Tag: islamic university

  • بیان واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، زیادتی کا شکار طالبہ کا ویڈیو بیان

    بیان واپس نہ لینے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، زیادتی کا شکار طالبہ کا ویڈیو بیان

    اسلام آباد : اسلامک یونیورسٹی ایل ایل بی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسد ہاشمی نامی شخص کیخلاف بیان واپس نہ لینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں چیف جسٹس نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں طالبہ نے اسد ہاشمی پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

    اس حوالے سے تھانہ رمنا میں ملزم اسد ہاشمی کیخلاف طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہے، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے اسد ہاشمی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر رکھی ہے۔

    کیس کی مزید سماعت کل اسلام آباد کچہری میں ہوگی، اسلامک یونیورسٹی ایل ایل بی کی اسٹوڈنٹ ظاہر کرنے والی طالبہ نے اپنی ویڈیو میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجھے ملزم اسد ہاشمی کا ماموں جاوید ہاشمی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسد ہاشمی کا ماموں جاوید ہاشمی اسلامک یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔

    طالبہ نے بتایا کہ مجھے کہا جارہا ہے کورٹ میں یہ بیان دو کہ رات کے اندھیرے میں ملزم کو پہچان نہیں سکی اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تم کہو کہ یہ وہ اسد نہیں تھا کوئی اور تھا۔ مجھے کہا گیا کہ بیان نہ بدلنے کی صورت میں تمہیں سڑک پر کسی بھی جگہ گولی ماردیں گے۔

  • مدینہ منورہ میں ثقافتی میلہ، پاکستان  بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار

    مدینہ منورہ میں ثقافتی میلہ، پاکستان بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار

    مدینہ منورہ : سعودی عرب میں مدینہ اسلامک یونی ورسٹی میں منعقد ہونے والہ ثقافتی میلہ میں پاکستان نے بدستور پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

    تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں قائم اسلامک یونی ورسٹی میں اس سال بھی ساتواں ثقافتی میلہ سجایا گیا، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ثقافتی میلے کا افتتاح کردیا، میلہ 10روز تک جاری رہیگا۔

    میلے میں مسلم ممالک کے علاوہ امریکہ، اسپین اور دیگر ممالک نے بھی اپنے اسٹال لگائے، جس میں طلباء نے بڑی مہارت کے ساتھ اسٹالوں کو اپنے اپنے ممالک کے ثقافتی رنگوں سے بھر دیا، جس سے قدیم اور دور حاضر کے تمام رنگ نمایاں ہوئے جبکہ نمائش دیکھنے والے دیگر ممالک کی تہذیب و ثقافت سے بھی روشناس ہوتے رہے۔

    پاکستانی اسٹال خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا رہا، جس پر پاکستانی ثقافت کے تمام رنگ نمایاں رہے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی ہینڈی کرافٹ کو خوب پسند کیا۔


    مدینہ یونیورسٹی کے احکام کی جانب سے پاکستانی طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

    واضح رہے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ہرسال عالمی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں جامعہ میں زیر تعلیم طلباء اپنے اپنے ملکوں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد میں کھانے کہ جگہوں پرصفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف کاروائی

    اسلام آباد میں کھانے کہ جگہوں پرصفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف کاروائی

    اسلام آباد: ضلعی فوڈ کنٹرول کمیٹی نے چھاپے مارکروفاقی دارلحکومت کے دو بڑے ہوٹلوں، بیکریوں اور متعدد آوٹ لیٹس کے کچن اوراسٹورزکوسیل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی فوڈ کنٹرول کمیٹی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستار عیسانی کی قیادت میں انڑنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی کنٹین سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔

    اسلامک یونیورسٹی گرلز اور بوائز بلاک کی تین کنٹینوں کو ناقص صفائی پرسیل کردیا گیا۔

    انتظامیہ نے اسلام آباد میریٹ اور اسلام آباد ہوٹل پربھی چھاپہ مارا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کچن، بیکری اور اشیائے خوردونوش کے اسٹورزسیل کردیے۔

    اسٹنٹ کمشنر اویس خان نے ایف ایٹ اور جی نائن کراچی کمپنی میں شکارپوری سوئٹس اینڈ بیکرز، تہذیب بیکرز، بسمہ اللہ ریسٹورنٹ اور سموسہ شاپ پر چھاپے مارے اور ناقص صفائی اور ملازمین کی ویکسینیشن نہ ہونے پرچارلاکه روپے جرمانہ کیا جبکہ متعدد جگہوں سے کھانے کے نمونے لے کرلیبارٹری بهیجوا دئیے گئے۔