Tag: Ismail Haniyeh martyrdom

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت: ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت: ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھا گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے۔

    ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

    میجر جنرل محمد حسین باقری نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا، اسرائیل کے خلاف کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

    دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد دیف کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کی انٹیلی جنس کی تصدیق ہے کہ حماس کے کمانڈر محمد دیف کو 13 جولائی کو ہونے والی فضائی بمباری میں ہلاک کیا گیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر خزانہ بیزل اسموٹریچ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے کمانڈر محمد دیف کے مبینہ طور پر قتل کی نشاندہی سے لگتا ہے ”حماس کی شکست پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے“۔

    اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر کی ویڈیو

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فتح سے پہلے ایک لمحہ نہیں روکنا چاہئے ہم اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم ان سب کو ختم نہ کریں، سیکیورٹی کو بحال کریں اور اغوا شدہ لوگوں کو گھر واپس نہ لے آئیں۔

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت، فلسطینی صدر کا اہم بیان آگیا

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت، فلسطینی صدر کا اہم بیان آگیا

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینی صدر محمود عباس نے اہم بیان جاری کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے، حملے میں ہنیہ کے ساتھ ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

    تاہم فلسطینی صدر محمود عباس نے اسماعیل ہنیہ  کے قتل کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل بزدلانہ عمل ہے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل خطرناک پیشرفت ہے، دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے مغربی کنارے میں ہڑتال اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال دیدی۔

    اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شمالی تہران میں میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا، حماس رہنما کو رات کے 2 بجے نشانہ بنایا گیا، ہنیہ تہران میں سابق فوجیوں کے خصوصی ہیڈ کوارٹر میں مقیم تھے۔

    واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کردیا گیا، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔