Tag: Islamic State

  • شام میں امریکی کمانڈوز کا خصوصی آپریشن، داعش کے 2 سرکردہ رہنما ہلاک

    شام میں امریکی کمانڈوز کا خصوصی آپریشن، داعش کے 2 سرکردہ رہنما ہلاک

    واشنگٹن: شام میں امریکی حملے میں داعش کے 2 سرکردہ رہنما ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے اتوار کی صبح شمال مشرقی شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ایک ہیلی کاپٹر حملہ کیا، جس میں دو رہنماؤں کو ہلاک کیا گیا۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملے میں داعش کے ایک عہدیدار انس سمیت ایک اہم رکن کو نشانہ بنایا گیا، داعش کے عہدیدار کے بارے میں امریکا کا کہنا ہے کہ وہ شام میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

    پینٹاگون کی سنٹرل کمانڈ، جو شام میں امریکی فوجیوں کی نگرانی کرتی ہے، نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس مشن کا اصل ہدف شام میں داعش کا ایک صوبائی عہدے دار تھا جسے نوم ڈی گورے انس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی کمانڈوز نے کئی ہفتوں سے مشن کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہوئی۔

    حکام نے بتایا کہ موسم صاف ہونے کے بعد، دو ہیلی کاپٹروں میں پرواز کرنے والے کمانڈوز نے انس کو اس کے کمپاؤنڈ میں پکڑنے کی کوشش کی، لیکن تھوڑی دیر بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں وہ اور ایک ساتھی مارے گئے۔

    پینٹاگون نے کم خطرے والے ڈرون آپریشن استعمال کرنے کی بجائے انس کو زندہ پکڑنے یا مارنے کے لیے کمانڈوز بھیجے، اس سے اس آپریشن کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

    سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل جوزف بکینو نے بیان میں کہا کہ ان عہدے داروں کی موت سے دہشت گرد تنظیم کی مشرق وسطیٰ میں مزید منصوبہ بندی کرنے اور حملوں کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

  • مصری فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 11 جنگجو ہلاک

    مصری فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 11 جنگجو ہلاک

    قاہرہ : مصری فوج نے سینا کے علاقے میں مسلح عسکریت پسندوں کے حملے ناکام بنادیئے،جھڑپوں میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصری فوج نے شمالی سیناءمیں العریش شہر میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پردہشت گردوں کے تین حملے ناکام بنا دئیے اس دوران جھڑپوں میں 11جنگجواورتین سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے، جبکہ 7 کو گرفتار کرلیا گیا،کارروائی کے بعد بعض شدت پسند بھاگ گئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز علی الصبح دہشت گردوں نے ایک ساتھ تین مقامات پر واقع چیک پوسٹوں پرحملے کیے جنہیں مصری فوج نے پسپا کردیا۔

    مقامی قبائلی ذریعے نے بتایا کہ العریش کے وسط میں مسلح عسکریت پسندوں نے تین مقامات سدالوادی، المعہد اور پرانے پارکنگ اسٹینڈ پر واقع چیک پوسٹوں کو حملوں کا نشانہ بنایا تاہم فوج نے عسکریت پسندوں کے حملے ناکام بنا دئیے۔

    غیر ملکی خبر رساں کا کہنا تھا کہ بااثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ العریش میں دہشت گردوں کے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے اور15 زخمی ہوئے ۔

    مزید پڑھیں : مصر میں سیاح دہشت گردوں کے نشانے پر، بس حملے میں 17 افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں برس مئی  میں دہشت گردوں نے مصر کے شہر جیزہ میں تاریخی سیاحتی مقام اہرامِ مصر کے نزدیک سیاحوں کی بس کو بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث سترہ سیاح شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال  رہے کہ اہرامِ مصر کے نزدیک گذشتہ سال دسمبر میں بھی سیاحوں کی ایک بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین ویت نامی سیاح اور ان کا مصری گائیڈ ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • امریکی اتحادی افواج نے شام میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی کا اعلان کردیا

    امریکی اتحادی افواج نے شام میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی کا اعلان کردیا

    واشنگٹن : امریکی اتحادی فورسز نے شام میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے کی خلافت کا مکمل خاتمہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شام اور عرق میں اپنا اثر و رسوخ رکھنے اور بے گناہ افراد کو قتل کرکے ان کے لاشوں کی بے حرمتی کرنے والی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی اتحادی فورسز نے سو فیصد کامیابی حاصل کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان امریکی صدراتی محل وائٹ ہاوس کی جانب سے کیا گیا۔

    وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی افواج نے شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلافت کا سو فیصد خاتمہ کردیا۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں دولت اسلامیہ (داعش) کا خاتمہ کرکے شام اور عراق کو مکمل طور پر آزاد کرالیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ایک ہفتے میں شام و عراق سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیں گے، ٹرمپ

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

    شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اور دولت اسلامیہ مخالف اتحاد کے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • برطانیہ داعش کی رکنیت حاصل کرنے والے شہریوں کو واپس لے، امریکا

    برطانیہ داعش کی رکنیت حاصل کرنے والے شہریوں کو واپس لے، امریکا

    لندن : امریکا کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ برطانوی حکومت شام میں دوران جنگ گرفتار ہونے والے برطانوی شہریوں کو واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایک اعلیٰ عسکری شخصیت نے برطانیہ سے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے برطانوی شہریوں کو واپس لیا جائے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی اسپیشل او پی ایس کے کمانڈر میجر جنرل پیٹرک رابرسن نے برطانوی حکومت کو داعش کے عسکری ونگ کی رکینت حاصل کرنے والے لندن کے شہریوں کو واپس لینے کا کہا ہے۔

    برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے شام جاکر خانہ جنگی میں شرکت کرنے والے الشفیع اور الیگزنڈا کوٹے کی برطانوی شہریت منسوخ کردی ہے۔

    برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ امریکا میں دونوں دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے بات کررہا ہے۔

    داعش سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گردوں الشفیع اور الیگزنڈا نے رواں برس اگست میں شام کی جیل سے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے متنازعہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی برطانوی شہریت چھینی جاچکی ہے۔

    امریکی کمانڈر میجر جنرل پیٹرک کا کہنا تھا کہ امریکا اور سیرین ڈیموکریٹک فورس مشترکا طور پر غیر ملکی جنگجوؤں کو واپس ان کی حکومتوں کے حوالے کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میجر جنرل پیٹرک رابرسن پہلے کمانڈر ہیں جنہوں نے عوامی سطح اپنے شہریوں کو واپس لینے کے لیے برطانیہ کو کہا ہے۔

    امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹ فورس (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ انہوں نے شام سے 700 غیر ملکی جنگجوؤں کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق برطانیہ سمیت 40 الگ الگ ممالک سے ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایس ڈی ایف کے ترجمان نے گرفتار ہونے والے برطانوی شہریوں کی تعداد سے آگاہ نہیں کیا البتہ اتنا بتایا کہ ایک درجن سے زائد برطانوی شہری حراست میں ہیں۔

    خیال رہے کہ داعش کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے الشیخ الشفیع اور الیگزنڈا کوٹے کو رواں برس جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ ہی برطانوی حکومت نے خطرناک جہادی گروپ جون کے دو جنگجوؤں الشفیع الشیخ اور الیگزنڈا کو امریکا کے حوالے کرنے کا عندیہ دیا تھا تاکہ وہاں جرم ثابت ہونے کے بعد سزا دی جاسکے۔

  • عراق: داعش سے تعلقات، جرمن اور فرنسیسی شہری کو عمر قید کی سزا

    عراق: داعش سے تعلقات، جرمن اور فرنسیسی شہری کو عمر قید کی سزا

    دمشق: عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے جرمن اور فرانسیسی شہری کو عراق میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی اور جرمن شہری دونوں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے رکن تھے، جنہیں عراق میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے بائیس سالہ جرمن اور ایک پچپن سالہ فرانسیسی شہری کو عمر قید سزا سنائی ہے، ماضی میں دونوں داعش کے سرگرم رکن تھے۔

    قبل ازیں شام میں بری طرح شکست کھانے کے بعد دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں نے دیگر ملکوں کو رخ کیا ہے، عراق پہنچنے والے داعش کے رکن کی تعداد زیادہ ہے۔


    جرمنی: داعش سے تعلق کے شبے میں خاتون گرفتار


    سزا پانے والے مغربی شہریوں میں سے جرمن شہری عراق میں غیر قانونی داخلے پر گزشتہ ایک برس سے جیل میں ہی قید تھا، شام میں اس دہشت گرد تنظیم کی پسپائی کے بعد داعش کے متعدد ارکان عراق پہنچے، ان میں مغربی ممالک کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ جرمنی کے شہر کارلسرؤے میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی ایک خاتون رکن کو گرفتار کیا تھا جو شام میں حکومت کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہی تھی۔

    واضح رہے کہ مذکورہ گرفتار خاتون کا شوہر شدت پسندانہ کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوگیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون نے شوہر کی ہلاکت کے بعد ایک اور شادی کی تھی اور داعش کی جانب سے کیے جانے والے خودکش حملوں میں بھی ملوث تھی۔

  • داعش یورپ میں مزید تباہ کن حملے کرسکتی ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی

    داعش یورپ میں مزید تباہ کن حملے کرسکتی ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی

    لندن/برسلز : برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ اینڈریو پارکر نے خبردار کیا ہے کہ داعش مشرق وسطیٰ میں ناکامی کے بعد یورپ میں مزید تباہ کن حملے کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش مشرق وسطیٰ میں اپنی ناکامی کے بعد یورپ میں مزید تباہ کن حملے کرنے کی خواہش مند ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسی ایم آئی 5 کے ڈائریکٹر جنرل اینڈریو پارکر نے یورپین یونین کے سیکیورٹی چیف سے میٹینگ کرتے ہوئے داعش کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے دوران میٹینگ سالسبری میں سابق روسی جاسوس پر اعصاب شکن کیمیل کے حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

    اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں سنہ 2017 ویسٹ مینسٹر میں ہونے والے حملے کے بعد سے اب تک 12 دہشت گرد حملوں کو ناکام بناچکے ہیں۔


     لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی


    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایم آئی 5 کے سربراہ نے یہ خطاب پیرس میں ہونے والے چاقو بردار شخص کے حملے کے بعد کی تھی، جس کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش قبول کرچکی ہے۔

    اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے گذستہ سال دسمبر میں برطانوی پولیس اور خفیہ اداروں کے دفتروں پر 9 دہشت گرد حملوں کو کامیاب ہونے سے روکا ہے۔


    لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی


    یورپی یونین کی سیکیورٹی چیف سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں خود پر پورا یقین ہے کہ ہم داعش کے حملوں کو روک سکتے ہیں، ہمارے جمہوری نظام میں دفاع کی صلاحیت موجود ہے‘۔

    برطانوی خیفہ ایجنسی کے سربراہ نے یورپی خفیہ ایجنسیوں کا مینچسٹر میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یورپی خفیہ ایجنسیاں ہمارے ساتھ داعش کے خلاف آپریشن میں مزید تعاون کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلیوی جیٹ طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تصاویر شائع

    آسٹریلیوی جیٹ طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تصاویر شائع

    بغداد : آسٹریلوی دفاع فورسز نے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ ’داعش‘ کے  ٹھکانوں پر بم گرائے جانے والے  طیاروں کی غیر معمولی تصاویر شائع کی ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے عراق اور شام میں  داعش کیخلاف فضائی کارروائیوں کی تصاویر شائع کی گئی، جس میں شمالی عراق میں میزائل حملے میں ایک احاطے کو تباہ کرنے کی فوٹیج شامل ہیں، جو آئی ایس آئی ایس بم بنانے کے لئے استعمال کرتے تھے۔


    دھماکہ خیز اسلحہ بنانے والی فیکڑی کی تباہی کی تصاویر مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی قیادت میں آسٹریلیا کی شراکت کی عکاسی کرتی ہے۔

    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بشار الاسد کو ناکام کرنے کے لئے شام پر فضائی حملے کا حکم دیا جانے کے دو ہفتے بعد آسٹریلوی فوج نے مشرق وسطی میں اپنے لڑاکا ہارنیٹ طیاروں کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

    آسڑیلیا نے ایف اے 18 اے جیٹ طیاروں کو اسلامی دہشت گرد گروپ کیخلاف جنگ کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

    فوجی مشرق وسطیٰ میں 780 آسٹریلیوی فوجی  بھیجے گئے

    آسٹریلوی دفاع فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے طیاروں کی بمباری کا مقصد داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا اور انکے مقاصد کو ناکام بنانا ہے، انھوں نے تصدیق کی کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف  ممکنہ آپریشن کے لیے اپنے 780 فوجی مشرق وسطیٰ بھیجے ہیں، جن میں  تقریبا 300 ایئر ٹاسک گروپ کا حصہ ہیں جبکہ 80 خصوصی مہم ٹاسک گروپ سے منسلک ہے اور300  ٹاسک گروپ تازی کا حصہ ہے۔

     

    واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلے عراق میں امریکا کی قیادت میں دولت اسلامیہ داعش مخالف اتحاد میں شامل ہوا اور اس کے لڑاکا طیارے وہاں جنگجو گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں، جس کے بعد وہ شام میں داعش کے خلاف فوجی مشن میں شامل ہوا۔

    اتحاد کی جانب سے عراق میں کیے گئے حٕملوں میں امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، اردن، نیدرلینڈز اور برطانیہ شریک تھے؛ جب کہ شام میں کی گئی کارروائی میں اتحاد ممالک میں امریکہ، آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، فرانس، اردن، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

  • .عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    .عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    حلب: دنیا کے امن کے لئے خطرہ بنے والی دہشت گرد تنظیم خود خطرات سے دوچارہوگئی ہے، موجودہ منظر نامے کے مشاہدے سے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ دن دور نہیں‌ ہے جب حلب داعش کی آخری آرام گاہ بن جائے گا.

     میل آن لائن کی  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشار الاسد اور ان کی باغی فوج نے حلب کے گرد محاصرہ تنگ کردیا ہے ، اب داعش شام کے شہر حلب میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، صحافی گیرتھ ڈیوس نے دعویٰ کیا  ہےکہ شام کا شہر حلب داعش کی آخری آرام گاہ بن جائے گا.

     

    شامی افواج نے حلب شہر کی جانب جاتی ہوئی ساری سپلائی لائنز کو کاٹ دیا ہے،داعش اب شام کے جنوب تک محصور ہوکر رہ گئی ہے جہاں سے ترکی قریب ہے ، اس حوالے سے گیرتھ ڈیوس نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا شام کے جنوب میں محصور ہونا ترکی کے ساتھ تصادم کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔

    isis-post-4

    انسانی حقوق کے شامی مبصررامی عبد الرحمن کے مشاہدے کے مطابق شام کی خانہ جنگی کے واقعات کو برطانیہ کے ایک گروپ نے مانیٹر کیا انہوں نے بتایا کہ شامی افواج اور حزب اللہ نے مل کر داعش کے خلاف ایک گروپ تشکیل دیا تھا، انہوں‌نے دعوی کیا کہ اس گردہ کو شام کی حکومت کی حمایت حاصل ہے ، یہ گردہ اپنی حکومت کے تعاون سے داعش پر فضائی حملے کرتا ہے.

    شامی مبصر کے مطابق شمالی شام کا علاقہ ایک پیچیدہ میدان جنگ کی صورت اختیار کر گیا ہے ، شام کی موجودہ منظر نامے کے مطابق ریاستی جنگ اب مقامی افواج، ترک افواج ، شام اور ترکی کے باغیوں اتحادیوں سمیت امریکی حمایت یافتہ ملیشیا کے ایک اتحاد کی طرف سے لڑی جا رہی ہے.

     

    isis-post-1

    مبصرین کا کہنا ہے کہ شام میں حلب کے قریب کا علاقہ الباب جو شمال میں واقع ہے وہ ترکی افواج کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ، شام کے جنوب میں ہی عسکریت پسندوں اور ترکی افواج کے درمیان چھڑپ ہوئی ہےجس کے نیتجے میں‌ ہفتے کے روز ترکی کی حمایت یافتہ فورس نے شام کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے.

    برطانوی مبصرین کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت کو روس کی افواج کے ساتھ ایران کے زیر اثر شعیہ جنگجو  گروپ حزب اللہ کی حمایت حاصل ہے، شام کے صدر بشار الاسد نے داعش کا اثرورسوخ ختم کرنے کے لئے باغی گرہوں سے اتحاد قائم کیا ہے جو کہ داعش کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے.

    یاد رہے کہ شام کی حکومت داعش کے خطرے سے دسمبر 2011 سے نبردآزما ہے تاہم شام کی فوج نے داعش پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، جس کی وجہ سے اب داعش شام کے شہر حلب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

    isis-post-3

    واضح رہے شام کے تنازعہ کی وجہ سے 310،000 سے زائد افراد ہلاک اور اس تعداد سے کہیں زیادہ افراد بے گھر چکے ہیں جبکہ لڑائی تاحال جاری ہے.

  • داعش نے چینی اور نارویجن مغوی شہریوں کو قتل کردیا

    داعش نے چینی اور نارویجن مغوی شہریوں کو قتل کردیا

    بغداد : دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے مغوی بنائے ہوئے چینی اور نارویجن شہری کو قتل کردیا، داعش نے اپنے انگریزی زبان کے میگزین میں چینی اور نارویجین شہریوں کی لاشوں کی تصاویر شائع کردی.

    داعش نے چین اور ناروے سے تعلق رکھنے والے دو اشخاص کو قتل کردیا، داعش نے اپنے جریدے میں چینی اور ناروے سے تعلق رکھنے والے شخص کی لاشوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں تاہم داعش نے دونوں افراد کے قتل سے متعلق مزید معلومات اپنے آن لائن جریدے میں شائع نہیں کی کہ ان افراد کو کہاں،کب اور کیسے قتل کیا گیا۔

    نارویجین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ناروے سے تعلق رکھنے والا اڑتالیس سالہ نارویجن شہری اولے جان گرمز گارڈ کو ممکنہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے، نارویجین شہری کو ستمبر میں قیدی بنایا گیا تھا۔

    چینی صدر شی جِن پنگ نے اپنے شہری کی اغوا کاروں کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے، چینی شہری کی شناخت پچاس سالہ فان جینگو کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بیجنگ کا رہائشی تھا۔