامک بینکنگ عام بینکنگ سے زیادہ لچکدار ثابت ہوتی ہے۔

    آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں اسلامک اور کنوینشنل بینکنگ دونوں موجود ہیں اور پاکستان کے اعداد وشمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ افراتفری کے دوران اسلامک بینکوں سے رقم نکلوانے کے بجائے جمع کرانے کا رجحان زیادہ ہے۔

    آئی ایم ایف نے بینکنگ سیکٹرز کواسلامک بینکنگ سے متاثر ہو کراسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔