Tag: Ismail Rahu

  • 6 ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا،   عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

    6 ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا، عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

    کراچی : وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے ماہانہ پٹرول مہنگا ہونے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا 6ماہ میں پٹرول 34روپے مہنگا کرکے 13کھرب روپے کمائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ماہانہ پٹرول مہنگا ہونے کی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور کہا 6 ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا کرکےحکومت نے 13 کھرب روپے کمائے اور عوام پر تیل کی نرخوں کی مد میں ماہانہ 82 ارب 16 کروڑ روپے اور سالانہ891 ارب کا بوجھ ڈالاگیا۔

    ,اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ 30 روپے لیویز کو ٹیکسز میں شامل کرنے کے باعث پٹرول مہنگا ہورہا ہے اور تمام ادارے خسارے میں اے ٹی ایمزمزے میں ہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں اور مہنگائی کےسونامی سے عوام کی جیبوں پرہرماہ کھربوں روپےکاڈاکہ ڈالا جاتا ہے، اب تو چور سب جیل میں ہیں اور نہ چوروں کی حکومت ہے، نہ ملازمتیں اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام ، امین اور صادق بتائیں کہ یہ کھربوں روپے کس کے جیب میں جا رہے ہیں۔۔

    ایک مہینے میں پٹرول 2 مرتبہ مہنگا، براڈ شیٹ سےمقدمہ ہارے،اربوں روپے دینے پڑے، نجہاز پکڑا گیا، دنیا میں پاکستان کو بدنام کروایا، چینی کمیشن میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو این آر او دیا۔

    نا اہلوں نے ایک کروڑ لوگ بیروزگار کردیے، بہت جلد اس سلیکٹڈ سے چھٹکارہ ملنے والا ہے,ان سے عوام مکمل مایوس ہو چکے ہیں۔۔

  • سندھ حکومت نے کراچی میں سندھیوں کے خلاف وال چاکنگ کا نوٹس لے لیا

    سندھ حکومت نے کراچی میں سندھیوں کے خلاف وال چاکنگ کا نوٹس لے لیا

    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں سندھیوں کے خلاف وال چاکنگ کا نوٹس لے لیا، وزیرِ زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ ہم سندھیوں کے خلاف وال چاکنگ کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں سہیل انور سیال کے اشتعال انگیز تقریر کے بعد شہر کی دیواروں پر سندھیوں کے خلاف چاکنگ کی گئی، جس پر سندھ حکومت نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔

    [bs-quote quote=”سندھی مہاجر آپس میں بھائی ہیں: اسماعیل راہو” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    محکمہ زراعت کے وزیر اسماعیل راہو نے وال چاکنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھی اور مہاجر آپس میں بھائی ہیں، کچھ لوگوں سے کراچی کا امن برداشت نہیں ہوتا۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہمیں آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی گھٹیا حرکت کے خلاف کارروائی کریں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اور اناج دیا۔


    غیر ذمہ دارانہ بیان، بلاول بھٹو کی سہیل انور سیال کو سخت وارننگ


    انور سیال کے خطاب کو پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے انھیں سخت وارننگ جاری کی، پی پی چیئرمین نے سخت ناراضی کا بھی اظہار کیا۔

    دوسری طرف ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سہیل انور سیال نے معافی نہیں مانگی تو پیر کو احتجاج کریں گے، ان کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہوں، پی پی واضح کرے یہ سہیل انور سیال کا بیان ہے یا پارٹی پالیسی؟

  • ن لیگ کے اسماعیل راہو  کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    ن لیگ کے اسماعیل راہو کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    کراچی : سلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی، ن لیگ کے اسماعیل راہو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مسلم لیگ ن سندھ کے اہم رہنماؤں کا رابطہ ہوا ہے، آصف زرداری مئی کے پہلے ہفتے راہوکی میں جلسے سے خطاب کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں ن لیگ کے اسماعیل راہو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے۔

    سابق صدر ن لیگ سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، آصف زرداری کو جلد جلسے سے خطاب کی دعوت دوں گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی کوششوں کے بعد عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ صدر ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ بابو سرفراز جتوئی ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا نیا صدر مقرر کردیا ہے، اسماعیل راہو جام صادق علی اور لیاقت علی جتوئی کی کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی، امداد چانڈیو پیپلز پارٹی میں شامل


    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما امداد چانڈیو نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا عندیہ دیدیا ، امداد چانڈیو نے فریال تالپور سے ملاقات  میں پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، امداد چانڈیو کا مسلم لیگ ن سندھ کے انتہائی سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتا تھا۔

     

  • سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم

    سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم

    کراچی: سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ فلڈ مانیٹرنگ اینڈ ریلیف کمیٹی کا پہلا اجلاس مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو کی صدارت ہوا۔

    اجلاس میں شاہ محمد شاہ، سلیم ضیاء، نہال ہاشمی، امداد چانڈیو، اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اوراجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں اسماعیل راہو نے کہا کہ فلڈ ریلیف اینڈ مانٹرنگ کمیٹی کو پورے سندھ میں بڑھایا جائے گا، اورصوبے بھرمیں ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی صورتحال کو مانٹرنگ کرنے کے لئے کمیٹی کے ارکان کل سے سندھ بھرکا دورہ کریں گے جبکہ مانیٹرنگ کمیٹی این ڈی ایم اے سے مل کرریلیف کا کام کرے گی۔

    اسماعیل راہو کاکہنا تھا کہ کمیٹی وزیراعظم کو رپورٹ دے گی اور سندھ کے لوگوں کو مشکل صورتحال میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔